Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی قیادت میں روشن خیال پاکستان ابھر کر دنیا کے سامنے آئے گا، خالد مقبول صدیقی


جناب الطاف حسین کی قیادت میں روشن خیال پاکستان ابھر کر دنیا کے سامنے آئے گا، خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/30/2014
جناب الطاف حسین کی قیادت میں روشن خیال پاکستان ابھر کر دنیا کے سامنے آئے گا، خالد مقبول صدیقی
حیدر آباد میں جامعہ کے خلا ف بیان جاگیر دارانہ سوچ کاعکاس تھا جو غریبوں کے استحصال سے پروان چڑھتی ہے
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی،ایم کیوا یم کے زیر اہتمام’’ اہتمام حلیم ‘‘پروگرام کے دورے پر لال قلعہ
گراؤنڈ عزیز آباد میں میڈیا بریفنگ
کراچی ۔۔۔30نومبر2014ء
تصاویردیکھنے کیلئے کلک کریں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ آج سے ڈیڑھ سال قبل اس وقت کے صوبائی وزیر تعلیم نے حیدر آبا د میں جامعہ کے قیام کی مخالفت میں بیان دیا تھا جس سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تھی لیکن جناب الطاف حسین نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ ایم کیو ایم خود حیدر آباد میں ایک سے سؤزائد جامعا ت بنا کر دیگی اور جناب الطاف حسین کے کارکنان نے اپنے قائد کے وعدے کو پورا کرنے کی جدوجہد شروع کردی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآ باد میں اہتمام حلیم کے دوران لال قلعہ گراؤنڈ میں انتظامی امور کے جائزہ کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد واسع جلیل ، سید امین الحق،خالد سلطان ، عارف خان ایڈوکیٹ ، معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین ، حق پرست ارکان اسمبلی اور تنظیمی شعبہ جا ت کے ذمہ داران اور سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ دااران اورکارکنان کی بڑی تعداد انکے ہمراہ تھی ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر تعلیم کا بیان انکی جاگیر دارانہ سوچ کی عکاس تھا جس جاگیرداری سوچ جرائم ، غربت اور غریبوں کے استحصال سے پروان چڑھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے حیدر آباد او ر کراچی میں جامعات کے قیام کا اعلان کیا جس کے بعد ایم کیوا یم کے تمام ذمہ داران نے مجتمع ہوکر اپنی اس خوشی کو منانے کا ارادہ کیا تھا اور یہ حلیم بنانے کا سلسلہ آئندہ برسوں بھی جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی جب حکمرانوں نے عوام پر توجہ دینے سے گریز کیا تھا تو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خودسڑکوں پر آکر عوام کی خدمت کی تھی اور وہ وقت اب دور نہیں جب جناب الطاف حسین کی قیادت میں سندھ کے غریب و متوسط عوام اپنا حق حاصل کریں گے اور ایک نیا روشن خیال پاکستان ابھر کر دنیا کے سامنے آئے گا۔ 
واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں جامعات کے قیام کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ میں بڑے پیمانے پر اہتمام حلیم کیا گیا ہے ۔






9/30/2024 2:22:27 AM