Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، عبد الحسیب اور رشید گوڈیل کی علامہ طالب جوہری اور علامہ سید شاہ تراب الحق قادری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں


محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، عبد الحسیب اور رشید گوڈیل کی علامہ طالب جوہری اور علامہ سید شاہ تراب الحق قادری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
 Posted on: 11/3/2014
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، عبد الحسیب اور رشید گوڈیل کی علامہ طالب جوہری اور علامہ سید شاہ تراب الحق قادری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں 
دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، علامہ طالب جوہری ، علامہ سید شاہ تراب الحق قادری 
جناب الطاف حسین نے تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی کی جو فضا قائم کی ہے وہ اتنی مضبوط ہوچکی ہے کہ کوئی بھی دہشت گردی 
کا بڑا سے بڑا واقعہ اسے سبوتاژ نہیں کرسکتا ہے، علمائے کرام کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔3، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، عبد الحسیب اور رشید گوڈیل نے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے گزشتہ روز معروف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری اور ممتاز سنی عالم دین علامہ سید شاہ تراب الحق قادر ی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور محرم الحرام کے دوران پیار ، محبت اور مذہبی رواداری کے فروغ اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد ، حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین اور رکن سندھ اسمبلی انور رضا بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں علامہ طالب جوہری اور علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کے ذریعے معصوم و بے گناہ لوگوں کو خاک و خون میں نہلانے والے دہشت گرد مسلم امہ کے مسالک اور فقہوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مسلم امہ کے تمام مسالک اور فقہوں کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور یہ ہم آہنگی بعض قوتوں کو ایک آنکھ نہیں بہاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ دہشت گردی اور بم دھماکوں کی کارروائیاں کرکے اتحاد بین المسلمین کا شیرازہ بکھیرنا چاہتے ہیں ۔ علمائے کرام نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے تمام مسالک کے درمیان اتحاد ، محبت ، پیار اور ہم آہنگی کی جو فضا قائم کی ہے وہ اتنی مضبوط ہوچکی ہے کہ کوئی بھی دہشت گردی کا بڑا سے بڑا واقعہ اسے سبوتاژ نہیں کرسکتا ہے اور انشاء اللہ شکست انہی کا مقدر بنے گی جو راہِ حق پر چلنے والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اپنے لئے جہنم کا سامان کررہے ہیں ۔ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مسلم امہ کے مسالک کے درمیان گھناؤنی سازشوں کے ذریعے پیدا کی گئی فرقہ واریت اور نفرتوں کو ایک دوسرے کیلئے نہ صرف انتہائی نقصان دہ سمجھتے ہیں بلکہ اسے اتحاد بین المسلمین کیلئے گھناؤنی سازش قرار دیتے ہیں ۔ ملاقات میں علمائے کرام نے ملک میں امن و امان کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمے ، ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔ 

9/29/2024 10:18:05 PM