Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ایم کیوایم برطانیہ


سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ایم کیوایم برطانیہ
 Posted on: 11/1/2014
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ایم کیوایم برطانیہ
ایم کیو ایم کی جدوجہد قربانیوں کی المناک داستانوں سے بھری ہوئی ہے۔ ایم کیوایم برطانیہ
ایم کیوایم کو ابتداء سے ہی ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا
حق پرستی کی جدوجہد کی پاداش میں معصوم کارکنان حتیٰ کہ الطاف حسین کے بھائی ناصرحسین اور بھتیجے عارف حسین کو بھی بے دردی سے شہید کردیا گیا، ایم کیوایم برطانیہ
سانحہ 31 اکتوبر 1986 ؁ء کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے، ملوث سفاک دہشت گردوں کو عبرت ناک سزاد ی جائے، ایم کیوایم برطانیہ 
اللہ تعالیٰ سانحہ 31اکتوبر 1986سمیت تما م شہدا ء کوجنت الفردوس اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے
لندن۔ یکم؍ اکتوبر2014ء
ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے سانحہ 31اکتوبر1986ء کے شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ایم کیو ایم کی جدوجہد قربانیوں کی المناک داستانوں سے بھری پڑی ہے اور جس تنظیم میں بہادر، نڈر اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کارکنان موجود ہوں تو ایسی تحریکوں کو کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ 31اکتوبر 1986ء کو پکا قلعہ حیدرآباد کے جلسے میں شرکت کے لئے جانے والے قافلوں پر سہراب گوٹھ کراچی اور مارکیٹ چوک حیدرآبادمیں اندوناک فائرنگ کر کے بے گناہ مہاجر نوجوانوں کا وحشیانہ قتل عام کیا گیا لیکن افسوس کہ آج 28برس گزر جانے کے باوجود پاکستان کی کسی عدالت نے ان دردناک واقعات کی تحقیقات کے لئے کبھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پر تنقید کرنے والے نام نہاد تاریخ داں، دانشور اور ٹی وی ٹاک شوز کے تجزیہ کار اگر تھوڑی سی بھی اخلاقی جرأت رکھتے تو وہ ضرور قوم کو ان حقائق سے آگاہ کرتے کہ ایم کیوایم اپنے ابتدائی ایام سے ہی کس طرح ظلم و بربریت کا شکار رہی ہے ۔ ہر روز نت نئے الزامات لگانے والے جمہوریت کے علمبردار ٹی وی اینکر پرسنز اور نام نہاد تجزیہ نگار قوم کو کیوں نہیں بتاتے کہ ایم کیوایم کو ابتداء سے ہی ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا گیا اور حق پرستی کی پاداش میں مختلف سانحات رونما کئے گئے حتیٰ کہ اس جماعت کے خلاف ریاستی آپر یشن تک کیا گیا جس میں معصوم کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بھائی ناصر حسین او ربھتیجے عارف حسین کو بھی بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ31 اکتوبر1986کو حیدرآبادکے جلسے سے واپسی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو گھگر پھاٹک سے گرفتار کر کے14 روز تک بغیر کسی عدالت میں پیش کئے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیااور ساتھ ہی سندھ بھر کی جیلوں کو ایم کیو ایم کے کارکنوں سے بھر دیا گیا مگر اس ظلم وبر بریت پر کسی نے آواز تو کجا اپنے پروگرامز میں ذکر کرنا بھی گوارا نہیں کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ایم کیو ایم کی جدوجہد ایک دن ضرور کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوگی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے وفاقی وصوبائی حکومتوں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ سانحہ 31اکتوبر کی تحقیقات کی جائے اور ملوث سفاک دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سانحہ 31اکتوبر 1986سمیت تما م حق پرست شہد اء کو جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور شہداء کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔(آمین) 


9/29/2024 10:20:09 PM