Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سندھی بولنے والے کارکنان و ذمہ داران کا اجلاس


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سندھی بولنے والے کارکنان و ذمہ داران کا اجلاس
 Posted on: 10/28/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سندھی بولنے والے کارکنان و ذمہ داران کا اجلاس
اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے سندھی و اُردو زبان میں تاریخی خطاب کیا
اجلاس میں اندرون سندھ کے مختلف شہروں اور کراچی میں مقیم ہزاروں سندھی بولنے والے افراد کی شرکت
کراچی ۔۔۔28اکتوبر2014ء 
متحدہ قو می موومنٹ کے زیر اہتمام منگل کی شب لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی سند ھ تنظیمی کمیٹی کے ز ونزاور کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کراچی کی مضافاتی آبادیوں میں قائم سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے سندھی بولنے والے ذمہ داران و کارکنا ن کا جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سندھی اور اُردو زبان میں اہم وتاریخی خطاب کیا جس کے دوران وہ مختلف مقاما ت پر سندھ کے مشہور صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کے اقوال کو سندھی و اُردو زبان میں شرکاء کو پڑھ کر سناتے رہے ۔اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار، عبد الحسیب ، یوسف شاہوانی ، کنور خالد یونس ، شاکر علی ، عارف خان ایڈوکیٹ ، اسلم آفریدی ،اشفاق منگی ، احمد سلیم صدیقی اور معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین لال قلعہ گراؤنڈ میں موجود تھے۔ اجلاس کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈعزیزآ باد میں وسیع و عریض رقبے پر پر کشش پنڈال قائم کیا گیا تھا جس کے اطراف میں جناب الطاف حسین کی مختلف انداز میں دیو قامت تصاویر آویزاں کی گئیں تھیں جبکہ مرکزی اسکرین پر حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کے مزار کے خوبصورت عکس کے ساتھ اجرک اور سندھی ٹوپی میں جناب الطاف حسین کی تصویر آویزاں کی گئی تھی جبکہ اسکرین کے دوسرے جانب سائیں شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کا مشہور فرمان ’’سائم سدائین کرے ،متھے سندھ سکار ،دوست مٹھا دلدار عالم سب آباد کریے‘‘ بھی درج تھا جو دلفریب منظر پیش کر رہا تھا ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم اندرون سندھ سے ٹھٹھہ، تھر پارکر، بدین، دادؤ، لاڑکانہ ، سانگھڑ ، شکار پور ،جیکب آباد ، گھوٹکی ، خیر پور ،نوشہرو فیروز، کشمور،قمبرشہداد کوٹ،جامشورو،ٹنڈو الیار، میر پورخاص ، عمر کوٹ ، حیدر آباد ،نواب شاہ جبکہ کراچی کی مضافاتی بستیوں میں گڈا پ ، بن قاسم ، اولڈ ملیر ، اولڈ لیاری ، سچل ، اولڈ گولی مار،کیماڑی ،ماڑی پور،بابا بھٹ آرلینڈ ، چنیسر گوٹھ ، گلستان مزدور سمیت دیگر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سندھی خواتین ، بزرگ ، بچوں ، نوجوان کارکنان سمیت سندھی ادیبوں ، فنکاروں ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعداد موجود تھی ۔اس مو قع پر شرکا ء نے اپنے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیو ایم کا پرچم تھامے ہوئے تھے اور وہ جناب الطاف حسین کے خطاب کے دوران سندھی اور اُردو زبان میں ’’نعرہ الطاف ۔۔۔نعر ہ سندھ جئے الطاف۔۔۔ جئے سندھ‘‘،’’ یہ صوبہ کس کا ۔۔۔ قائد کا ‘‘ ، ’’ سند ھ کی مجبوری ہے ۔۔۔ الطاف حسین ضروری ہے ‘‘،’’ سندھ قوم شاہد آ ۔۔۔ الطاف حسین قائد آ ‘‘،’’کیسے بھی حالات رہیں گے۔۔۔ قائد تیرے ساتھ رہیں گے‘‘ سمیت مختلف فلک شگا ف نعرے بلند کرتے رہے ۔ اجلاس کے آغاز سے قبل کارکنان نے سندھی زبان میں جناب الطاف حسین کیلئے لکھے گئے نغمے اور گانے بھی گائے جس کا شرکاء نے ہم آواز ہو کر جواب دیا۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے آغاز میں ایم کیوایم کا مشہور ترانہ ’’ ساتھی مظلوموں کا ساتھی ہے الطاف حسین ‘‘ سندھی زبان میں بجایا گیا ۔ 

9/29/2024 10:19:57 PM