Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونا صوبائی حکومت کی بد دیانتی کا ثبوت ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونا صوبائی حکومت کی بد دیانتی کا ثبوت ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 11/2/2014
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونا صوبائی حکومت کی بد دیانتی کا ثبوت ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
صوبائی حکومت نے ٹرانسپورٹ مافیا کو عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھوٹ دی ہے، کرایوں میں کمی نہ ہونے سے ٹرانسپورٹ مافیا کو یومیہ لاکھوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
حکومت صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فی الفور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کرے، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔۔02اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے منتخب اراکین سندھ اسمبلی نے ملک میں گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ صوبہ بھر میں اکثریت عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے لیکن صوبہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا اور ٹرانسپورٹ مافیہ کوعوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو حکومتی بددیانتی کا کھلا ثبوت ہے۔ حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ کرایوں میں کمی نا ہونے سے ٹرانسپورٹ مافیہ کو یومیہ لاکھوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے اور صوبے کے عوام پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فی الفور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کرے ۔

9/29/2024 10:19:36 PM