Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شیعہ سنی عوام سمیت پوری ملت اسلامیہ خدارا اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک دوسرے کااحترام کریں خداراشیعہ سنی فساد کی آگ بھڑکانے اورفرقہ وارانہ قتل کی کھل کرمذمت کریں۔الطاف حسین


شیعہ سنی عوام سمیت پوری ملت اسلامیہ خدارا اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک دوسرے کااحترام کریں خداراشیعہ سنی فساد کی آگ بھڑکانے اورفرقہ وارانہ قتل کی کھل کرمذمت کریں۔الطاف حسین
 Posted on: 10/28/2014
شیعہ سنی عوام سمیت پوری ملت اسلامیہ خدارا اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک دوسرے کااحترام کریں خداراشیعہ سنی فساد کی آگ بھڑکانے اورفرقہ وارانہ قتل کی کھل کرمذمت کریں۔الطاف حسین
میدان کربلامیں ظالم وسفاک یزیدیوں نے حضرت امام حسینؓ سمیت نبی کے گھرانے کے افرادکوایک ایک کرکے بیدردی سے شہید کرکے صرف اہل بیت اطہار کانہیں بلکہ دراصل رسول اکرمؐ کاخون بہایا
واقعہ کربلاکسی ایک فقہ یا مسلک کے ماننے والوں کیلئے نہیں بلکہ تمام عالم کے مسلمانوں کیلئے ایک عظیم غم کاواقعہ ہے
فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کی طرف جانے کامطلب حسینیت کی پیروی کرنانہیں بلکہ یزیدیت کی پیروکاری کرناہے 
تمام مذاہب کی کتابوں میں احترام انسانیت، انصاف، مساوات، ایمانداری، دیانتداری اور امانت داری کادرس ملتاہے
شیعہ سنی عوام اپنے اپنے علاقوں میں امن کمیٹیاں بنائیں فرقہ وارانہ فساد کی سازشیں کرنے والے عناصر پر کڑی نظررکھیں جوفسادکی سازش کرتا نظرآئے اسے پکڑ کرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کریں
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر تمام تنظیمی ونگز اورشعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے خطاب
قائدتحریک الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے بھرپورکرداراداکرنے والے شیعہ اورسنی علمائے کرام کی کوششوں کوسراہا
لندن۔۔۔27 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے شیعہ سنی عوام سمیت پوری ملت اسلامیہ سے بھرپوراپیل کی ہے کہ خدارا اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک دوسرے کااحترام کریں اورشیعہ سنی فساد کی آگ بھڑکانے اورفرقہ وارانہ قتل کی کھل کرمذمت کریں۔ انہوں نے یہ بات پیرکی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر تمام تنظیمی ونگز اورشعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیاکے تمام مذاہب کی الہامی کتابوں میں احترام انسانیت، انصاف، مساوات، ایمانداری، دیانتداری، امانت داری کادرس ملتاہے، تمام مذاہب امانت میں خیانت نہ کرنے ، جھوٹ بولنے سے پرہیزکرنے ،ہمیشہ سچ بولنے اورمظلوموں کا ساتھ دینے کادرس دیتے ہیں۔کوئی بھی مذہب نہیں کہتاکہ مظلوموں کے بجائے ظالم بادشاہوں اورحکمرانوں کاساتھ دو،جھوٹوں، کاذبوں اورباطل پرستو ں کی حمایت کرو اورحق کادرس دینے والوں کی مخالفت کرو۔ ہرمذہب نے یہی درس دیاہے کہ سب کے ساتھ انصاف کرو، حق والوں کوان کاحق دواورجب کسی قبیلے ، گروہ یاقوم کاساتھ دینے یا مخالفت کرنے کامرحلہ آجائے توپھریہ دیکھوکہ حق پرکون ہے اورناحق پرکون ہے۔ جناب الطاف حسین نے محرم الحرام کے حوالے سے قرآن مجیدکی سورہء الکوثر کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس سورہ میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایاکہ’’ ہم نے تمہیں حوض کوثرعطاکی،پس اپنے رب کاشکراداکرتے رہو،نمازقائم کرواورقربانی دو، بے شک تیر ادشمن ہی زلیل ورسواہوگا ‘‘ ۔ اس سورہء مبارکہ میں قربانی دینے کا درس ہے اورقربانی صرف مال ہی کی نہیں بلکہ اپنی خواہشات ، اپنی امنگوں،ماں باپ ،گھربارکی بھی ہوتی ہے اوروقت پڑجائے توجان کی بھی قربانی ہوتی ہے جوانسان کوسب سے زیادہ پیاری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلامیں بھی اہل بیت نے قرآن مجید میں بیان کردہ اس فرمان الٰہی کے عین مطابق حق کی خاطر وہ قربانی دی جورہتی دنیاتک ایک مثال ہے۔کربلامیں ایک طرف ہزاروں پر مشتمل یزیدی لشکر تھاجوتیروں، تلواروں، بھالوں، نیزوں اوردیگرہتھیاروں سے مسلح تھااوردوسری طرف اہل بیت کامختصرقافلہ تھاجو بھوکا پیاساتھا، جس پرپانی بندتھا۔ظلم وستم کی انتہایہ کہ جب حضرت عباسؓ کئی روز سے پیاسے اہل بیت کے معصوم بچوں کیلئے پانی لینے نہرفرات پہنچے توظالم یزیدیوں نے ان پرتیروں کی بارش کردی اوران کے بازوکاٹ دئے ۔انہوں نے کہاکہ میدان کربلامیں ظالم وسفاک یزیدیوں نے رسول اکرمؐ کے نواسے حضرت امام حسینؓ سمیت نبی کے گھرانے کے افرادکوایک ایک کرکے بیدردی سے شہید کرکے صرف اہل بیت کانہیں بلکہ دراصل رسول اکرمؐ کاخون بہایا۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجیدکی سورہ ء کوثرمیں اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ کیاکہ ’’بے شک تیرادشمن زلیل ورسواہوگا‘‘۔وہ سامنے آیااورآج بھی یزید کوکوئی اچھے ناموں سے یادنہیں کرتا جبکہ امام حسینؓ اور حسینیت کومحبت وعقیدت سے پکارتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ واقعہ کربلاکسی ایک فقہ یا مسلک کے ماننے والوں کیلئے نہیں بلکہ تمام عالم کے مسلمانوں کیلئے ایک عظیم غم اورصدمہ کاواقعہ ہے ،یہی وجہ ہے کہ صرف شیعہ ہی نہیں بلکہ سنی بھی عاشورہ محرم کے دوران غم حسین مناتے ہیں ،بیشترسنیوں کے گھرانوں میں اس دوران کسی قسم کاگانابجانایاخوشی کی کوئی تقریب نہیں ہوتی ، بیشترلوگ اس دوران روزہ بھی رکھتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب شیعہ اورسنی سب حضوراکرمؐ اور آل محمدؐ سے محبت وعقیدت رکھتے ہیں تو ہم فرقہ وارانہ تفریق میں کیوں پڑتے ہیں؟فرقہ وارانہ تصادم کی طرف کیوں جاتے ہیں؟ فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کی طرف جانے کا مطلب حسینیت کی پیروی کرنانہیں بلکہ یزیدیت کی پیروکاری کرناہے۔جناب الطاف حسین نے شیعہ سنی عوام سمیت پوری ملت اسلامیہ سے بھرپوراپیل کی کہ خدارا اتحاد بین المسلمین کیلئے ایک دوسرے کااحترام کریں اورشیعہ سنی فساد کی آگ بھڑکانے اورفرقہ وارانہ قتل کی کھل کرمذمت کریں، شیعہ سنی عوام متحد ہوکراپنے اپنے علاقوں میں امن کمیٹیاں بنائیں اورفرقہ وارانہ فساد کی سازشیں کرنے والے عناصر پر کڑی نظررکھیں اورجوفسادکی سازش کرتا نظرآئے اسے پکڑ کرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کریں۔ جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان سے کہاکہ آپ یہ نہ سوچیں کہ اتحادبین المسلمین کیلئے کون کام کررہاہے یانہیں، آپ اس سلسلے میں بھرپورکوشش کریں، اللہ تعالیٰ ہمیں جرات وہمت دے کہ ہم فسادات کورکوانے کی طاقت بھی حاصل کریں۔ جناب الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے بھرپورکرداراداکرنے والے شیعہ اورسنی علمائے کرام کی کوششوں کوسراہا۔

9/29/2024 10:17:03 PM