Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مختلف مسلکوں اور فقہوں میں پائی جانے والی ہم آہنگی کا سہرا جناب الطاف حسین کے ہی کے سر جاتا ہے، حاجی حنیف طیب، مولانا تنویر الحق تھانوی، علامہ عباس کمیلی


مختلف مسلکوں اور فقہوں میں پائی جانے والی ہم آہنگی کا سہرا جناب الطاف حسین کے ہی کے سر جاتا ہے، حاجی حنیف طیب، مولانا تنویر الحق تھانوی، علامہ عباس کمیلی
 Posted on: 11/2/2014
مختلف مسلکوں اور فقہوں میں پائی جانے والی ہم آہنگی کا سہرا جناب الطاف حسین کے ہی کے سر جاتا ہے، حاجی حنیف طیب، مولانا تنویر الحق تھانوی، علامہ عباس کمیلی 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی، عبد الحسیب اور رشید گوڈیل کی محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں
کراچی ۔۔۔2، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے برقر ار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، عبد الحسیب اور رشید گوڈیل نے ممتاز و معروف عالم دین حاجی حنیف طیب، مولانا تنویر الحق تھانوی اور علامہ عباس کمیلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں محرم الحرام کے موقع پر جناب الطاف حسین کا پیغام دیا ۔ ملاقات میں علمائے کرام نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام اور دیگر اسلامی مہینوں میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر اتحاد بین المسلمین کے کھلے دشمن ہیں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام کی جانب سے فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کا محاسبہ کرکے فرقہ واریت کے عفریت کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد رہنما ہیں جو انتہائی مخلصی اور سچائی کے ساتھ فرقہ واریت کے خاتمہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے شروع دن سے ہی عملی کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے اس عملی کردار کے باعث ہی مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام میں ایک دوسرے کیلئے مسلک اور فققہ کی بنیاد پر احترام پیدا ہوا ہے اور وہ آج مختلف مسلکوں اور فقہوں میں پائی جانے والی ہم آہنگی کا سہرا جناب الطاف حسین کے ہی کے سر جاتا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے علمائے کرام کے خیالات کاسراہا اور کہا کہ محرم الحرام احترام کا مہینہ ہے اورجناب الطاف حسین اور ایم کیوایم اس مہینہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جس طرح سے سرگرم رہتے ہیں وہ عوامی سطح پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیں ، کسی بھی واقعہ پر ہرگز مشتعل نہ ہوں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے سازشی عناصر کی سازشوں کو ماضی کی طرح اپنے اتحاد سے بنا دیں ۔


9/29/2024 10:18:53 PM