Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مذہب اسلام نے عورت کو ماں ، بہن ، بہو اور بیٹی جیسے پاک رشتو ں کے اہمیت کے بارے میں بتایا ہے ، میاں عتیق


مذہب اسلام نے عورت کو ماں ، بہن ، بہو اور بیٹی جیسے پاک رشتو ں کے اہمیت کے بارے میں بتایا ہے ، میاں عتیق
 Posted on: 11/24/2014
مذہب اسلام نے عورت کو ماں ، بہن ، بہو اور بیٹی جیسے پاک رشتو ں کے اہمیت کے بارے میں بتایا ہے ، میاں عتیق 
متحدہ قومی موومنٹ خواتین کے حقوق و عزت اور انہیں معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئے عملاً کوشاں ہیں 
گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں خواتین کے حقوق سے آگاہی کے حوالے منعقد ہونے والے سیمینار کے شرکاء سے اظہار خیال
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔24 نومبر 2014
متحدہ قومی موومنٹ خواتین کے حقوق و عزت اور انہیں معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئے عملًا کوشاں ہیں کیونکہ خواتین کو حقیر ، غلام اور دوسرے درجہ کی حیثیت دینے والے ملک کبھی ترقی و خوشحالی کی منازل طے نہیں کر سکتا اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کے بنیادی حقوق کا حصول لازم و ملزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و صدر پنجاب میاں عتیق نے گزشتہ روز گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں خواتین کے حقوق سے آگاہی کے حوالے سے منعقد ہونے والے سیمینار میں شریک مردو خواتین کی کثیر تعداد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ یہ سیمینار ایک فلاحی و تعلیمی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا جس میں جیدعلماء کرام سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ ، سیکریٹری جنرل رانا اشرف ایڈووکیٹ اور ضلع گوجرنوالہ کے صدر عبدالکریم کے ہمراہ دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر میاں عتیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام نے عورت کو ماں ، بہن ، بہو اور بیٹی جیسے پاک رشتوں کی اہمیت کے بارے بتایا ہے اوراسلام میں عورت اور مرد کو برابری کا درجہ دیتے ہوئے دونوں پر تعلیم فرض قرار دی ہے کیونکہ ایک عورت کی تعلیم جہاں نہ صر ف خاندان کیلئے فخر کا باعث بنتی ہے بلکہ تعلیم یافتہ عورت وہ طاقت ہے جو معاشرے کو سدارنے اور سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے خواتین کو وہ عزت و وقار کا مرتبہ دیا ہے جو کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ، ایم کیو ایم نے خواتین کے حقوق اور انہیں معاشرے میں تحفظ فراہم کرنے کیلئے وہ تمام اقدامات کیے جائیں جس کی دین اسلام میں خواتین کو اجازت ہے ۔ بعدازاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

9/30/2024 12:22:06 AM