Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

.پنجابی اور سرائیکی عوام نے بہت بڑی تعداد میں عزیز آباد میں جمع ہوکر لسانی فسادات کرانے کی سازش کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے ، ڈاکٹر فارو ق ستار


پنجابی اور سرائیکی عوام نے بہت بڑی تعداد میں عزیز آباد میں جمع ہوکر لسانی فسادات کرانے کی سازش کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے ، ڈاکٹر فارو ق ستار
 Posted on: 11/9/2014
پنجابی اور سرائیکی عوام نے بہت بڑی تعداد میں عزیز آباد میں جمع ہوکر لسانی فسادات کرانے کی سازش کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے ، ڈاکٹر فارو ق ستار 
پنجاب کے لیڈر اگر غیرت مند ہوتے تو روزگار کیلئے پنجابی اور سرائیکی بھائیوں کو کراچی کیوں آنا پڑتا، رابطہ کمیٹی رکن افتخار اکبر رندھاوا 
جناب الطاف حسین کی قیادت میں پنجابی اور سرائیکی ہی ملک میں انقلاب کا ذریعہ بنیں گے، رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب 
جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ نظریئے کے خلاف سازشوں کو کراچی میں رہنے والے پنجابی اور سرائیکیوں نے آج عزیز آباد میں دفن کردیا ہے، رابطہ کمیٹی رکن گلفراز خان خٹک 
جناب الطاف حسین نے پنجاب کے پڑھے لکھے لوگوں کو منتخب ایوانوں میں بھیجا ہے ، رابطہ کمیٹی رکن اسلم آفریدی 
جناب الطاف حسین کے نظریئے کی وسعت بہت ہے اور اس میں ہر قومیت ، مسلک اور مذہب کیلئے یکساں اہمیت اور احترام ہے، رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید 
پنجابی اور سرائیکی جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں ، نظریہ الطاف کو کراچی تک  محدود رکھنے کی کوششیں کی گئی ، انچار ج پنجابی سرائکی کمیٹی فضیل اسلم رانا 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام کراچی میں مقیم پنجابی اور سرائیکی ذمہ داران اورکارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔9، نومبر2014ء 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار،افتخار رندھاوا ، عبد الحسیب ، اسلم آفریدی اور گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ پنجابی اور سرائیکی عوام نے اتنی بڑی تعداد میں عزیز آباد میں جمع ہوکر لسانی فسادات کرانے کی سازش کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے ،جناب الطاف حسین کی قیادت میں پنجابی اور سرائیکی ہی ملک میں انقلاب کا ذریعہ بنیں گے،جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ نظریئے کے خلاف سازشوں کو کراچی میں رہنے والے پنجابی اور سرائیکیوں نے آج عزیز آباد میں دفن کردیا ہے۔ ان خیالات کااظہار رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اتوار کی شب لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت کراچی کے پنجابی اور سرائیکی ذمہ داران و کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں شریک پنجابی اور سرائیکی نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کا جوش و خروش قابل دید تھا اور وہ فلک شگاف انداز میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے ۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ کراچی میں مقیم مظلوم قومیتویں ایک ایک کرکے سازشوں کو قبل از وقت ختم کردیں گے تو کراچی امن کو گہوارہ بن جائے گا ، کراچی میں تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے اور زبانیں بولنے والے لوگ آباد ہیں ، جب منی پاکستان کراچی معاشی طورپر چل پڑے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جب86ء میں پہلا جلسہ کیا تو اس میں اردو بولنے والوں کو جمع کیا تھا تو متوسط اور غریب طبقے کی تحریک کی طاقت کو دیکھ کر پاکستان کا اس وقت برسرِ  اقتدار طبقہ خوفزدہ ہوا اور اس نے کراچی میں اردو ، پنجابی ، سرائیکی ،ہزارے وال اور کشمیری بھائیوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام قومیتوں کے لوگ جناب الطاف حسین کے پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں اور اب ہر سازش کو ایم کیوایم پہلے ہی ناکام بنا دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں رہائش پذیر تمام زبانیں بولنے والے کراچی کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے اور جب کراچی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگی تو پاکستان بھی تقسیم نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے خلاف انتہائی زہر یلا پروپیگنڈا کرنے کے باوجود آپ کا عزیز آباد میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ جناب الطاف حسین کا نظریہ حقانیت اور سچائی پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا نمبرو ن نعرہ وہ دور ہے تو کیا ہوا دلوں میں ہے بسا ہوا سب سے پہلے پنجاب میں سنا تھا اور یہ ایک معجزہ ہے کہ آج تمام زبانیں بولنے والے پاکستانیوں کا جناب الطاف حسین پر اعتماد ہے ، میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کا لیڈر ایسا نہیں ہے جسے پاکستان کی تمام زبانیں بولنے والے لوگوں کا اتنا بڑا اعتماد حاصل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم منی پاکستان کراچی میں بنیادی حقوق اور مسائل کو حل کرنے کیلئے سب متحد ، منظم اور متحرک ہوجائیں تو پھر اسلام آباد والوں کو صرف ہمارے حقو ق ہی نہیں دینے پڑے گے بلکہ پاکستان کے ہر طبقہ کے حقوق اسلام آباد والوں کو دینا پڑیں گے ، ہم استحصالی جمہوریت ، موروثی سیاست ، وڈیروں جاگیرداروں کے قبضے کو ختم کریں گے اور صحیح معنوں میں پاکستان میں ایک شراکتی اور شمولیتی جمہوریت قائم کریں گے ۔انہوں نے کامیاب اجتماع منعقد کرنے پر ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ پنجابی اور سرائیکیوں کے ذہنوں میں شاید یہ ہو کہ جناب الطاف حسین صرف اردو بولنے والوں کے قائد ہیں ایسا ہرگز نہیں ہے دراصل جناب الطاف حسین پورے ملک کی مظلوم اور محکوم قومیتوں کے لیڈر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لیڈر اگر غیرت مند ہوتے تو روزگار کیلئے پنجابی اور سرائیکی بھائیوں کو کراچی کیوں آنا پڑتا ۔بات اصل میں یہ ہے کہ پنجاب کے نام نہاد لیڈروں نے مظلوم پنجابی اور سرائیکیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کردی ہے ، پنجابی اور سرائیکی بہادر اور دلیر قوم ہے اور انشاء اللہ جناب الطاف حسین کے ساتھ ملکر ہر مشکلات کا مقابلہ کریں گے ۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب نے کہا کہ آج لال قلعہ گراؤنڈ میں اتنی بڑی تعداد میں بابا بلھے شاہ کی دھرتی ، داتا کی نگری ، شمس تبریز ، شاہ رکن عالم ، بہاؤ الدین ذکریا ملتانی ، مہر علی صاحب اور بری امام سرکارکی دھرتی سے تعلق رکھنے والے افراد کا یہ اجتماع اس بات کی گواہی کررہا ہے کہ الطاف حسین کی فکر کو روکنے کیلئے جتنے بھی پروپیگنڈے کئے گئے ہیں وہ سارے منفی پروپیگنڈے اللہ تعالیٰ نے ناکام کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی سرائیکی ملک کا 65فیصد ہیں اور انقلاب لے کر آتے ہیں اور اب بھی جناب الطاف حسین کی قیادت میں آپ ہی ملک میں انقلاب کا ذریعہ بنیں گے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا کہ کراچی کے غیور پنجابی اور سرائیکی عوام نے فیصلہ دیدیا ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کی قیادت پراندھا اعتماد رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں جو برسوں سے جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ نظریئے کے خلاف جوسازشیں کررہے تھے ان سازشوں کو کراچی میں رہنے والے پنجابی اور سرائیکیوں نے آج عزیز آباد میں دفن کردیا ہے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب انشاء اللہ پنجاب کے لہلہاتے کھیتوں میں جناب الطاف حسین کی آواز ہی گونجے گی اور جناب الطاف حسین نے پنجاب کے پڑھے لکھے لوگوں کو منتخب ایوانوں میں بھیجا ہے جس سے ایم کیوایم کو اردو بولنے والوں کی جماعت قرار دینے والوں کے الزام کی کھلی نفی ہوتی ہے ۔ رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید نے کہا کہ میں ایم این اے ہوں اور اردو اسپیکنگ نہیں ہوں۔ میں نے جب ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کی تھی تو لوگوں نے باتیں بنائی لیکن ایم کیوایم میں رہ کر میں نے یہ جانا کہ جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو ملک بھر کی 98فیصد مظلوم قومیتوں کے عوام سے مخلص ہیں اور انہیں ملک کے منتخب ایوانوں میں پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے نظریئے کی وسعت بہت ہے اور اس میں ہر قومیت ، مسلک اور مذہب کیلئے یکساں اہمیت اور احترام ہے ۔ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج رانا فضیل اسلم نے کہا کہ یہ اجلاس اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ 11جون 78ء کو جامعہ کراچی سے نکلنے والا نظریہ الطاف جسے باطل قوتوں نے کئی مرتبہ کچلنے کی کوشش کی اور ریاستی مشنری کا استعمال کرکے ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کو ماوائے عدالت قتل اس لئے کیا گیا کہ نظریہ الطاف صرف کراچی تک محدود رہ سکے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی اور سرائیکی جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور ہم سمجھ چکے ہیں کہ ہمارا سچا لیڈر کوئی ہے تو صرف اور صرف جناب الطاف حسین ہیں ۔ پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج مختار ججوی نے کہا کہ جناب الطاف حسین واحد شخصیت ہے جو ملک کے حکمرانوں کو قبل از وقت خطرات سے آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکمران اپنے اقتدار کے نشے میں مست ہیں اور خطرات سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے خلاف منفی پروپیگنڈا ملکی اور بین الاسطح پر ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہوتا رہا ہے ۔


9/30/2024 12:17:12 AM