Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام ایم کیوایم کی رکنیت سازی میں حصہ لے کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رہے ہیں، محمد واسع جلیل


عوام ایم کیوایم کی رکنیت سازی میں حصہ لے کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رہے ہیں، محمد واسع جلیل
 Posted on: 11/15/2014
عوام ایم کیوایم کی رکنیت سازی میں حصہ لے کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رہے ہیں، محمد واسع جلیل
نوجوان ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم 2014ء کے ذریعے آ گے آکرپاکستان کو جہالت کے اندھیروں سے نکالیں، وسیم اختر
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کا حق پرست ارکان اسمبلی کے ہمراہ کلفٹن تین تلوار میں قائم ممبر سازی کیمپ کا دورہ
کراچی۔۔۔15نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد واسع جلیل نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین نے ملک میں انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے خلاف سب سے پہلے آوا ز بلند کی اور عوام کو دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے رہنمائی فراہم کی ، وہ وقت دور نہیں جب جناب الطاف حسین کا نظریہ کراچی سے کشمیر تک گھر گھر پہنچے گا اور ملک میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم کے دوسرے روز کلفٹن تین تلوار پر قائم مرکزی کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان، معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی، ایم کیوا یم کے مقامی سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران اور کارکنان بھی ممبر سازی کیمپ پر موجود تھے ۔ محمد واسع جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کی رکنیت سازی کاآج دوسرا روز ہے اور ملک بھر کے نوجوان، خواتین وعوام بڑی تعداد ایم کیوایم کی رکنیت سازی میں حصہ لے کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رہے ہیں اور یہ بات جان چکے ہیں کہ ایم کیو ایم ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا کہ وہ پاکستان کو خوشحال بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایم کیوا یم کا ساتھ دیں ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوا یم ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی اپنے اندر رکھتی ہے اور پاکستان میں مثبت تبدیلی کی جدو جہد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ہی پاکستان کو جہالت اورمسائل کے اندھیروں سے نکال سکتے ہیں لہٰذا وہ ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم 2014ء کے ذریعے آ گے آئیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے جدوجہد کریں ۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد قطار کی صورت میں ممبرسازی کیمپ پر جمع تھی جو مقامی یونٹوں کے ذمہ داران کی رہنمائی کے ذریعے رکنیت سازی پرفارمے بھر کر جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفے کی تجدید کر رہے تھے۔







4/18/2024 1:32:31 PM