Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوجوانوں کی عملی شمولیت سے ملک کو انتہاء پسندی ، جہالت اور منفی سیاست سے پاک کیا جاسکتا ہے، سید فیصل علی سبزواری


نوجوانوں کی عملی شمولیت سے ملک کو انتہاء پسندی ، جہالت اور منفی سیاست سے پاک کیا جاسکتا ہے، سید فیصل علی سبزواری
 Posted on: 12/3/2014
نوجوانوں کی عملی شمولیت سے ملک کو انتہاء پسندی ، جہالت اور منفی سیاست سے پاک کیا جاسکتا ہے، سید فیصل علی سبزواری
پاکستان کے مسائل کا حل صرف باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے پاس ہے
جناب الطاف حسین نے غریب طبقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سیاست میں لاکر انقلاب برپا کر دیاہے
اے پی ایم ایس اوجامعہ کراچی سیکٹر کے زیر اہتمام گلشن اقبال میں ماڈل انٹری ٹیسٹ 2014-15کی تقریب سے خطاب
سینکڑوں طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کی شرکت ، ماڈل انٹری ٹیسٹ کو خوش آئند قراردیا
کراچی ۔۔۔3دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر سید فیصل علی سبزواری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں غریب اور عام آدمی سیاست کا حصہ نہیں تھالیکن جناب الطاف حسین نے ملک ے غریب و متوسط طبقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سیاست کے میدان میں لاکر انقلاب برپا کر دیاہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آ رگنائزیشن کے جامعہ کراچی سیکٹر کے زیر اہتمام صادقین لان گلشن اقبال میں منعقد ہ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ برائے سال2014-15میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید فیصل علی سبزواری نے کہاکہ آ ج مختلف سیاسی جماعتیں نواجون سیاست کے نعرے لگا رہی ہیں اور انقلاب لانے کی باتیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے پاس ہی ہے اور وہی ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کر سکتے ہیں اگر ہماری نوجوان نسل اپنے فرض کو سمجھتے ہوئے سیاست سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا کردار ادا کریگی تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے انتہاء پسندی ، دہشتگردی ، جہالت اور منفی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے ماڈل انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے ارکان اور جامعہ کراچی سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارک با د پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانہ طالبعلمی میں طلبہ کو اس قسم کی مثبت سرگرمیاں میسر نہیں تھیں لیکن اے پی ایم ایس او نے آج اس مسئلے کو حل کیا ہے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اُبھارنے کا موقع دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے مشیر امور طلبہ ڈاکٹرپروفیسر انصر رضوی نے کہا کہ جامعہ کراچی دنیاکی بہترین جامعات میں شمار ہوتی ہے اور اس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ماڈل انٹری ٹیسٹ کو طلبہ کے مستقبل کیلئے خو ش آئند قرار دیا اور اے پی ایم ایس او کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے وائس چےئر مین علی مصطفی، جنرل سیکریٹری ثاقب اعجاز، سیکریٹری فنانس علی زیدی اور سوشل سیکریٹری ذیشان الحق سمیت جامعہ کراچی سیکٹر کے اراکین اورکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ 2014-15کیلئے اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی سیکٹر کی جانب سے ہال میں بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور طلبا و طالبا ت اور ان کے والدین کیلئے مخصوص نشستیں قائم کی گئی تھیں جہاں جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والے اے پی ایم ایس او کے کارکنان کی بڑی تعداد انکی رہنمائی کیلئے موجود تھی۔ماڈل انٹری ٹیسٹ میں پانچ سو سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جو جامعہ کراچی میں سائنس، آرٹس ، کامرس اور میڈیکل میں داخلے کے خواہشمندہیں ۔اس موقع پر سید فیصل علی سبزواری نے امتحانی ہال کا دورہ کرکے طلباء اور انکے والدین سے ملاقات کی اور انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے متعلق ان کے خیالات معلوم کئے۔





9/30/2024 2:18:45 AM