Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

با شعو ر و تعلیم یافتہ نوجوان ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات اور دہشتگردی کے عفریت سے آزاد کراسکتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


با شعو ر و تعلیم یافتہ نوجوان ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات اور دہشتگردی کے عفریت سے آزاد کراسکتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 11/9/2014
با شعو ر و تعلیم یافتہ نوجوان ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات اور دہشتگردی کے عفریت سے آزاد کراسکتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
با صلاحیت او ر با ہنر نوجوان ہی مشکل وقت میں تحریک اور ملک کو سہارا دے سکتے ہیں ، سید حیدر عباس رضوی
جناب الطاف حسین نے جو کام36برس قبل کر دکھا ئے آج مختلف سیاسی جماعتیں ان پر پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہیں، محمدواسع جلیل
ملک کا مستقبل روشن ہے ، نوجوان نسل کو ثابت قدمی اور تیز رفتاری سے منزل کی جانب بڑھناہے ، احمد سلیم صدیقی
اے پی ایم ایس ا و کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکز اجلاس سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و اراکین کا خطاب
کراچی ۔۔۔۔9نومبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آل پاکستان متحد ہ اسٹوڈینٹس آرگنائز یشن کی 13رکنی نومنتخب مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا ۔ اس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اے پی ایم ایس او کے کارکنان کاجنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی ، محمد واسع جلیل ، احمد سلیم صدیقی، حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید فیصل علی سبزواری ، اے پی ایم ایس او کی سابقہ مرکزی کابینہ کے ذمہ داران اور مختلف کالج یونٹس و سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے مظلوم و محروم عوام کیلئے ایک پھل دار اور سایہ دار شجر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے تعلیم یافتہ نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنی تعلیم کے حصول پر دھیا ن دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو با شعو ر و تعلیم یافتہ نوجوان نسل کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات ، انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے عفریت سے آزاد کرایا جا سکے ، ایم کیو ایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے صرف نعروں اور دعوں سے نہیں بلکہ عملی طور سے نوجوانوں کو انتظامی اختیارات دئیے اور انہیں ملک کی تقدیر کے اہم فیصلے کرنے کیلئے ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ جناب الطاف حسین کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں ،والدین ، اساتذہ کرام کا احترام کریں اور خود کو تمام تر اخلاقی برائیوں سے دور رکھیں۔اس موقع پر سید حیدر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او سے تربیت پانے والا نوجوان ایم کیو ایم کے مستقبل کا ضامن ہوتا ہے اور وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے با صلاحیت او ر با ہنر نوجوان کی ضرورت ہے جو ہر مشکل وقت میں تحریک اور ملک کو سہارا دینے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ انہوں نے کارکنان کو مختلف مثالوں اور حوالوں کے ذریعے ملک کو درپیش مسائل اور ملکی و بین الاقوامی صورتحال سے آگاہ کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد واسع جلیل نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کی بنیاد ملک کی تاریخ میں اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1981ء میں اے پی ایم ایس او کو جامعہ کراچی سے جبری و مسلح طور پر نکال دیا گیا اس وقت جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی بنیا د رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی سیاست کے دعویدار آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ جناب الطاف حسین نے 36برس قبل عملی طور سے کر کے دکھا دیں اور آج انکی بتائی ہوئی بتایں دہرا کر مختلف سیاسی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او کے نام سے ایک ایسی تحریک قائم کی جس نے آگے چل کر ملک میں انقلاب بر پا کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل بہت روشن ہے بس نوجوان نسل کو ثابت قدمی اور تیز رفتاری سے منزل کی جانب بڑھتے رہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا فرض ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے حصول پر توجہ دیں اور اپنے آپ کو تمام تر برائیوں سے دور رکھیں ۔

9/30/2024 12:21:36 AM