Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والا یہ خودکش دھماکہ پاکستان کی مسلح افواج، تمام ریاستی اداروں اور حکومت کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔ الطاف حسین


واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والا یہ خودکش دھماکہ پاکستان کی مسلح افواج، تمام ریاستی اداروں اور حکومت کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 11/2/2014
واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والا یہ خودکش دھماکہ پاکستان کی مسلح افواج، تمام ریاستی اداروں اور حکومت کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔ الطاف حسین
وزیرستان میں آپریشن کے باعث دہشت گرد عناصر ملک بھر میں پھیل گئے ہیں اور مختلف ناموں سے سیکوریٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں
یہ دھماکہ ہم سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، ہم اب بھی حقائق سے انکار کررہے ہیں
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وزیرستان سے بڑھا کر ملک بھر میں پھیلایا جائے
معصوم عوام کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کا پورے ملک سے قلع قمع کیا جائے
اسپتالوں میں خون کی کمی درپیش ہے، عوام زخمیوں کیلئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔ الطاف حسین کی اپیل
ؒ لندن۔۔۔ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لاہورمیں واہگہ بارڈرکے قریب خودکش بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افرادکے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اسلام کانام لے کربم دھماکے کرنے والے اورمعصوم وبے گناہ کلمہ گو مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندہ صفت عناصر نہ تو اسلام کے دوست ہیں ،نہ مسلمانوں کے اورنہ ہی پاکستان کے بلکہ یہ عناصر اسلام، پاکستان اورانسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج واہگہ بارڈرکے قریب ہونے والایہ خودکش دھماکہ پاکستان کی مسلح افواج، تمام ریاستی اداروں اورحکومت کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے، یہ دھماکہ ہم سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان کی مسلح افواج وزیرستان اورمختلف قبائلی علاقوں میں ان دہشت گردعناصرکے خلاف بھرپورجنگ کررہی ہیں اوروہاں دہشت گردوں کاقلع قمع کررہی ہیں لیکن وزیرستان میں آپریشن کے باعث یہ دہشت گردصرف خیبرپختونخوا ہی میں نہیں بلکہ ملک بھرمیں پھیل گئے ہیں اورمختلف ناموں سے ملک کے مختلف شہروں میں پولیس، رینجرز،دیگرسیکوریٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کوبھی اپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں لیکن ہم اب بھی حقائق سے انکار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وزیرستان سے بڑھاکرملک بھرمیں پھیلایاجائے اورمعصوم عوام کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کاپورے ملک سے قلع قمع کیا جائے۔ جناب الطاف حسین نے خودکش دھماکے میں شہیدہونے والے شہریوں اوررینجرزکے جوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے زخمی ہونے پر اسپتالوں میں خون کی کمی درپیش ہے لہٰذا میں عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اسپتال پہنچ کر زخمیوں کیلئے بڑھ چڑھ کرعطیات دیں۔

9/29/2024 10:14:33 PM