Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بم دھماکے اور خودکش حملے کرنے والے اپنی بزدلانہ حرکتوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے ، میاں عتیق


بم دھماکے اور خودکش حملے کرنے والے اپنی بزدلانہ حرکتوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے ، میاں عتیق
 Posted on: 11/3/2014
بم دھماکے اور خودکش حملے کرنے والے اپنی بزدلانہ حرکتوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے ، میاں عتیق 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم کے وفد کی سروسز ہسپتال لاہورمیں واہگہ بارڈر کے قریب خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت ، پھولوں کے گلدستے پیش کیے
لاہور۔۔۔۔3نومبر2014
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و صدر پنجاب میاں عتیق کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے لاہور کے سروسز ہسپتال میں گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ، انکی خیریت دریافت کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ ایم کیو ایم کے وفد میں سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ، سینئر نائب صدر اقبال قریشی ، سیکریٹری جنرل رانا اشرف ایڈووکیٹ ، آفس سیکریٹری منیر احمد ، شعبہ خواتین کی انچارج سلمیٰ منیر اور لاہور ڈسٹرکٹ کے نائب صدر ناصر ولیم سمیت دیگر ذمہ داران شامل تھے ۔ بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عتیق نے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے چند روز قبل ہی پاکستان میں عالمی دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور اس سے قبل بھی وہ متعدد بار بار قوم کو ایسے خدشات سے آگاہ کرتے رہے ہیں جنہیں سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا گیا اور اس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بم دھماکے اور خودکش حملے کرنے والے ایسی بزدلانہ حرکتوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔ پاکستانی قوم ان دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو اور خاص طور پر متحدہ قومی موومنٹ کا ایک ایک کارکن اپنے قائد کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے دو قدم آگے اپنی پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ 

9/29/2024 10:15:27 PM