ملک کا باشعور طبقہ 67برسوں سے وسائل پر قابض کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف صف آراء ہو چکا ہے، سیف یار خان
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام شہر کے مختلف گوٹھوں میں قائم ممبر سازی مہم کیمپ کا دورہ
کراچی ۔۔۔16نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے کہاہے کہ ملک کے مظلوم و محروم عوام جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے سے متاثر ہوکر جوق درجوق ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،ملک کا باشعور طبقہ 67برسوں سے وسائل پر قابض جاگیر داروں، وڈیروں اور کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف صف آراء ہو چکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ایم کیوایم کے پرچم تلے پاکستان میں غریبوں کا انقلاب آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کراچی مضا فا تی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی کی مختلف مضافاتی بستیوں اور گوٹھو ں میں قائم ممبر سازی مہم 2014ء کیمپ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کراچی مضافاتی آگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے بھٹ جزیرہ، گلشن حدید، ابراہیم حیدری ، کھوکھرا پار سنگھارا جماعت خانہ ، خدا کی بستی ، موسمیات، گل محمد ولیج ،شاہ خالدکالونی، راجپو ت کالونی ، بھنگوریہ گوٹھ ، ناتھا خان کھوسہ گوٹھ ، خمیسہ گوٹھ ، عبدالرحیم گوٹھ سمیت شہر کے دیگر مضافاتی آبادیوں میں قائم کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین ، حق پرست اراکین اسمبلی ساجد احمد ، ، شیرازوحید ، ارتضیٰ فاروقی ، خالد افتخار ، ہیر سوہو کے ایم او سی کے انچارج فرخ اعظم و اراکین اور مقامی سیکٹروں کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد انکے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی کے وفد نے کیمپ پر رکنیت حاصل کرنے کیلئے آنے والے عوام کا خیر مقدم کیا اور پرفارمے بھرنے میں انکی رہنمائی کی۔علاوہ ازیں معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین نے ایم کیو ایم کی رکنیت حاصل کرنے والے افراداور کیمپ میں موجود ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد رہنماء ہیں جنہیں ملک میں بسنے والے غریب و متوسط طبقے کے حقوق کا خیال ہے اور الطاف حسین کی 36سالہ حق پرستانہ جدوجہد اس بات کی غمازی ہے کہ انہوں نے غریب عوام کے حقوق کے لئے ہر لمحہ آواز بلند کی ہے ۔ انہوں نے کیمپ میں نئے آلے والے کارکنان کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اگر ملک بھر کی عوام کے جذبات اسی طرح رہے تو وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں حق پرستی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں کیونکہ پاکستان کے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے 98فیصد عوام یہ جانتے ہیں کہ الطاف حسین نے کبھی باطل پرستوں کے آگے سر نہیں جھکایا ۔ انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی لڑائی میں ہمیشہ حق و سچ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ، قائد تحریک نے ہمیشہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتے والے افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا کو اس ملک کے 2فیصد مراعات یافتہ طبقے کو گوارا نہیں