Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآبادیونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہوگی۔الطاف حسین


حیدرآبادیونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہوگی۔الطاف حسین
 Posted on: 12/5/2014
حیدرآبادیونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہوگی۔الطاف حسین
الطاف حسین یونیورسٹی میں داخلے سفارش پرنہیں بلکہ میرٹ پرہوں گے
حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی عوام کی برسو ں کی آرزو انشاء اللہ جلدپوری ہونے کوہے۔الطاف حسین
آج یونیورسٹی کے لئے زمین کی منظوری ہوگئی ہے، جلد ہی یونیورسٹی کی تعمیر بھی شروع ہوجائے گی
حیدرآبادمیں یونیورسٹی کے خواب کی تکمیل کاآغازسب کی مشترکہ کاوشوں کاثمرہے۔الطاف حسین
حیدرآبادمیں زونل کمیٹی اورنائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داروں اورارکان سے گفتگو
حیدرآبادیونیورسٹی کیلئے 50ایکڑزمین کی منظوری پر حیدرآباد کے تمام طلبہ وطالبات، ماؤں،بہنوں بزرگوں ، تمام کارکنوں ، ذمہ داروں،منتخب نمائندوں اورشہرکے تمام عوام کوالطاف حسین کی خصوصی مبارکباد
لندن۔۔۔ 5 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حیدرآبادیونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہوگی اورا س میں داخلے سفارش پرنہیں بلکہ میرٹ پرہوں گے۔ انہوں نے یہ بات آج حیدرآبادمیں زونل کمیٹی کے ارکان اورنائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات میں تنظیمی فرائض انجام دینے والے ذمہ داروں اورارکان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے حیدرآبادیونیورسٹی کیلئے 50ایکڑزمین کی منظوری پر حیدرآباد کے تمام طلبہ وطالبات، ماؤں،بہنوں بزرگوں ، تمام کارکنوں ، ذمہ داروں،منتخب نمائندوں اورشہرکے تمام عوام کوخصوصی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی عوام کی برسو ں کی آرزو انشاء اللہ جلدپوری ہونے کوہے، آج یونیورسٹی کے لئے زمین کی منظوری ہوگئی ہے، جلد ہی یونیورسٹی کی تعمیر بھی شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے خواب کی تکمیل کاآغازسب کی مشترکہ کاوشوں کاثمرہے۔نائن زیروپر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے یونیورسٹی کیلئے زمین کی منظوری کی مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ یونیورسٹی کے قیام کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کودورفرمائے اوراس کوجلدسے جلدتکمیل کے مرحلے میں پہنچائے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی قوم کوعلم کی روشنی سے اس طرح منورکردیاجائے کہ یہ اس خطے کی بہترین یونیورسٹی کادرجہ حاصل کرے ۔انہوں نے گزشتہ روز حیدرآبادمیں فائرنگ کے واقعہ میں رابطہ کمیٹی کے معاون رکن غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین کے جاں بحق ہونے پر غازی صلاح الدین اوررابطہ کمیٹی سے تعزیت کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ضیاء الدین کی مغفرت فرمائے ،لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اورقاتلوں کی گرفت کرے ۔ جناب الطاف حسین نے اپنی والدہ مرحومہ خورشیدبیگم کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعاکی جن کی آج برسی منائی گئی ۔ اس موقع پر تمام اراکین رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ارکان نے بھی مرحومہ خورشیدبیگم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ 

9/30/2024 2:20:41 AM