Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین ملک سے وڈیرانہ، جاگیردارانہ اور اسٹیٹس کو کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں، ہیر اسماعیل سوہو


جناب الطاف حسین ملک سے وڈیرانہ، جاگیردارانہ اور اسٹیٹس کو کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں، ہیر اسماعیل سوہو
 Posted on: 11/1/2014
جناب الطاف حسین ملک سے وڈیرانہ، جاگیردارانہ اور اسٹیٹس کو کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں، ہیر اسماعیل سوہو
جناب الطاف حسین نے حق پرست نمائندوں کو ہمیشہ سندھ کے مظلوم اور محروم عوام کی خدمت کی تلقین کی ہے ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر اسماعیل سوہو کا ٹھٹھہ زونل کمیٹی کے انچارج محمد عیسیٰ جوکھیو و دیگر و اراکین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے تعلقہ کیٹی بندر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم طبی کیمپ کا دورہ 
کراچی ۔۔۔یکم ؍ نومبر 2014ء
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر اسماعیل سوہو نے ہفتے کے اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان محمد یوسف اور خالد بگھیو کے ہمراہ ہفتے کے روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں کیٹی بندر ، کمہارو جہان کے علاقے میں قائم طبی کیمپ کا دورہ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیا ت کا جائزہ لیااور عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف عمل ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے ملاقات کی اور خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیو ایم ٹھٹھہ زونل کمیٹی کے انچارج محمد عیسیٰ جوکھیو و دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میڈیکل کیمپ ٹھٹھہ کے تعلقہ کیٹی بندر کے ہیڈ کوارٹر بگھماں پرگھائی میں قائم کیا گیا ہے میڈیکل کیمپ سے ٹھٹھہ کے تعلقہ کیٹی بندر اور اس سے ملحقہ دیگر علاقوں کے ہزاروں مرد ،خواتین اور بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں میڈیکل کیمپ پر موجود مریضوں اور عملے کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے ہیر اسماعیل سوہو نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے حق پرست نمائندوں اور کارکنان کو ہمیشہ مظلوم و محروم عوام کی خدمت کی تلقین کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین ملک سے جاگیر دارانہ ، سرمایہ دارانہ اور اسٹیٹس کو کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ ہیر اسماعیل پیرا میڈیکل اسٹاف ، ڈاکٹرز ، کے کے ایف کے رضاکاران اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان کو جناب الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور انکی جانب سے خدمت خلق کے جذبے کو سراہا ۔

9/29/2024 10:17:29 PM