Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کی جانب سے بیوی کو یپٹرول چھڑک کر جھلسانے کے انسانیت سوز واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کی جانب سے بیوی کو یپٹرول چھڑک کر جھلسانے کے انسانیت سوز واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 11/28/2014
فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کی جانب سے بیوی کو یپٹرول چھڑک کر جھلسانے کے انسانیت سوز واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
اس قسم کے انسانیت سوز واقعات پر قابو پانے کیلئے جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سوچ اور نظام سے چھٹکارا ضروری ہے ، میاں عتیق 
بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں اور اس کی پیدائش پر بیوی کو تیل چھڑک جھلساناکھلی درندگی ہے ، رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق 
کراچی ۔۔۔28، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کی جانب سے بیوی کو پٹرول چھڑک کر جھلسانے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس ہولناک واقعہ کو دورِ جہالت کی سوچ کی عکاسی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں اور بیٹی جیسی نعمت پر فیصل آباد کے رہائشی شخص نے اپنی بیوی کو تیل چھڑک جس طرح سے جھلسایا ہے وہ کھلی درندگی ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام تعلیم سے دوری اور جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے باعث انسانی ہمدردی کے جذبات سے محروم ہوچکے ہیں جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے جاگیردارانہ اور وڈیرانہ سوچ اور نظام سے جلد از جلد چھٹکارا پانا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔ انہوں نے پیٹرول چھڑک کر جھلسائے جانے والی عورت سے ہمدردی کا اظہا رکیا ور ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔میاں عتیق نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کی جانب سے بیوی کو پٹرول چھڑک کر جھلسانے کے انسانیت سوز واقعہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ۔ 

9/30/2024 2:22:04 AM