Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واقعہ کربلاحق اورباطل کاایک ایسادلخراش معرکہ ہے جسے رہتی دنیاتک فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ الطاف حسین


واقعہ کربلاحق اورباطل کاایک ایسادلخراش معرکہ ہے جسے رہتی دنیاتک فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/3/2014
واقعہ کربلاحق اورباطل کاایک ایسادلخراش معرکہ ہے جسے رہتی دنیاتک فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ الطاف حسین
حضرت امام حسینؓ ، اہل ابیت ؓ اور ان کے رفقاء نے اسلام کی بقاء اور حق کی سربلندی کی خاطراپنا سرکٹانا قبول کرلیا لیکن باطل پرست یزیدکی بیعت کرنامنظورنہیں کیا 
سیدالشہداء حضرت امام حسینؓ اوراہل بیت نے میدان کربلامیں جولازوال قربانیاں دیں، تسلیم ورضا، صبرواستقامت،عزم وہمت اورایثاروقربانی کی لازوال مثال قائم کی
امام حسینؓ ، اہل بیت اوران کے رفقاء کی قربانیاں حق کے راستے پر چلنے والوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں
یوم عاشور کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا بیان 
لندن۔۔۔3،نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ واقعہ کربلاحق اورباطل کاایک ایسادلخراش معرکہ ہے جسے رہتی دنیاتک فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ ، اہل ابیت ؓ اور ان کے رفقاء نے اسلام کی بقاء اور حق کی سربلندی کی خاطراپنا سرکٹانا قبول کرلیا ،اپنے پورے گھرکی قربانی دینامنظورکرلیالیکن باطل پرست یزیدکی بیعت کرنامنظورنہیں کیا اورظالم و جابر قوتوں کے آگے سرخم نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیدالشہداء حضرت امام حسینؓ اوراہل بیت اطہارنے اسلام کی بقاء اورحق کی خاطر میدان کربلامیں جولازوال قربانیاں دیں، تسلیم ورضا، صبرواستقامت،عزم وہمت اورایثاروقربانی کی جولازوال مثال قائم کی اسے رہتی دنیاتک فراموش نہیں کیاجاسکتا، امام حسینؓ ، اہل بیت اوران کے رفقاء کی قربانیاں ہمیشہ حق کے راستے پر چلنے والوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ اوراہل بیت نے میدان کربلامیں لازوال قربانیاں دیکرپوری انسانیت کویہ درس دیاہے کہ ظالم چاہے کتناہی طاقتورکیوں نہ اورحق کی راہ پر چلنے والے تعدادمیں چاہے کتنے ہی قلیل اورکمزورکیوں نہ ہوں ،حق پرستی کاتقاضہ ہے کہ کسی بھی قیمت پر باطل پرست قوتوں کی بیعت نہ کی جائے اورحق او رسچ کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور اہل بیتؓ سے عقیدت و محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کی تعلیمات پراصل روح کے مطابق مکمل عمل کیاجائے اور باطل قوتوں کے بجائے اہل حق کا ساتھ دیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم عاشور کے موقع پر اپنے درمیان اتحاد و بھائی چارے کو برقرار رکھیں ، اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور محرم الحرام اور یوم عاشور کے دن کی حرمت اور تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی اپنی سطح پر ہر ممکن اور عملی کردار ادا کریں ۔ 


Karbala Tragedy Unforgettable Incident Between... by allaboutmqm04

9/29/2024 10:16:39 PM