Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی زوال پذیر ہے اور لفظ مہاجر کی توہین کے بعد پیپلزپارٹی کو مکافات عمل کا شکار ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، ڈاکٹر ندیم احسان


پیپلزپارٹی زوال پذیر ہے اور لفظ مہاجر کی توہین کے بعد پیپلزپارٹی کو مکافات عمل کا شکار ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، ڈاکٹر ندیم احسان
 Posted on: 10/26/2014
پیپلزپارٹی زوال پذیر ہے اور لفظ مہاجر کی توہین کے بعد پیپلزپارٹی کو مکافات عمل کا شکار ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، ڈاکٹر ندیم احسان 
پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبد القادر پٹیل کی پریس کانفرنس پر تبصرہ
مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کی آواز بلند کرنے کیلئے تبدیل کیا گیا تھا، سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان 
قادر پٹیل متحدہ کی فکر کرنے کے بجائے اپنے گرتے ہوئے سیاسی گراف کو دیکھیں، ڈاکٹر ندیم احسان 
پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کی توہین پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے اور خورشید شاہ کا بلاجواز تحفظ کرکے مزید توہین رسالت ؐکے مرتکب ہورہی ہے، ڈاکٹر ندیم احسان 
لفظ مہاجر پر اردو بولنے والوں کو ہی نہیں بلکہ ایک ایک مسلمان کو فخر ہے، ڈاکٹر ندیم احسان 
لفظ مہاجر کی توہین کرنے پر خورشید شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے رہنما رسوا ہوں گے، ڈاکٹر ندیم احسان 
تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کی توہین پر فتویٰ جاری کرنے، احتجاج اور بھوک ہڑتالیں تک کرنے کا اعلان کرچکے ہیں، ڈاکٹر ندیم احسان 
کراچی ۔۔۔26، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کی آواز بلند کرنے کیلئے تبدیل کیا گیا تھا ، پیپلزپارٹی اور اس کے رہنما خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کی توہین پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے اور خورشید شاہ کا بلاجواز تحفظ کرکے مزیدتوہین رسالت ؐ کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبد القادر پٹیل کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لفظ مہاجر ان تمام لوگوں کی پہچان ہے جو پاکستان کی خاطر ہجرت کرکے اور اپنا گھر بار چھوڑ آئے تھے اور ان کی اس شناخت کو کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لفظ مہاجر پر اردو بولنے والوں کو ہی نہیں بلکہ ایک ایک مسلمان کو فخر ہے اور اردو بولنے والوں سے نفرت اور بغض و عناد کی بنیاد پر لفظ مہاجر کو خورشید شاہ نے جس طرح سے گالی قرار دیا وہ ناقابل برداشت ہے اور اس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عبد القادر پٹیل سمیت پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر واضح کیا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کی توہین پر فتویٰ جاری کرنے ،احتجاج اور بھوک ہڑتالیں تک کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور جلد ہی لفظ مہاجر کی توہین کرنے پر خورشید شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے رہنما رسوا ہوں گے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ عبد القادرپٹیل کا یہ دعویٰ بالکل غلط ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی بڑی جماعت ہے اس جماعت کاکی ساک صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوااور بلوچستان کے بعداب سندھ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے اور 18اکتوبر کو کراچ میں ہونے والے جلسہ کی ناکامی اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی زوال پذیر ہے اور قادر پٹیل متحدہ کی فکر کرنے کے بجائے اپنے گرتے ہوئے سیاسی گراف کو دیکھے اور لفظ مہاجر کی توہین کے بعد پیپلزپارٹی کو مکافات عمل کا شکار ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ 

9/29/2024 10:16:53 PM