ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کی تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے فون پرگفتگو ، مینارپاکستان لاہور پر تاریخی جلسہ عام کے انعقادپرمبارکبادپیش کی
آج کاجلسہ بلاشبہ ایک بہت بڑااورتاریخی جلسہ عام تھا ۔الطاف حسین
جاگیردارانہ نظام،کرپشن کے خاتمہ اورنظام انصاف کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کے خیالات مثبت ہیں۔الطاف حسین ڈاکٹرطاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی بھرپورحمایت اورعملی تعاون پر الطا ف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت کادلی شکریہ اداکیا
ڈاکٹرطاہرالقادری نے جلسہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، ارکان پارلیمنٹ او ر ذمہ داران وکارکنان کی شرکت پر بھی الطاف حسین کاخصوصی شکریہ اداکیا
لندن ۔۔۔ 23 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کوفون کرکے انہیں آج مینارپاکستا ن لاہور پر ہونے والے تاریخی جلسہ عام کے انعقادپرمبارکبادپیش کی۔ جناب الطا ف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج کاجلسہ عام بلاشبہ ایک بہت بڑااورتاریخی جلسہ تھا جس کی شاندارکامیابی پر تحریک منہاج القرآن کے تمام رہنما، ذمہ داران وکارکنان اورہمدردزبردست مباکبادکے مستحق ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام،کرپشن کے خاتمہ اورانصاف کے نظام کے قیام اوردیگرامورکے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کردہ خیالات کی مکمل تائیدکی اورانہیں اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے انکی بھرپورحمایت اورعملی تعاون پر جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت کادلی شکریہ اداکیا۔انہوں نے منہاج القرآن کے تاریخی جلسہ عام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کی شرکت پر بھی جناب الطاف حسین کاخصوصی شکریہ اداکیااوراس یقین کااظہارکیاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون کاسلسلہ جاری رہے گا۔
مسلح افواج ، حکومت اورعوام کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپوراتحادکے ساتھ ساتھ مؤثرحکمت عملی ترتیب دیکر اس کاعملی آغازکردیناچاہیے۔الطاف حسین
مسلح افواج کی قیادت کویقین دلاتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مؤثرحکمت عملی پر عملدرآمدکاآغازکرینگے تو کروڑوں امن پسند اورصلح جو عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہونگے
’’صحیح وقت پرصحیح فیصلہ کرناچاہیے ‘‘ کیونکہ اس کے ذریعے ملک کودہشت گردی اوردہشت گردوں سے نجات مل سکتی ہے
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہراشرفی سے فون پر گفتگو، اے این پی کے سینئر رہنما بشیربلور کی شہادت پر دلی افسوس کااظہار
بشیربلور کی شہادت کے سانحہ پر تین روز ہ سوگ کا اعلان کرکے آپ نے بڑے پن اورانسانیت دوستی کاعملی ثبوت دیاہے ۔حافظ طاہراشرفی
لندن ۔۔۔ 23 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ مسلح افواج ، حکومت اورعوام کوبغیروقت ضائع کئے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سائنٹفک حکمت عملی ترتیب دینی چاہیے اوردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متفقہ طورپراور بھرپوراتحادکے ساتھ ساتھ مؤثرحکمت عملی ترتیب دیکر اس کاعملی آغاز کردینا چاہیے۔انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہراشرفی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے اے این پی کے سینئرترین رہنما اورخیبرپختونخوا کے سینئروزیربشیربلور کی شہادت پر دلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی اورخودکش حملے کے نتیجے میں شہیدہونے والے دیگرافرادکے ایصال ثواب اورزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔جناب الطاف حسین نے حافظ طاہراشرفی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں مسلح افواج کی قیادت کویقین دلاتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مؤثرحکمت عملی پر عمل درآمدکاآغازکریں گے تو اس مشکل گھڑی میں پولیس وقانون نافذ کرنے والے ادارے ہی نہیں بلکہ کروڑوں امن پسند اورصلح جو عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اپنے ساتھیوں کو ہمیشہ یہی درس دیتاآیا ہوں کہ " right decision at the right time " یعنی ’’ صحیح وقت پرصحیح فیصلہ کرناچاہیے ‘‘ کیونکہ اس کے ذریعے ملک کو دہشت گردی اوردہشت گردوں سے نجات مل سکتی ہے جبکہ اس میں زراسی بھی غفلت نقصان کاسبب بن سکتی ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے جناب الطاف حسین کے خیالات کی تائیدکی اورایم کیوایم کی جانب سے اے این پی کے رہنمابشیربلور کی شہادت کے سانحہ پر تین روز ہ سوگ کے اعلان کوسراہتے ہوئے کہاکہ آپ نے یہ اقدام کرکے بڑے پن اورانسانیت دوستی کاعملی ثبوت دیا ہے جس کی ہرشخص قدرکرتاہے۔
لاہورکی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کے انعقادپرپروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری ،تحریک منہاج القرآن کے تمام ذمہ داروں اورایک ایک کارکن اورہمدردکو ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی د لی مبارکباد
اہورکی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کے انعقادپرپروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری ،تحریک منہاج القرآ
نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے جوانقلابی پروگرام پیش کیاہے وہ ایک مثبت اورمؤثر نظام ہے
ہم ڈاکٹرطاہرالقادری کیلئے دعاگوہیں ،نظام کی تبدیلی کیلئے ہم ان سے ہرقسم کاغیرمشروط تعاون بھی جاری رکھیں گے
ڈاکٹرطاہرالقادری نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،دہرے نظام تعلیم اورکرپشن کے خاتمہ ،ملک میں نظام انصاف کی بہتری، یکساں تعلیمی نظام اوردیگرامورپر جوسیرحاصل گفتگو کی ہے اس سے پوری قوم مکمل اتفاق کرتی ہے
لندن: ۔۔۔ 23 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینارپاکستان پر لاہورکی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کے انعقادپر تحریک کے روح رواں پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری ،ان کی جماعت کے تمام ذمہ داروں اورایک ایک کارکن اورہمدردکودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ نظام کی تبدیلی کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے جوانقلابی پروگرام پیش کیاہے وہ ایک مثبت اورمؤثر نظام ہے اورہم اس سلسلے میں انکی کوششوں کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں اورنظام کی تبدیلی کیلئے ہم ان سے ہرقسم کاغیرمشروط تعاون بھی جاری رکھیں گے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،دہرے نظام تعلیم اورکرپشن کے خاتمہ اورملک میں نظام انصاف کی بہتری، یکساں تعلیمی نظام اوردیگرامورپر جوسیرحاصل گفتگو کی ہے اس سے میں ہی نہیں بلکہ پوری قوم مکمل اتفاق کرتی ہے۔انہوں نے آخرمیں ایک مرتبہ پھرلاہورکی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کے انعقادپرتحریک منہاج القرآن کے ایک ایک رہنما اورایک ایک کارکن کوزبردست مبارکباد اورخراج تحسین پیش کیا۔
بشیربلورشہیدکے صاحبزادے عثمان بلور سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی فون پر تعزیت بشیربلور کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔الطا ف حسین
اے این پی کے رہنماؤں، کارکنوں اورخیبرپختونخوا کے عوام کویقین دلاتاہوں کہ ہم سب ملکر دہشت گردوں کامقابلہ کریں گے
آپ نے جس طرح ہمارے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیاہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔عثمان بلور
دہشت گرد چاہے جتنے حملے کریں مگر ہمارے سینے کم نہیں ہوں گے۔عثمان بلور
لندن: ۔۔۔ 23 ،دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئررہنمااورخیبرپختونخوا کے سینئروزیربشیربلورشہیدکے صاحبزادے عثمان بلور سے فون پر تعزیت کی ۔جناب الطا ف حسین نے بشیربلور کے صاحبزادے عثمان بلور،بڑے بھائی حاجی غلام احمدبلوراور تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیااوربشیربلورشہید کیلئے دعائے مغفرت کی ۔جناب الطا ف حسین نے بشیربلورشہیدکے صاحبزادے عثمان بلور سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بشیربلور کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، سفاک دہشت گرد جس طرح معصوموں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اورخیبرپختونخوا کوآگ اورخون میں نہلارہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے، میں اے این پی کے تمام رہنماؤں، کارکنوں اورخیبرپختونخوا کے عوام کویقین دلاتاہوں کہ ہم سب ملکران دہشت گردوں کامقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کوچاہیے کہ وہ اب انتظارنہ کریں اورتمام انسانیت دوست محب وطن قوتوں کوساتھ ملاکر خودکش حملوں،بم دھماکوں اوردہشت گردی کے ذریعے معصوم وبے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ کریں۔ بشیربلور کے صاحبزادے عثمان بلور نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جس طرح ہمارے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیاہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے،ہم آپ کے شکرگزارہیں اورہم بھی آپ کویقین دلاتے ہیں کہ دہشت گرد چاہے جتنے حملے کریں مگر ہمارے سینے کم نہیں ہوں گے اورہم آخروقت تک ان کا مقابلہ کریں گے۔
رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک ایڈووکیٹ ، آزاد کشمیر کے حق پرست وزیر طاہر کھوکھر ، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے پی کے ، کے رکن رحمت علی خان اور ایم کیوایم پشاور و مردان کے ذمہ داران وعہدیداران کی اے این پی کے سینئر ترین رہنما بشیر احمد بلورکی نما ز جنازہ میں شرکت
ایم کیوایم کے وفد نماز جنازہ سے قبل وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور کی رہائشگاہ جاکر بشیر احمد بلور کی شہادت پر دلی تعزیت و ہمدردی کاظہار کیا
پشاور ۔۔۔23، دسمبر2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک ایڈووکیٹ، آزاد کشمیر کے حق پرست وزیر طاہر کھوکھر ، ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی خیبر پختونخوا کے رکن رحمت علی خان ، ایم کیوایم کے پی کے پشاور اور مردان کے مقامی ذمہ داران اور عہدیداران نے اے این پی کے سینئر ترین رہنما بشیر احمد بلور کی نما زجنازہ میں شرکت کی اور شہید کے سوگواران اور اے این پی کے رہنماؤں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ نما ز جنازہ سے قبل ایم کیوایم کے وفد نے وفاقی وزیر غلام احمد بلور کی رہائشگاہ جاکر بشیر احمد بلور کی شہادت پراے این پی کے رہنماؤں حاجی عدیل ، الیاس بلور، عثمان بلور اور سوگواران لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور شہید کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ۔
ایم کیوایم کے زیر اہتمام اے این پی کے سینئر رہنما بشیر بلور سمیت متعدد افراد کے شہید و زخمی ہونے پر اتوار کے روز سوگ منایا گیا
یوم سوگ کے سلسلے میں نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ کے علاوہ ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور مذمتی بینرز آوزاں کئے گئے
یوم سوگ کے موقع پر ایم کیوایم کے دفاتر پر دعائیہ اجتماعات بھی منعقد کئے گئے جن میں اے ین پی کے رہنماء بشیر احمد بلور سمیت دیگر شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔23، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور سمیت متعدد افراد کے شہید و زخمی ہونے پر اتوار کے روز سوگ منایا گیا ۔ سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم مرکز نائن زیرو عزیز آباد، خورشید بیگم سیکریٹریٹ سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے زونل آفس، ڈسٹرکٹ ، سیکٹرز اور یونٹس کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ کے خلاف مذمتی بینرز آویزاں کئے گئے ۔جبکہ سوگ کے سلسلے میں ایم کیوایم کے دفاتر پر دعائیہ اجتماعات بھی منعقد کئے گئے جن میں اے ین پی کے رہنماء بشیر احمد بلور سمیت متعدد افراد کے شہید ہونے پر ان کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ یوم سوگ کے موقع پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو ، خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، مکا چوک اور اطراف کے علاقوں اور چورنگیوں پر بھی سیاہ پرچم لہرائے گئے اور مذمتی بینرز لگائے گئے اور اے این پی کے رہنماء بشیر بلور اور ان کے ہمراہ شہید و زخمی ہونے والے افراد سے دلی یکجہتی کااظہار کیا گیا ۔
مختلف مذہبی اوردینی شخصیات کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان میں خلافت راشدہ جیسے نظام انصاف کے قیام کے بیان کاپرزورخیرمقدم
یہی سوچ پاکستانی مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہے ۔جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی محمدنعیم کاالطاف حسین کے نام خط
آپکی اس بات کو تمام مذہبی طبقہ خصوصاً وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے وابستہ تمام علمائے کرام نے بہت سراہاہے۔مفتی محمدنعیم
الطاف بھائی نے خلافت راشدہ جیسے نظام انصاف کے قیام کی خواہش ظاہر کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔قاری اللہ داد
جناب الطاف حسین کی سوچ وفکر اورنظریہ ملک کی بھلائی اورخیرخواہی کیلئے ہے
یہی سوچ ملک کے بارے میں بہت مثبت اور بہتر اندازمیں تبدیلی لائے گی۔قاری اللہ داد
لندن ۔۔۔23 دسمبر2012ء
مختلف مذہبی اوردینی شخصیات نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان میں خلافت راشدہ جیسے نظام انصاف کے قیام کے بارے میں ان کے بیان کاپرذورخیرمقدم کیاہے ۔جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی محمدنعیم نے جناب الطا ف حسین کے نام اپنے خط میں کہاکہ ہمیں آپ کا یہ بیان پڑھ کرانتہائی دلی مسرت ہوئی اورناقابل بیان خوشی ہوئی کہ آپ ملک میں خلافت ر اشدہ جیسے انصاف پر مبنی نظام انصاف کے حامی اورخواہشمند ہیں۔مفتی محمد نعیم نے کہاکہ یقیناًیہی سوچ پاکستان کے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہے جس کیلئے ہمارے اجداد اوربزرگوں نے قربانیاں دیں اورجس کی خواہش کااظہار آپ نے کیاہے ۔مفتی محمد نعیم نے جناب الطا ف حسین کے نام خط میں مزید کہاکہ آپ کی اس بات کو تمام مذہبی طبقہ خصوصاً وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے وابستہ تمام علمائے کرام نے بہت سراہاہے۔انہوں نے تجویزپیش کی کہ نظام خلافت ر اشدہ کے عنوان سے بھرپورکانفرنس کاانعقادکیا جانا چاہیے جس میں علمائے کرام کومدعوکرکے اس پیغام کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے ۔پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے جناب الطا ف حسین کو فون کرکے انہیں علماء کونسل کے تمام ارکان کی جانب سے انکے بیان پر مبارکبادپیش کی ۔انہوں نے کہاکہ آپ کایہ بیان تمام نہ صرف دینی حلقوں بلکہ انصاف کے نظام کی خواہش رکھنے والے تمام عوام کے دل کی آوازہے ۔آپ نے خلافت راشدہ جیسے نظام انصاف کے قیام کی خواہش ظاہر کرکے ہم سب دل جیت لئے ہیں اور ہم اس بیان پر آپ کو دلی مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔ دریں اثناء تنظیم العلماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اورمدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم کے بانی ومہتمم قاری اللہ داد نے بھی اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین کی جانب سے پاکستان میں خلافت راشدہ جیسے نظام انصاف کے قیام کے بارے میں بیان کازبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ الطاف بھائی کی اس تجویزپر اہلیان پاکستان میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔ قاری اللہ دادنے کہاکہ کامیاب نظام مملکت کیلئے خلفائے راشدین سے بہترنظام پوری دنیاپیش نہیں کرسکتی انہو ں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی سوچ وفکر اورنظریہ ملک کی بھلائی اورخیرخواہی کیلئے ہے اوریہی سوچ ملک کے بارے میں بہت مثبت اور بہتر اندازمیں تبدیلی لائے گی ،ہم اپنی اور اپنے تمام رفقاء کی طرف سے الطاف بھائی کے خیالات کی بھرپور تائید کرتے ہیں اورانہیں اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہیں۔
ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن زاہد ملک کی ہمشیرہ رابعہ بی بی کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔23، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن زاہد ملک کی ہمشیرہ رابعہ بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زاہد ملک سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)
رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف وزری پر رابطہ کمیٹی کے رکن انیس احمدایڈووکیٹ کو رابطہ کمیٹی کے رکن کی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا
کراچی۔۔۔۔23۔۔۔دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف وزری پر رابطہ کمیٹی کے رکن انیس احمدایڈووکیٹ کو رابطہ کمیٹی کے رکن کی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا ہے۔
ایم کیوایم کے کارکنان سے جنا ب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔23، دسمبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن محمد عامر نظام کی المناک شہادت اور ایم کیوایم اسکیم 33معمار سیکٹر یونٹ 33-Bکے کارکن سابق حق پرست جنرل کونسلر خلیق احمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اسکیم 33معمار سیکٹر یونٹ 33-Bکے کارکن سابق حق پرست جنرل کونسلر خلیق احمد خان ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کی کمیٹی کے رکن ریحان عثمانی کی ہمشیرہ محترمہ شبانہ عثمانی، اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن محمد راشد کے صاحبزادے محمد رشید اور ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائز نگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر یونٹ گھگھر پھاٹک کے کارکن چھن جوکھیو کے والد حاجی علی مراد سالا ر کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
محمد عامر نظام کا قتل شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ، رابطہ کمیٹی
شہید کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
محمد عامر نظام کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے
کراچی :۔۔۔۔23، دسمبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن محمد عامر نظام کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ کو شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر کو آ گ و خون میں نہلانے کے درپے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے جاری دہشت گردی کے واقعات انہی سازشوں کا تسلسل ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے شہید کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ عامر نظام کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث لیاری گینگ کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزاد ی جائے ۔علاوہ ازیں ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن محمد عامر نظام شہید کو ہزاروں آہوں اور سسیکوں کے درمیان ےٰسین آباد کے شہدا ء قبر ستان میں سپر دخاک کردیا ۔ شہید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر عظیم پلازہ چوک بادشاہی روڈ پر ادا کی گئی ، نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
جناب الطاف حسین فلسفہ حقیقت و عملیت پسندی پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی 98فیصد غریب و مظلوم عوام کو جائز حقوق
دلوانے کیلئے عظیم جدوجہد کر رہے ہیں، ایم کیو ایم قمبر شہداد کوٹ زون کے انچارج کا زونل کمیٹی کے اجلاس سے اظہار خیال
قمبر شہداد کوٹ زون۔۔۔۔۔23دسمبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ قمبر شہداد کوٹ زون کے زیر اہتمام زونل کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تنظیمی امور کو آگے بڑھانے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی۔ اس موقع پر زونل انچارج ممتاز شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین عظیم فلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی 98فیصد غریب و مطلوم عوام کو انکے جائز حقوق دلوانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم سب کا فرض ہے کہ گھر گھر قائد تحریک کا پیغام پہنچائیں اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے عوام کو مکمل آگہی اور شعور فراہم کریں تاکہ عوام اپنے قیمتی ووٹ کو صحیح طریقے سے استعمال کرے انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح یہ بات جان چکی ہے کہ ایم کیو ایم واقعتا ایسی جماعت ہے جو غریبوں کیلئے دن رات مصروف عمل ہے اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو خصوصا بے پناہ سہولیات بہم پہنچانے میں کامیاب رہتی ہے اور اگر دیگر حلقوں میں بھی ایم کیو ایم کے ایماندار اور محنتی امیدواران منتخب ہوجائیں تو ملک و قوم کی ترقی مثالی ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ حقیقت باور کرانی ہے کہ اپنے اندر سے ہی ایماندار اور دیانتدار قیادت نکالو جو کہ غریب کے دکھ و درد کو نہ صرف سمجھتا ہو بلکہ انکے حل کے لئے بھی اپنی خدمات پیش کرنے پر تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے منتخب نمائندے اسمبلیوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچیں گے تو ملک و قوم کے بقاء و سلامتی کیلئے مثالی امور سرانجام دیں گے جس سے ملک و قوم ترقی کی شاندار منازل جلد طے کرلینے میں کامیاب ہوجائیں گے کیونکہ حق پرست منتخب نمائندے ہمیشہ کامیاب ہوکر خدمت انسانیت میں مشغول رہتے ہیں اور کوئی انہیں خریدنا تو درکنار ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس موقع پر جوائنٹ انچارج و اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے۔
*****
ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کا سوگوار کارکن سید شاہد علی سے اظہار تعزیت
ٹنڈو الہ یار:23دسمبر2012
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے ڈسٹرکٹ الیکشن سیل کے رکن سید شاہد علی کے سسر سید شوکت علی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں جوائنٹ زونل انچارج شاہد عالم قائم خانی، اراکین زونل کمیٹی ثاقب احمد خانزادہ،بابو احمد راجپوت، یونٹ اور شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا۔
جناب الطاف حسین کے نظریہ سے خائف باطل قوتیں ایم کیوایم اور ملک و قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ محمد شریف
نفرت انگیز ، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر باطل قوتیں مظلوم عوام کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے جد ا نہیں کرسکتیں
حیدرآباد۔۔۔23 دسمبر2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریہ سے خائف باطل قوتیں ایم کیوایم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ان خیالات کااظہار ایم کیو ایم حیدر آباد زون کے انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک اور ایم کیوایم کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں کرنے والے عناصروں کو ناکامی و رسوائی کا سامنا کرناپڑا اور آگے بھی ناکامی اور رسوائی ہی ان کا مقدر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کا نظریہ پاکستان کی ترقی و تحفظ کا ضامن ہے ۔ قائد تحریک کے نظریہ اور ایم کیوایم کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے اور ایم کیوایم کے کارکنان پاکستان کے خلاف ہونے والی ہرسازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کا عمل و کردار ہمارے لئے باعث عزت اور وقار ہے اور نفرت انگیز، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر باطل قوتیں مظلوم عوام کو کسی بھی طرح قائد تحریک سے جد ا نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کے فکر وفلسفہ کی بدولت جلد ملک میں عوامی انقلاب جلد برپا ہوگا جوملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیگا ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک مظلوم عوام کے نجات دہندہ ہے جو اپنے مشن و مقصد کی تکمیل کیلئے قربانی دینے والی شخصیت ہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دور میں جب بھی تاریخ پڑھی جائے گی تو جناب الطاف حسین کا نام تب بھی سنہری الفاظ میں تحریر ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین نے حق وسچ کے خاطر اپنی اوراپنے خاندان کی قربانی پیش کی اور امام حسین کے چاہنے والے قائد تحریک اور ان کے کارکنان کو باطل قوتیں کس طرح حق وسچ کے راستے سے ہٹ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک کو اﷲعزوجل کی رضا و حمایت حاصل اسی سبب قائد تحریک کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور سازشیوں کو ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم ومحکوم عوام کی بقاء وسلامتی قائدتحریک کے فکر وفلسفہ سے وابستہ ہے۔
*****