Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ساتھیوں نے ممبر سازی مہم کا آجآغازکردیا


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ساتھیوں نے ممبر سازی مہم کا آج آغازکردیا
 Posted on: 11/13/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ساتھیوں نے ممبر سازی مہم کا آجآغازکردیا 
متحدہ قومی موومنٹ نے ملک گیر ممبر سازی مہم کا آغاز آج دوپہر تین کر دیا ۔مہم کی ابتدا ء میں رابطہ کمیٹی کے ڈ پٹی کنوینیر خالد مقبول صدیقی نے اپنا فارم پر کر تے ہوئے کیا۔



ایم کیو ایم نے جمعہ14نومبر2014ء سے پاکستان بھرمیں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے آغازکااعلان کردیا
دردمنددل رکھنے والے غریب پاکستانی عوام خصوصاًنوجوان آئیں ایم کیوایم کاساتھ دیں
اورایم کیوایم کا حصہ بنتے ہوئے الطاف حسین کے پیغام کولیکر آگے بڑھیں
ایم کیوایم اجتماعی لحاظ سے پاکستان کی کی کامیابی کانسخہ ہے ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
محمد واسع جلیل،سیدامین الحق،کنورنویدجمیل اورمیاں عتیق کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی پریس کانفرنس
کراچی۔۔۔۔13نومبر2014ء
ایم کیو ایم نے جمعہ14نومبر2014ء سے پاکستان بھرمیں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے آغازکااعلان کردیاہے اوردردمنددل رکھنے والے پاکستانی عوام خصوصاًنوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئیں ایم کیوایم کاساتھ دیں اورایم کیوایم کا حصہ بنتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین کے پیغام کولیکر آگے بڑھیں۔ رکنیت سازی مہم کے آغازکااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ارکان رابطہ کمیٹی محمدواسع جلیل،کنور نویدجمیل،سیدامین الحق اوررکن رابطہ کمیٹی وصوبہ پنجاب کے صدرمیاں عتیق کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم اجتماعی لحاظ سے پاکستان کی کی کامیابی کانسخہ ہے ،پاکستان کے 98فیصدپاکستانیوں سے زیادہ پاکستان سے کوئی محبت نہیں کرتا،ایم کیوایم دہشت گردی اورانتہائی پسندی کے خلاف ہے اوراس دہشت گردی کے خلاف اگرکوئی واضح آوازرہی ہے تووہ صرف الطاف حسین اورایم کیوایم کی آوازہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے 1984ء میں سندھ سے اپناکام شروع کیاتھااور1997ء میں متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے اپنادائرہ کارپورے پاکستان میں پھیلادیا۔انہوں نے کہاکہ 30سالہ جدوجہدمیں ایم کیوایم نے متعددمرتبہ نشیب و فراز دیکھے اور اپنے ہزاروں کارکنان کوکھویاہے پاکستان میں شائدہی کوئی ایسی جماعت ہوگی جوقربانیوں کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کامقابلہ کرسکے کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ میں صرف اورصرف خلوص ،قابلیت اورقربانی اپنی جگہ بناتی رہی ہے۔پاکستان میں موروثی سیاست عروج پرہے اوروہ سیاسی جماعتیں بھی اس سے خودکومحفوظ نہ رکھ سکی جوبڑے بڑے دعویٰ کرتی رہی ہیں لیکن قائدتحریک الطا ف حسین نے اپنے خاندان کے لئے سیاست سے کوئی فائدہ نہیں لیااورعہدوں سے نہ صرف خودکو بلکہ اپنے اہل خانہ کوبھی ہمیشہ دوررکھکرایم کیوایم کوایک ایساماڈل بناکرپیش کیاجس میں نہ توموروثی سیاست ہے اورنہ ہی پیسے کاعمل دخل ہے،جناب الطاف حسین اوران کے اہل خانہ نے مشکلات کاسامناضرورکیااوراپنے بڑے بھائی ناصرحسین اورجواں سال بھتیجے عارف حسین کی قربانی دی۔ انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے کتنے ہی کارکنان ہونگے جوایک نہیں بلکہ کئی کئی باراسمبلیوں کے رکن بنے ہیں لیکن کبھی انہوں نے یامیں نے اسمبلی کارکن بنے کے لئے اپنی جیب سے دس روپے بھی خرچ نہیں کئے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جہاں جہاں سے الیکشن لڑتی رہی ہے ہر 
کوئی جانتاہے کہ وہ وہاں عوام کے ووٹوں سے ہمیشہ جیتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج ہم پاکستان بھرکے عوام کے سامنے یہ بات رکھناچاہتے ہیں کہ پاکستان کی تقدیربدلنے کاواحدراستہ ایم کیوایم ہے جس میں مشکلات اورپریشانیاں ضرورہیں لیکن یہ وہی راستہ جس پرچل کرقوم اپنی منزل تک پہنچے گی۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی پاکستان بھرکے غریب محن کش،ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفیسر،وکلاء،شاعر،دانشور،کالم کار،فنکاراورمختلف مذاہب ومسالک کے ماننے والے حق پرست عوام سمیت نوجوانوں خصوصاًطالبعلموں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ 14نومبربروزجمعہ سے پاکستان بھرمیں اپنی رکنیت سازی مہم شروع کررہی ہے لہٰذا وہ ملک میں انصاف کانظام قائم کرناچاہتے ہیں توآئیں اورقائدتحریک الطا ف حسین کے فکروفلسفے اورپیغام حق پرستی کولیکر آگے چلیں اور پاکستان کوپاکستان سے سچی محبت کرنے والوں کے حوالے کرنے کے لئے اس مہم میں شامل ہوکراپناکرداراداکریں کیونکہ جناب الطا ف حسین نے کبھی نظریات سے ہٹ کر سیاست نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فلاح وبقاء ایک سچی اورحقیقی ،شراکت اور عملی جمہوریت میں ہے اورایم کیوایم ایک ایسی ہی جمہوریت قائم کرناچاہتی ہے جس ملک کے 98فیصدعام عوام کے مسائل کوجاننے والے نبرآزمالوگ ایوانوں میں پہنچیں،ایم کیوایم نے یہ کر کے دکھایا ہے۔قائدتحریک جناب الطاف حسین کوکبھی ملک میں انتخاب میں شرکت کی خواہش نہیں بلکہ ان کی خواہش ہے انہوں نے ایم کیوایم کی شکل میں جس ماڈل کو سندھ میں پیش کیااب پاکستان کے کونے کونے نوجوان اٹھیں اوراپنے گلی ،محلوں،گاؤں،ڈسٹرکٹ،ضلعی اورشہراورصوبوں سے نکل کراپنی تقدیر بدلیں۔پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق نے مختصراًخطاب میں کہاکہ ایم کیوایم ایک جمہوریت پسندجماعت ہے اس لئے 14نومبر2014ء کوممبر سازی مہم کاآغازکریگی ،کراچی سے کشموراورکشمیرتک ایم کیوایم مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔انہوں نے بتایاکہ رکنیت سازی مہم کے پہلے مرحلے میں جناب الطا ف حسین کی رہائشگاہ پرکیمپ لگائے جائیں گے جبکہ 15نومبرکوپنجاب میں اورگلگت بلتستان ،پشاوراورکوئٹہ میں کیمپس لگائے جائیں گے ۔ پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی وصوبہ پنجاب کے صدرمیاں عتیق نے کہاکہ ایم کیوایم کے آغازسے مشکلات کاسامنارہاہے لیکن ایم کیوایم کے کارکنان نے ہمیشہ ثابت قدمی کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین کی آوازپنجاب کے گھرگھرمیں پہنچ چکی ہے پنجاب کے عوام سمجھ گئے ہیں کہ جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے علاوہ اب کوئی جماعت یالیڈرپاکستان کی بہتری نہیں کرسکتا۔

9/30/2024 12:18:14 AM