Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ملک میں خواتین کا انقلاب بھی برپا کر دیگی ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی


ایم کیوایم ملک میں خواتین کا انقلاب بھی برپا کر دیگی ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
 Posted on: 11/20/2014
ایم کیوایم ملک میں خواتین کا انقلاب بھی برپا کر دیگی ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
غریب و متوسط طبقہ خصوصاً نوجوان طبقہ ملک کی تقدیربدلنے کی جدوجہدمیں الطاف حسین اور ایم کیوایم کے شانہ بشانہ ہے
ایم کیوا یم میں شامل ہوکر خواتین کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے،نسرین جلیل 
ایم کیو ایم کی رکنیت سازی کیمپس ملک میں مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی کے سبب عوامی مسائل کیمپس بن گئے ہیں،کشورزہرا
کراچی :۔۔۔20؍نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم اپنے حصے کا انقلاب برپا کر چکی ہے، اگر ہمیں موقع ملاتوہم ملک میں خواتین کا انقلاب بھی برپا کر دیں گے اور انہیں ظالم جاگیر داروں ، وڈیروں اور فرسودہ رسوم و رواج سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مجموعی آبادی میں خواتین کی اکثریت ہے تاہم ہماری بدقسمتی ہے کہ ملک میں خواتین کوان کے جائزحقوق سے محروم رکھاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ رکنیت سازی مہم کی کامیابی اس بات کی غمازی ہے کہ غریب و متوسط طبقہ خصوصاً نوجوان طبقہ ملک کی تقدیربدلنے کی عملی جدوجہدمیں قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ان خیالات اظہارانہوں نے ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے ساتویں روزایم کیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے خلافت چوک ناظم آبادگلبہارمیں دورے کے موقع پرلوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی محمد واسع جلیل،سینیٹر نسرین جلیل،ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج ورکن قومی اسمبلی کشور زہرا، شعبہ خواتین کی مرکزی ذمہ داران اور علاقائی سیکٹر کی خواتین ذمہ داران کے ہمراہ رکنیت حاصل کرنے والے افرادسے فرداًفرداًملاقات کرکے انہیں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کی اورفارمزفل کرنے میں ان کی رہنمائی کی۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ خواتین کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،ملک کی کل آ بادی میں خواتین کی اکثریت ہے لیکن یہاں خواتین کو انکے جائز حقوق فراہم نہیں کئے جاتے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کو بے انتہاء مسائل کا سامنا ہے جس کا حل صرف غریب و متوسط طبقے کے با شعور افراد کے ہی پاس ہے اور اسکے لئے ہمیں ملک میں پالیسی سازی کیلئے مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کے عوام کو حقوق دینے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 60فیصد سے زائد آ بادی 25سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے اور انہیں ملک میں تبدیلی کیلئے آگے آنا ہوگا،ایم کیوایم نے خواتین کو کلیدی کردار دیا ہے اور انکے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت تبدیلی کی خواہش رکھنے والے عوام کا آگے آنا ہو گا اور جس رو ز ہم 2فیصد مراعات یافتہ طبقے کو روندتے ہوئے آگے نکل جائیں گے اس روز ملک ترقی کی منزل حاصل کر لے گا۔سینیٹرنسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیوا یم واحدجماعت ہے جس میں شامل ہوکر خواتین کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خاندانی اور موروثی سیاست کو جمہوریت کا نام دیا جاتا ہے لیکن ایم کیوا یم نے خواتین کو نہ صرف اپنی جماعت بلکہ ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھی کلیدی کردار دیا ہے۔کشور زہرانے کہاکہ ایم کیو ایم نے جو ممبر سازی مہم آغاز کیا ہے وہ ملک میں مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی کے سبب عوامی مسائل کیمپس بن گئے ہیں جہاں ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے آنے والے عوام اپنے بنیادی مسائل کے فقدان کی روداد سنا رہے ہیں کیوں کہ مقامی حکومتیں نہ ہونے کے سبب عوام شدید مسائل سے دوچار ہیں ۔اس موقع پر کیمپ پر آنے والے بچوں اور بچیوں کے چہروں پر پاکستانی اور ایم کیو ایم کے پرچم کی پینٹنگ بھی کی جارہی تھی ۔اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔






وڈیو دیکھیں



4/18/2024 11:07:13 PM