Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عائشہ منزل کے قریب اسلامک ریسرچ سینٹر امام بارگاہ پر خواتین کی مجلس کے دوران دستی بم حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


عائشہ منزل کے قریب اسلامک ریسرچ سینٹر امام بارگاہ پر خواتین کی مجلس کے دوران دستی بم حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/28/2014
عائشہ منزل کے قریب اسلامک ریسرچ سینٹر امام بارگاہ پر خواتین کی مجلس کے دوران دستی بم حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
خواتین کی مجلس کے دوران امام بارگاہ پر دستی بم حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے
عزازداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مستحسن اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ مظلوم کربلا کی یاد بلا خوف و خطر مناسکیں، الطاف حسین
سفاک دہشت گرد محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کو نشانہ بنا کر شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں
علماء کرام اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارگی برقرار رکھنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کریں
عوام امام بارگاہوں اور مساجد کی حفاظت کرکے محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے والوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں
دستی بم حملے کے نتیجے میں متعدد خواتین و بچوں کے شدید زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار تشویش، زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا
لندن: ۔۔۔28، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے عائشہ منزل کے قریب اسلامک ریسرچ سینٹرامام بارگاہ پرخواتین کی مجلس کے دوران دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس حملے کے نتیجے میں متعدد خواتین وبچوں کے شدیدزخمی ہونے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خواتین کی مجلس پردستی بم حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ درندہ صفت سفاک دہشت گردمحرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کونشانہ بناکر شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں اوراسلامک ریسرچ سینٹر میں خواتین کی مجلس پربم سے حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔جناب الطاف حسین نے علماء کرام اورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام خصوصاً شیعہ سنی عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارگی برقراررکھنے کے لئے اتحادکابھرپورمظاہرہ کریں اورایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے امام بارگاہوں اورمساجدکی حفاظت کرکے محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے والی امن دشمن قوتوں کی سازشوں کوناکام بنادیں۔ جناب الطاف حسین نے بم حملے میں زخمی ہونے والی خواتین اورمعصوم بچوں و بچیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورحملے میں زخمی ہونے والی خواتین،معصوم بچوں اور بچیوں کی جلدو مکمل صحت یابی کے لئے دعاکی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ عزازداروں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے مستحسن اقدامات کیے جائیں تاکہ مظلوم کربلا کی یادبلاخوف وخطر مناسکیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اسلامک ریسرچ سینٹرپردستی بم حملے کافوری طورپرنوٹس لیاجائے اورذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔

9/29/2024 10:18:55 PM