Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ کا رکنیت سازی مہم کے چوتھے روز بلدیہ ٹاؤن سیکٹر میں لگائے گئے کیمپوں کا دورہ


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ کا رکنیت سازی مہم کے چوتھے روز بلدیہ ٹاؤن سیکٹر میں لگائے گئے کیمپوں کا دورہ
 Posted on: 11/17/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ کا رکنیت سازی مہم کے چوتھے روز بلدیہ ٹاؤن سیکٹر میں لگائے گئے کیمپوں کا دورہ 
رکنیت سازی مہم میں غریب ومتوسط طبقے کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا جناب الطاف حسین سے والہانہ وابستگی کا ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی رکن کیف الوریٰ 
کیف الوریٰ نے بلدیہ ٹاؤن میں رکنیت سازی کیمپوں پر اب تک ہونے والی لوگوں کی شمولیت کی تفصیلات معلوم کیں
کراچی :۔۔۔17، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ نے ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے چوتھے روز بلدیہ ٹاؤن سیکٹر میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور رکنیت سازی کیمپوں پرشمولیت کیلئے آنے والے افراد کو رکنیت سازی فارم پُر کرکے دیئے اور انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔ ملک کے دیگرعلاقوں کی طرح بلدیہ ٹاؤن میں بھی رکنیت سازی کیمپوں پر نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کا زبردست رش دکھائی دیا ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ نے بلدیہ ٹاؤن میں رکنیت سازی کیمپوں پر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رکنیت سازی مہم جس بھر پور انداز میں ملک بھر میں جاری ہے اس سے ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ غریب و متوسط طبقے کے عوام کو اہمیت دی ہے اور ان کے حالات زندگی بدلنے کیلئے برسوں سے عملی جدوجہد کررہے ہیں ، رکنیت سازی مہم میں غریب ومتوسط طبقے کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سے والہانہ وابستگی کا ثبوت ہے ۔ کیف الوریٰ نے بلدیہ ٹاؤن میں رکنیت سازی کیمپوں پر اب تک ہونے والی لوگوں کی شمولیت کی تفصیلات معلوم کیں اور رکنیت سازی فارم لیکر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا خیر مقدم کیا ۔ 
وڈیو دیکھیں


1/20/2025 2:34:46 PM