جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کے کے ایف کا کراچی میں مرکزی تھر ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا
خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک بھر میں جناب الطاف حسین کا پیغام خدمت بلا امتیاز پہنچا رہی ہے ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد کا کراچی میں قائم خد مت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی تھر ریلیف کیمپ کا دورہ، امدادی سامان کا معائنہ کیا
وفد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت شوکت
اراکین رابطہ کمیٹی محمد واسع جلیل اور حیدر عباس رضوی شامل
کراچی ۔۔۔11نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھر کے قحط سے متاثرہ عوام کی امداد کیلئے کراچی میں مرکزی تھر ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفد نے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا وفد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت شوکت اور اراکین رابطہ کمیٹی محمد واسع جلیل ، سید حیدر عباس رضوی شامل تھے ۔ وفد نے مرکزی امدادی کیمپ پر موجود سامان کا معائنہ کیا اور رضا کاران سے گفتگو کرکے انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔اس موقع پرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے قیام سے قبل خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی تھی جس کا اولین مقصد انسانیت کی فلاح و بہبود کرنا تھا اور آج بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک بھر میں قائم اپنی شاخوں کے ذریعے جناب الطاف حسین کا پیغام خدمت بلا امتیاز رنگ ، نسل ، علاقہ و مذہب پہنچا رہی ہے اور ملک میں کسی بھی ناگہانی آفت یا مصیبت کے موقع پر کے کے ایف کے رضا کاران اپنے ہم وطنوں کی خدمت کیلئے پیش پیش ہوتے ہیں ۔ انہوں نے امدادی کاموں میں مصروف رضا کاران کو مخاطب کرکے کہاکہ وہ تھر میں قحط سے متاثرہ معصوم بچوں ، بہنوں ، بیٹیوں، بزرگوں اور مرد و خواتین کی خدمت کرکے نا صرف اپنا اخلاقی فریضہ ادا کر رہے ہیں بلکہ انکا یہ عمل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بھی ایک آسان ذریعہ ہے ۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے پر امدادی عملے کے عہدیداران اور عملے کو جناب الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔
.JPG)
.JPG)
.JPG)