Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب ملک کامقدربن چکاہے ،اب اس انقلاب کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔الطاف حسین


 Posted on: 12/29/2012
غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب ملک کامقدربن چکاہے ،اب اس انقلاب کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔الطاف حسین 
ملک کولوٹنے والے چوراچکوں سے چھٹکارے کاوقت آگیاہے
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کے وفدسے ٹیلیفون پر گفتگو
رابطہ کمیٹی اپنا مشترکہ اجلاس کرکے تحریک منہاج القرآن کی دعوت کے بارے میں فیصلہ کریں۔الطاف حسین کی ہدایت
نیک مقصدکیلئے انشاء اللہ ہماراجواب مثبت ہوگا،ہم ساتھ جئیں گے، ساتھ مریں گے اورملکرملک کوبچائیں گے
آپ ملک کے نظام کی تبدیلی کیلئے ہماری جس طرح کھل کرحمایت کررہے ہیں وہ بہت تقویت کاباعث ہے ۔رحیق عباسی
ہم وہ دن دیکھ رہے ہیں کہ جب پاکستان میں تبدیلی کاسورج طلوع ہوگا ،انصاف کانظام قائم ہوگا ،
جس طرح ہم نے ڈاکٹرطاہرالقادری کاشانداراستقبال کیاہے ہم آپ کابھی اسی طرح تاریخی استقبال کریں گے۔ڈاکٹررحیق عباسی
لندن ۔۔۔29 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب اب ملک کامقدربن چکاہے اوراب اس انقلاب کوآنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کے وفدسے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے وفدکونائن زیروآمدپر خوش آمدیدکہاکہ اوراپنے وفدکونائن زیروبھیجنے پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کاشکریہ اداکیااور وفدکی آمد کے نیک مقصد کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ جناب الطاف حسین نے اپنی گفتگومیں کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور ایم کیوایم اسی نیک مقصدکیلئے جدوجہدکررہے ہیں،ہم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپشن کاخاتمہ،انصاف کے نظام کے قیام ،یکساں نظام تعلیم اورہرشعبہ میں مساوات محمدیؐ کاقیام اورمعاشرے کوخلفائے راشدین کی طرز کی حکمرانی قائم کرناچاہتے ہیں کہ جہاں ایک بدو بھی امیر سے سوال کرسکتاہو۔جناب الطاف حسین نے وفد کی جانب سے 14جنوری کے مارچ کی دعوت کاشکریہ اداکیا اوررابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اس سلسلے میں فوری طورپر مشترکہ اجلاس کرکے فیصلہ کریں۔انہوں نے وفدکویقین دلایاکہ نیک مقصدکیلئے انشاء اللہ ہماراجواب مثبت ہوگا،ہم ساتھ جئیں گے، ساتھ مریں گے اورملکرملک کوبچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مخالفین چاہے کتنی ہی سازشیں کرلیں غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب اب ملک کامقدربن چکاہے اوراب اس انقلاب کوآنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔اب ملک کولوٹنے والے چوراچکوں سے چھٹکارے کاوقت آگیا ہے ۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ اورپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماڈاکٹر رحیق عباسی نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپکے ساتھیوں نے نائن زیرو پر ہمارا جس طرح پیارومحبت کے ساتھ بھرپوراستقبال کیاہے اس پر ہم دلی شکریہ اداکرتے ہیں اورآپ ملک کے نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری کی جس طرح کھل کرحمایت کررہے ہیں وہ ہمارے لئے بہت تقویت کاباعث ہے اوراس حمایت وتعاون پرہم تمام لوگ آپ کے شکرگزار ہیں ۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے جناب الطا ف حسین سے کہاکہ ہم وہ دن دیکھ رہے ہیں کہ جب پاکستان میں تبدیلی کاسورج طلوع ہوگا اورانصاف کانظام قائم ہوگا اورجس طرح ہم نے ڈاکٹرطاہرالقادری کاشانداراستقبال کیاہے ہم �آپ کابھی اسی طرح تاریخی استقبال کریں گے۔ جناب الطا ف حسین نے وفدکے ارکان کیلئے دعائیں کیں۔ 
 
 
پاکستان کے سیاسی ماحول پر 66برس سے جو دھندچھائی ہوئی ہے اب وقت آرہا ہے کہ اس دھند کا بھی ہوجائے ،ڈاکٹر فاروق ستار 
۔14 جنوری انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا ایسا دن ہوگا جب نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو 
وفد نے 14جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے عوامی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور باقاعدہ دعوت نامہ پیش کیا
نائن زیرو پر پاکستان عوامی تحریک کے نمائندہ وفد کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں 
کراچی۔۔۔29، جنوری 2012ء 
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ شیخ الاسلام طاہر القادری کی جانب سے بھیجے گئے ایک نمائندہ وفد نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر راہق احمد عباسی کی سربراہی میں ہفتہ کی شام ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آبادپر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرز ڈاکٹر فارو ق ستار اور محترمہ نسرین جلیل اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کو14جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور باقاعدہ دعوت نامہ پیش کردیا ۔ دعوت نامہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے وصول کیا اور وفدکو یقین دلایا کہ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان اس پر تبادلہ خیال کرکے جو بھی فیصلہ ہوگا جلد از جلد پاکستان عوامی تحریک اور ملک بھر کے عوام کو آگاہ کرے گی ۔وفد میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر ، تحریک منہاج القرآن کراچی کے امیر حاجی محمد اقبال ، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے کوآرڈی نیٹر قاضی زاہد حسین ، تحریک منہاج القرآن سندھ کے امیر مخدوم ندیم حسین ، جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک سندھ سید اوسط علی کے علاوہ دیگر لوگ شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سیلم شہزاد ، رضاہارون ، وسیم آفتاب ، ڈاکٹر صغیر احمد ، سیف یار خان ، کنور خالد یونس اور ایم کیوایم کے رہنما عامر خان بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل جب وفد نائن زیرو پہنچا تو مکا چوک سے نائن زیرو پر سڑکوں سے دو اطراف میں کھڑے کارکنان نے وفد کا شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر کارکنان نے ’’آئے گا بھئی آئے گا انقلاب آئے گا ‘‘’’جاری رہے گی جاری رہے گی جدوجہد جاری رہے گی ‘‘’’الطاف ، طاہر بھائی بھائی ‘‘’’نعرہ الطاف جئے الطاف اور دیگر فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔ ملاقات کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں 14جنوری کو اسلام آباد کے لانگ مارچ کے طریقہ کار اور دیگر اہم امور پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔ بعدازاں نائن زیرو پر صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہاکہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نظریہ ، وژن اور پروگرام وہی ہے جس نظریئے ، وژن اور پروگرام کا ہمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین 30، 35برس درس دیتے آئے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے پاکستان سے لوٹ کھسوٹ اور کرپٹ پولیٹیکل سسٹم کے خاتمے کی بات کی اور اس کیلئے جو بنیادی اصلاحات کا پروگرام دیا ہے آج بھی قائد تحریک الطاف حسین نے اس پروگرام کی غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا اور غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا ہے کیونکہ جوبات کی جارہی ہے یہ ہم سب کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ طاہر القادری کا مشن و مقصد نیک ہے اورقائد تحریک الطاف حسین نے کہا کہ وہ علامہ طاہر القادری کی کامیابی اور ان کے نیک مقصد اورمشن کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں کیونکہ اسی مشن کی کامیابی طسے پاکستان کے 98فیصد غریب طبقے کے عوام کوو فیصد مراعات یافتہ طبقہ کی حکمرانی سے نجات ملے گی ۔پاکستان کے سیاسی ماحول پر 66برس سے جو دھندچھائی ہوئی ہے اب وقت آرہا ہے کہ اس دھند کا بھی خاتمہ ہوگا ۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر راہق احمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے نمائندہ وفد نے ایم کیوایم کو 14جنوری کے لانگ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دیدی ہے اور 14جنوری انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا ایسا دن ہوگا جب نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی ، پاکستان سے ظلم ،ا ستحصال جبر کا خاتمہ ہوگا ، عوام کے حقو ق پر جن لوگوں نے ڈاکا ڈالا ہوا ہے اس سے انشاء اللہ عوام کو آزاد کیاجائے گا اور پاکستان میں صحیح معنوں میں عوامی حقیقی جمہوریت اور فلاحی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 14جنوری کے لانگ مارچ میں ہم متحدہ قومی موومنٹ کی عملی اور بھر پور شرکت کی دعوت لیکر آئے ہے ، ہمارا اتحاد اور تعاون پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے ہے ہمارا تعاون 14جنوری کو انشاء اللہ عملی شکل اختیار کرے گا ، ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری دعوت قبول ہوگی اور 14جنوری کو اسلام آباد کی طرف جو مارچ ہوگا وہ ہمارا ہی نہیں متحدہ قومی موومنٹ کا بھی ہوگا، یہ مارچ پاکستانی قوم کا مارچ ہوگا اور قوم نئی تاریخ رقم کرے گی ۔انہوں نے 23دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونیو الے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں ایم کیوایم کے 50رکنی وفد کو بھجوانے اور 23دسمبر کو شیخ الاسلام طاہر القادری کے اصلاحات کے پروگرام کی حمایت کے اعلان پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری قوم 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے ، یہ دعوت ہم تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے اور سیاسی جماعتوں سے بڑھ کر ان کے کارکنوں اور عوام کو دعوت دیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام جماعتوں کے کارکنان ایک مشن اور نظریئے کے تحت وابستہ ہوتے ہیں ۔ہمارے 23دسمبر کے پروگرام کی سب سے پہلے حمایت کا اعلان ایم کیوایم نے کیا تھا اور 50رکنی وفد جناب الطاف حسین نے بھجوایا تھا ، 23دسمبر کو طاہر القادری نے جو نظریہ دیا اس کی بھی سب سے پہلے حمایت جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے کی تھی اور 14جنوری کو لانگ مارچ میں شرکت کی سب سے پہلے بھی دعوت دینے بھی ہم نائن زیرو آئے ہیں انہوں نے جواب محبت سے دیا اور ہم نے بھی محبت سے جواب دیا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارامارچ پرامن ہوگا ، دہشت گردی کا سد باب کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور جو بھی پروگرام ہو اس کی سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے مطالبات رکھ دیئے ہیں 10جنوری کی حکومت کو ڈیڈ لائن دیدی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ دس جنوری سے پہلے پہلے وفاقی اور صوبائی اسمبلیاں ختم کی جائیں اور ان کی جگہ نگراں حکومت بنائی جائے جو وسیع البنیاد اور وسیع الاعتماد بھی ہوں اور اس کو پاکستانی قوم کی حمایت حاصل ہو جبکہ اصلاحات کے مینڈیٹ کے ساتھ آئے اوراصلاحات کے بعد وقت مقررہ پر انتخابات کرائیں جائیں یہ مطالبات پورے نہیں ہوتے تو یہ مارچ ہوگا اور مطالبات پورا ہونے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے حقیقی شیر پنجاب کے عوام ہیں ، وہ زندہ ہوگئے ہیں اور تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہو سکتے ہیں جسے 23جنوری کے عظیم الشان جلسہ عام نے ثابت کردیا ہے اور 14جنوری کو اس پر مہر ثبت ہوجائے گی اور ظالمانہ نظام کے محافظ لوگوں اورایوانوں میں زلزلہ پیدا ہوگا ۔
 
 
 
کراچی کے طلبہ وطالبات اور نوجوا ن ظالم وڈیروں کی اولادوں کے ہاتھوں معصوم نوجوان شاہ زیب کے سفاکا نہ قتل اورقاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف آج کراچی پریس کلب پرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔ الطاف حسین 
شاہ زیب کے قاتلوں کوبچہ بچہ بخوبی جانتاہے لیکن بااثروڈیروں کی اولادیں ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتارنہیں کیاجارہاہے
ہرروزایک شاہ زیب کا سفاکانہ قتل ہوتاہے مگرقاتلوں کوگرفتارنہیں کیاجاتا
نوجوان ظالم وسفاک وڈیروں کی ظلم وبربریت ، جاگیردارانہ ذہنیت اور شاہ زیب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف میدان عمل میں آجائیں۔تم کتنے شاہ زیب ماروگے ۔۔۔ہر گھر سے شاہ زیب نکلے گا
لندن ۔۔۔30 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات سمیت تمام نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کی اولادوں کے ہاتھوں کراچی کے معصوم نوجوان شاہ زیب کے سفاکانہ اور بہیمانہ قتل کے خلاف آج کراچی پریس کلب پرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شاہ زیب کے قتل کی واردات انتہائی سفاکانہ اوربہیمانہ ہے کہ لوگوں کے سامنے اسے بیدردی سے اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا مگرمسلسل درخواستوں کے باوجود پولیس موقع پرنہیں پہنچی اور وڈیروں کی سفاک اولادوں نے اپنے مسلح دہشت گردساتھیوں کے ساتھ ملکرشاہ زیب کوبیدردی سے قتل کردیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شاہ زیب کے قاتلوں کوبچہ بچہ بخوبی جانتاہے لیکن بااثروڈیروں کی اولادیں ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتارنہیں کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہرروزایک شاہ زیب کا سفاکانہ قتل ہوتاہے مگرقاتلوں کوگرفتارنہیں کیاجاتا۔انہوں نے شاہ زیب کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کااظہارکیااور کراچی کے تمام امیروغریب علاقوں کے طلبہ وطالبات سمیت تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ ظالم وسفاک وڈیروں کی ظلم وبربریت ، جاگیردارانہ ذہنیت ،شاہ زیب کے سفاکانہ قتل اورقاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف میدان عمل میں آجائیں اوراس سلسلے میں آج بروزاتوارکراچی پریس کلب پرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں اوراپنے بھرپوراتحادکے ذریعے بتادیں کہ ،تم کتنے شاہ زیب ماروگے ۔۔۔ہر گھر سے شاہ زیب نکلے گا۔ 
 *****
 

12/22/2024 12:33:10 PM