Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے عوام کی اکثریت نے آج بھرپوراندازمیں یوم سیاہ مناکرنئے صوبوں کے قیام کے حق میں فیصلہ دیدیاہے۔الطاف حسین


سندھ کے عوام کی اکثریت نے آج بھرپوراندازمیں یوم سیاہ مناکرنئے صوبوں کے قیام کے حق میں فیصلہ دیدیاہے۔الطاف حسین
 Posted on: 10/26/2014
سندھ کے عوام کی اکثریت نے آج بھرپوراندازمیں یوم سیاہ مناکرنئے صوبوں کے قیام کے حق میں فیصلہ دیدیاہے۔الطاف حسین
اب سندھ اورپورے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اورصوبوں کے قیام کی ضرورت ہے۔الطاف حسین
بھرپوراورپرامن یوم سیاہ منانے پر میں کراچی سمیت سندھ بھرکے عوام نوجوانوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں اوربچوں کوخراج تحسین اورشاباش پیش کرتاہوں۔الطاف حسین
پیپلزپارٹی کے متعصب وڈیروں نے اردوبولنے والے سندھیوں یعنی مہاجروں کوکبھی سندھی تسلیم نہیں کیا 
پیپلزپارٹی اپنے آپ کوقومی جماعت کہلا تی ہے لیکن پیپلزپارٹی نے ہردورمیں پاکستان کارڈ نہیں بلکہ ہمیشہ سندھ کارڈاستعمال کیا
سندھی بولنے والوں اوراردوبولنے والوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وہ ملکر سندھ سے ظلم کافرسودہ ، جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام اورکرپٹ کلچر کاخاتمہ کریں گے
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی حیدرآبادمیں زونل کمیٹی کے ارکان ادر دیگرذمہ داروں سے گفتگو
یوم سیاہ کوکامیاب بنانے پر تمام ٹرانسپورٹرز، تاجربرادری اورتمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے الطاف حسین کااظہار تشکر
یوم سیاہ کے موقع پر پرامن احتجاج میں حصہ لینے پر پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے کارکنوں اورہمدردوں کوبھی زبردست خراج تحسین 
لندن۔۔۔26 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی مووومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ کے عوام کی اکثریت نے آج بھرپوراندازمیں یوم سیاہ مناکرنئے انتظامی یونٹس یانئے صوبوں کے قیام کے حق میں فیصلہ دیدیاہے جس پر میں عوام کوزبردست خراج تحسین،مبارکباد اورسلام تحسین پیش کرتاہوں۔ انہوں نے یہ بات آج حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے زونل آفس پر زونل کمیٹی کے ارکان ادر دیگرذمہ داروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے متعصب جاگیرداروں اوروڈیروں نے اردوبولنے والے سندھیوں یعنی مہاجروں کوکبھی سندھی تسلیم نہیں کیا اوراس نے اس تعصب اورنفرت کی بنیاد 1973ء میں ر کھی۔پیپلزپارٹی اپنے آپ کوقومی جماعت کہلانے کے دعوے کرتی ہے لیکن تاریخ شاہد ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں پاکستان کارڈ نہیں بلکہ ہمیشہ سندھ کارڈاستعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج نہ صرف کراچی بلکہ حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ ،سانگھڑ، ٹنڈوآدم ، ٹنڈوالہ یار، خیرپور، جیکب آباد، لاڑکانہ ،کشمورسمیت سندھ بھرکے تمام سندھی بولنے والے سندھیوں اوراردوبولنے والے سندھیوں یعنی مہاجروں نے ایم کیوایم کی اپیل پر پیپلزپارٹی کے ظلم کی حکمرانی اور نفرت و تعصب کے خلاف بھرپوریوم سیاہ مناکرفیصلہ سنادیاہے کہ اب سندھ اورپورے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اورصوبوں کے قیام کی ضرورت ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بھرپوراورپرامن یوم سیاہ منانے پر میں کراچی سمیت سندھ بھرکے عوام نوجوانوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں اوربچوں کوخراج تحسین اورشاباش پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ اب سندھی بولنے والوں اوراردوبولنے والوں یعنی مہاجروں کایہ متفقہ فیصلہ ہے کہ وہ ملکرصوبہ سندھ سے ظلم کافرسودہ ، جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام اورکرپٹ کلچر کاخاتمہ کریں گے۔انہوں نے حیدرآباداوردیگرتمام زونوں کی زونل کمیٹیوں کے ارکان سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سندھی بولنے والوں اورتمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کایوم سیاہ میں ساتھ دینے پر بھرپورشکریہ اداکریں۔ انہوں نے یوم سیاہ میں کاروباراورٹرانسپورٹ ، پیٹرول پمپ اوردیگرکاروباری سرگرمیاں بندرکھنے اوریوم سیاہ کوکامیاب بنانے پر تمامٹرانسپورٹرز، تاجربرادری اورتمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کابھی شکریہ اداکیا۔ جناب الطاف حسین نے یوم سیاہ کے موقع پر پرامن احتجاج میں حصہ لینے اورپرامن احتجاجی مظاہرے کرنے پر سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے کارکنوں اورہمدردوں کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

9/29/2024 10:14:29 PM