Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

. جن کے اردگرد جاگیردار،وڈیرے اوردولتمند ہوں وہ غریب ومتوسط طبقہ کا انقلاب نہیں لاسکتے،الطاف حسین


 جن کے اردگرد جاگیردار،وڈیرے اوردولتمند ہوں وہ غریب ومتوسط طبقہ کا انقلاب نہیں لاسکتے،الطاف حسین
 Posted on: 11/9/2014
جن کے اردگرد جاگیردار،وڈیرے اوردولتمند ہوں وہ غریب ومتوسط طبقہ کا انقلاب نہیں لاسکتے،الطاف حسین
ملک میں مڈل کلاس انقلاب وہی جماعت لاسکتی ہے جس کی قیادت مڈل کلاس ہو
پاکستان کی آبادی 20کروڑ ہوچکی ہے ، اچھی حکمرانی کیلئے ایک کروڑ کی آبادی پر ایک صوبہ ہوناچاہیے۔
زیادہ سے زیادہ صوبے بناناملک اورعوام کے مفادمیں ہیں
لوکل گورنمنٹ سسٹم جمہوریت کی نرسری ہے ، جمہوریت کے راگ الاپنے والے لوکل گورنمنٹ سسٹم نافذ کیوں نہیں کرتے؟
پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام پنجابی اور سرائیکی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب
لندن۔۔۔ 9 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جن کے اردگردبڑے بڑے جاگیردار،وڈیرے اوردولتمند ہوں وہ ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کا انقلاب نہیں لاسکتے،ملک میں مڈل کلاس انقلاب وہی جماعت لاسکتی ہے جس کی قیادت مڈل کلاس ہو۔ پاکستان کی آبادی 20کروڑ ہوچکی ہے ، لہٰذا اچھی حکمرانی اورعوام کوگھرگھرانصاف پہنچانے کیلئے ایک کروڑ کی آبادی پر ایک صوبہ ہوناچاہیے۔زیادہ سے زیادہ صوبے بناناملک اورعوام کے مفادمیں ہیں ، لوکل گورنمنٹ سسٹم جمہوریت کی نرسری ہے ، جمہوریت کے راگ الاپنے والے لوکل گورنمنٹ سسٹم نافذ کیوں نہیں کرتے؟جناب الطاف حسین نے ان خیالات کااظہارآج لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کی ’’ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی ‘‘ کے زیراہتمام کراچی سے تعلق رکھنے والے پنجابی اور سرائیکی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرفاروق ستار، عبدالحسیب، افتخاراکبررندھاوا، گلفراز خان خٹک، اسلم شاہ آفریدی، رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ حمید، پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج رانافضیل اورجوائنٹ انچارجزمختارججوی اورسیف اللہ نے بھی خطاب کیا۔ اجتماع میں مر دوں کے ساتھ ساتھ پنجابی اورسرائیکی خواتین اوربزرگو ں نے بھی شرکت کی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ پنجابی اور سرائیکی عوام کو اسلام اورپاکستان کے نام پر استعمال توبہت کیاگیالیکن غریب پنجابی اور سرائیکی عوام جواپنے حقوق سے محروم ہیں ، جوبھٹہ کے مزدورہیں، جوجاگیرداروں کے غلام بنے ہوئے ہیں،ان کے حقوق کیلئے کس سرائیکی یاپنجابی لیڈرنے اپنی جان کی قربانی دی،جیلیں کاٹیں یاسرکاری اذیت خانوں میں تشددبرداشت کیا؟انہوں نے کہاکہ طاقتورحکمراں طبقہ نے اپنے ظلم کے نظام کوقائم رکھنے کیلئے ہمیشہ ’’لڑاؤ اورحکومت کرو‘‘ کی پالیسی اختیارکی تاکہ عوام آپس میں ہمیشہ لڑتے رہیں اورحکمراں طبقہ کے لوگ نسل درنسل ملک پر حکومت کرتے رہیں۔ انہوں نے حاظرین سے سوال کیاکہ کیاکبھی آپ نے یہ سناہے کہ کراچی میں آبادپنجابی ، سرائیکی یاپختون صنعتکاروں کامہاجرصنعتکاروں سے کوئی جھگڑا ہواہو،ہمیشہ یہی سناہے کہ غریب پنجابیوں یاپختونوں کامہاجروں سے آپس میں جھگڑاہواہے۔ انہوں نے کہاکہ جب 120گزکے گھرمیں رہنے والے اورٹیوشن پڑھاکر اپنی تعلیم حاصل کرنے والے الطاف حسین نے مہاجروں کے حقوق کیلئے ’’ مہاجرقومی موومنٹ‘‘ بنائی اورغریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کوقومی وصوبائی اسمبلیوں میں بھیجااورملک بھرکے غریب ومتوسط طبقہ عوام کویہ پیغام دیا کہ اپنی صفوں میں سے قیادتیں نکالواور جاگیرداروں، وڈیروں اوردولتمندوں سے نجات حاصل کرو توایک ہلچل مچ گئی۔ملک بھرسے وفودنائن زیروآئے کہ ہم بھی مظلوم ہیں ،آپ ایم کیوایم کادائرہ ملک بھرمیں بڑھائیے۔ہم نے پورے ملک کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کے حقوق کیلئے ’’ متحدہ قومی موومنٹ ‘‘ بنائی تواسٹیبلشمنٹ نے حکمراں طبقہ کے مفادات اوراسٹیٹس کوبرقراررکھنے کے لئے سازشیں شروع کردیں، سازش کے تحت پنجابی مہاجر، پختون مہاجراورسندھی مہاجرفسادات کرائے تاکہ اتنی نفرت پھیل جائے کہ پنجاب، سندھ بلوچستان اورپختونخوا کے عوام مہاجروں کوگلے لگاناتودور کی بات ہے وہ کسی مہاجرسے ہاتھ ملانااور ایم کیوایم کانام سننا بھی پسند نہ کرے۔ اس سازش کے تحت ایم کیوایم اورمہاجروں کے بارے میں جھوٹی جھوٹی اورخوفناک کہانیاں بناکرپیش کی گئیں، زہریلے مضامین لکھوائے گئے اورعوام کے ذہنوں کوخراب کیاگیا۔ لیکن ہم بھی ڈٹے رہے اورتمام قومیتوں کے عوام میں اپناپیغام پھیلاتے رہے اورآج اللہ کاکرم ہے کہ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام ایم کیوایم میں شامل ہیں اوروہ نائن زیروکواپناگھرسمجھتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچندخاندانوں کا موروثی سیاسی نظام رائج ہے۔ نانا ، دادا، پوتے پوتی، نواسے نواسیاں ، بیٹے بیٹیاں اورپورے پورے خاندان حکومت میں آتے ہیں۔بڑے بڑے لیڈردعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی جماعت غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے اوروہ غریبوں اورمڈل کلاس کاانقلاب لائیں گے مگران کے اردگردبڑے بڑے جاگیردار،وڈیرے اوردولتمنددکھائی دیتے ہیں۔ جب الیکشن کاوقت آتاہے توغریبوں اورمڈل کلاس کے نوجوانوں کے بجائے وڈیروں اورجاگیرداروں کوہی ٹکٹ دیتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ ایم کیوایم کے علاوہ ملک کی کونسی جماعت ہے جس نے غریب اورمڈل کلاس کے نوجوانوں کوقومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹ میں بھیجا؟انہوں نے ملک بھرکے غریب اورمتوسط طبقہ کے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جن کے اردگردبڑے بڑے جاگیردار،وڈیرے اوردولتمند ہوں وہ ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کا انقلاب نہیں لاسکتے،ملک میں مڈل کلاس انقلاب وہی جماعت لاسکتی ہے جس کی قیادت مڈل کلاس ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ1973ء میں ذوالفقارعلی بھٹونے سندھ کے دیہی علاقوں کوشہری علاقوں کے برابرلانے کی غرض سے دس سال کیلئے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کیا مگرآج چالیس سال ہوگئے اورکوٹہ سسٹم آج تک نافذ ہے، کیایہ انصاف ہے؟ایک طرف کہاجاتاہے کہ اردوبولنے والے بھی سندھی ہیں اوردونوں برابرہیں لیکن جب سندھ کی وزارت اعلیٰ کی بات آتی ہے توکہاجاتاکہ اردوبولنے والا سندھ کاوزیراعلیٰ نہیں بن سکتاجوسراسرزیادتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرنئے نئے صوبے اورانتظامی یونٹس بنائے جاتے ہیں مگر پاکستان میں اسٹیٹس کو قائم رکھنے کیلئے نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کی جاتی ہے ۔ بہاولپوروالے اپنی ریاست کی بحالی کی بات کررہے ہیں، سرائیکی اپنے صوبے کی قیام کی بات کررہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ کی بات کی جاتی ہے، ہزارے والے اپنے صوبے کامطالبہ کررہے ہیں لیکن کوئی سننے والانہیں ہے کیونکہ جہاں جہاں نئے نئے صوبے بنے اورلوکل گورنمنٹ سسٹم آیاوہاں سے جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام اپنی موت آپ مرگیا ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی آبادی 20کروڑ ہوچکی ہے ، لہٰذا اچھی حکمرانی اورعوام کوگھرگھرانصاف پہنچانے کیلئے ایک کروڑ کی آبادی پر ایک صوبہ ہوناچاہیے۔زیادہ سے زیادہ صوبے بناناملک اورعوام کے مفادمیں ہے۔انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ سسٹم جمہوریت کی نرسری ہے ، جمہوریت کے راگ الاپنے والے لوکل گورنمنٹ سسٹم نافذ کیوں نہیں کرتے؟لوکل گورنمنٹ سسٹم جمہوریت کی پرائمری کلاس ہے ، اس کے بغیرسیکنڈری اسکول یاکالج کے درجے میں پہنچانہیں جاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج شاعرمشرق علامہ اقبال کایوم پیدائش ہے ،علامہ اقبال مذہبی رواداری پریقین رکھتے تھے، وہ کسی بھی مذہب یااس کے ماننے والے سے نفرت نہیں کرتے تھے ، انہوں نے رامؔ اور بابا گرونانک ؔ کی شان میں نظمیں لکھیں جوانکے دیوان میں موجود ہیں۔ اسی طرح بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح بھی تمام مذاہب کے ماننے والوں کااحترام کرتے تھے۔ انہوں نے11 اگست 1947ء کوپاکستان کی دستورسازاسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے تاریخی پیغام دیاکہ ’’ اب پاکستان بن گیاہے ، ہندو آزادہے وہ مندر میں جائے،مسلمان آزادہے وہ مسجدمیں جائے، عیسائی آزاد ہے وہ گرجامیں جائے ، مذہب کاریاست کے امورسے کوئی تعلق نہیں ‘‘ ۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں ہندوں، عیسائیوں، سکھوں اور دیگرمذہبی اقلیتوں کونشانہ بنایاجارہاہے ۔ پنجاب کے علاقے کوٹ رادھاکشن میں عیسائی میاں بیوی کو مذہب کی آڑلیکرزندہ جلا دیاگیا۔انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ اسلام کی تعلیمات کی سراسرخلاف ورذی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے سندھ کے علاقے تھرمیں قحط اوربیماریوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی سنگین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے حکمراں مزے کی زندگی گزاررہے ہیں جبکہ تھرمیں پینے کاپانی نہیں ہے، خوراک نہیں ہے ، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں ، معصوم بچے فاقہ اوربیماری سے جاں بحق ہورہے ہیں۔ تھرکی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے ، آخرحکومت کہاں ہے ؟انہوں نے خشک اجناس ، پانی اور دیگر ضروریات زندگی کاسامان لیکرتھرکے مصیبت زدہ شہریوں میں تقسیم کرنے اوروہاں میڈیکل کیمپ لگانے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹروں، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں، حق پرست ارکان اسمبلی اورکارکنوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امدادی سرگرمیوں کی کوریج کیلئے جانے والے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکے ارکان کاشکریہ اداکیا۔ جناب الطاف حسین نے مخیرحضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ تھرکے مصیبت زدہ عوام کی ہر ممکنہ مددکریں۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کراچی کے سرائیکیوں اور پنجابیوں کا جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جلد سے جلد جلسہ  کے انعقاد کا اعلان کرے ، الطاف حسین کی ہدایت 
کراچی ۔۔۔9، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جلد از جلد پنجابی اور سرائیکی بھائیوں کا جلسہ منعقد کرنے کا جلد از جلد اعلان کریں ۔لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج سرائیکی عوام اور پنجابی بھائیوں کے اجتماع میں تعداد دیکھنے کے بعد میں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پنجابی اور سرائیکی عوام کے جلسہ کی ہدایت کی ہے ،سرائیکی پنجابی بھائیوں آج کا اجتماع بہت بڑا ہے اور سرائیکی اور پنجابی جب جناح گراؤنڈ میں آپ جلسہ کریں تو پختون بھائیوں سے بڑا جلسہ کرکے دکھائیں ۔ 

ایم کیوایم کی دعوت پر تھر جانے صحافیوں سے الطاف حسین کااظہار تشکر 
تھر میں پانی ، کھانا نہیں ہے ، معصوم بچے فاقہ اور بیماری سے جاں بحق ہورہے ہیں ایسی صورتحال میں حکومت کہاں ہے ، الطاف حسین 
مخیر حضرات سے اپیل کی کہ قطر ہ قطرہ بن کر دریا بنتا ہے ، مٹھی اور تھر کے فاقہ زدلوگو ں کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں،الطاف حسین 
کراچی ۔۔۔9، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تھر روانہ ہونے والی ایم کیوایم کی طبی و امدادی ٹیم کے ہمراہ جانے والے میڈیا کے نمائندگان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ کے حکومت کے وزراء ، حکمران مزے کی زندگی گزار رہے ہیں ، سو سو کاریں ان کی حفاظت کیلئے ہوتی ہیں جبکہ تھر میں پانی ، کھانا نہیں ہے ، معصوم بچے فاقہ اور بیماری سے جاں بحق ہورہے ہیں ایسی صورتحال میں حکومت کہاں ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ آج پچاس صحافیوں کے ہمراہ ایم کیوایم نے میڈیکل ٹیم ،ادویات کے ، خشک اجناس اور ضروریات زندگی کے دیگر سامان کے ساتھ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھر اور مٹھی میں روانہ کردی ۔ تھر کے دورے پر جو اینکر پرسنز ، کیمرہ مین ، فوٹو گرافراز ، ٹیکنیشنز ، رپورٹرز ، صحافی بھائی ایم کیوایم کی دعوت پر پہنچے ہیں میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔جناب الطاف حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ قطرہ قطرہ بن کر دریا بنتا ہے ، مٹھی اور تھر کے فاقہ زدلوگو ں کی زیادہ سے زیادہ امداد کریں ۔

قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ مذہب کا ریاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، عیسائی میاں بیوی کو مذہب کی آڑ میں زندہ جلانے کی مذمت کرتا ہوں ، یہ عمل اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے ،الطاف حسین 
کراچی ۔۔۔9، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 11اگست 1947ء کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو پیغام دیا تھا کہ اب پاکستان بن گیا ہے ، ہندو آزاد ہیں وہ مندر میں جائیں، مسلمان آزاد ہیں وہ مسجد میں جائیں ،عیسائی آزاد ہیں وہ گرجا میں جائیں اور مذہب کا ریاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اتوار کی شب لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آج ہندوؤں ، عیسائیوں ، سکھوں اور احمدیوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، ابھی آپ کو معلوم ہے کہ کورٹ رادھا کشن میں عیسائی میاں بیوی کو مذہب کی آڑ لیکر زندہ جلا دیا گیا میں اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں یہ اسلام کی تعلیمات نہیں ہیں بلکہ یہ عمل اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے ۔
علامہ اقبال ؒ کسی مذہب کے ماننے والوں سے نفرت نہیں کرتے تھے ، اقبال ؒ نے رام اور گرونانک کے احترام میں نظمیں بھی لکھیں ، الطاف حسین 
کراچی ۔۔۔9،نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال مذہبی رواداری پر یقین رکھتے تھے اور وہ کسی بھی مذہب یا اس کے ماننے والوں سے نفرت نہیں کرتے تھے ۔ وہ اتوار کی شب ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی میں مقیم پنجابی اور سرائیکی ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے اگر میری بات پر یقین نہ ہو تو علامہ اقبال ؒ کے دیوان حاصل کرلئے جائیں ، علامہ اقبال ؒ نے رام اورگرو نانک کے احترام میں نظمیں بھی لکھی ہیں ۔ 





9/30/2024 12:21:03 AM