Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی میاں بیوی کو زندہ جلانے کا دالخراش واقعہ مذہبی انتہاء پسندی کا شاخسانہ ہے ، آرگنائزر ایم کیوایم سینٹرل پنجاب عامر بلوچ و اراکین کمیٹی


قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی میاں بیوی کو زندہ جلانے کا دالخراش واقعہ مذہبی انتہاء پسندی کا شاخسانہ ہے ، آرگنائزر ایم کیوایم سینٹرل پنجاب عامر بلوچ و اراکین کمیٹی
 Posted on: 11/6/2014
قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی میاں بیوی کو زندہ جلانے کا دالخراش واقعہ مذہبی انتہاء پسندی کا شاخسانہ ہے ، آرگنائزر ایم کیوایم سینٹرل پنجاب عامر بلوچ و اراکین کمیٹی 
غیر مسلموں کے ساتھ اس طرح کے سفاکانہ واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کو ایک انتہاء پسند ملک کی حیثیت سے دیکھا جارہا ہے، عامر بلوچ و اراکین کمیٹی 
پاکستان میں غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں اجاگر کرنے کیلئے حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات کئے جائیں، عامر بلوچ 
لاہور۔۔۔6، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے آرگنائزر عامر بلوچ اور اراکین کمیٹی نے پنجاب کے شہر قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ذاتی جھگڑے کو مذہبی رنگ دیکر معصوم و بے گناہ مسیحی میاں بیوی کو تشدد کرکے زندہ جلانے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس دلخراش واقعہ کو مذہبی انتہاء پسندی کا شاخسانہ قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان باالخصوص پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کو تسلسل کیساتھ مذہب کے نام پر نشانہ بنانا نہ صرف انسانیت کی کھلی توہین ہے بلکہ ان واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کو ایک انتہاء پسند ملک کی حیثیت سے دیکھا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین و قانون میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے تاہم ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ ذہنیت اور سوچ کے حامل اور جہالت کے تاریکیوں میں ڈوبے بااثر افراد کی جانب سے اپنے ذاتی جھگڑوں کو مذہبی رنگ دیکر جس طرح سے غیر مسلموں کا استحصال کیاجارہا ہے وہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اور اگر اس رجحان کو روکنے کیلئے مثبت حکمت عملی نہیں اپنائی گئی تو اس کے ردعمل کا خمیازہ دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے ۔انہوں نے تشدد کے بعد زندہ جلائے جانے والے میاں بیوی کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ انصاف کے حصول سے ہرگز مایوس نہ ہوں ۔ عامر بلوچ اور اراکین سینٹرل پنجاب کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی میاں بیوی کو جھوٹے الزام میں زندہ جلائے جانے کے دردناک اور سفاکانہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر سخت سزا ئیں دی جائیں اور پاکستان میں غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں اجاگر کرنے کیلئے حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات کئے جائیں ۔ 

9/29/2024 10:14:29 PM