Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سفید چھڑی کا احترام ہر شہری پر لازم ہے اگر کہیں کوئی شخص سفید چھڑی کے ساتھ نظر آئے تو اس کا احترام کریں۔حیدر عباس رضوی


سفید چھڑی کا احترام ہر شہری پر لازم ہے اگر کہیں کوئی شخص سفید چھڑی کے ساتھ نظر آئے تو اس کا احترام کریں۔حیدر عباس رضوی
 Posted on: 10/15/2014
سفید چھڑی کا احترام ہر شہری پر لازم ہے اگر کہیں کوئی شخص سفید چھڑی کے ساتھ نظر آئے تو اس کا احترام کریں۔حیدر عباس رضوی
ایم کیو ایم اس بات کی مکمل حمایت کرتی ہے کہ ملک بھر کی اسمبلیوں میں معذور افراد کے لئے مخصوص نشستیں ہونا چاہئیں۔حیدرعباس رضوی
قائد تحریک نے معاشرے کے نظر انداز طبقے کو منظم کیا ہے اور آج اس پلیٹ فارم سے بڑے بڑے پروگرام کئے جارہیں۔احمد سلیم صدیقی
ایم کیوایم کے شعبہPerson with Disability (PWD)کے زیر اہتمام "عالمی دن برائے تحفظ سفید چھڑی"کے موقع پربینائی سے محروم افراد سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب 
کراچی ۔۔۔۔15اکتوبر2014 
متحدو قومی موومنٹ کے شعبہPerson with Disability (PWD)کے زیر اہتمام بینائی سے محروم افراد سے یکجہتی کے لئے منائے جانے والے \"عالمی دن برائے تحفظ سفید چھڑی\"کے موقع پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہاکہ وہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پردنیا بھر کے بصارت سے محروم افرادسے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور مبارک پیش کرتے ہیں اور شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی کا احترام ہر شہری پر لازم ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اگر کہیں کوئی شخص سفید چھڑی کے ساتھ نظر آئے تو اس کا احترام کریں جس کوآپ کی مدد نہیں صرف توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص بصارت سے محروم ہو تو اس کو نابینا کہنا سراسر ظلم ہوگا ایسا شخص بینائی رکھنے والے افراد سے کہیں بہتر ہے جنہیں آنکھ رکھنے کے باوجود اپنے اطراف ہونے والا ظلم اورناانصافی نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد چاہے باصر نہ ہوں لیکن وہ اپنی شعورکی آنکھ کے ذریعے شاید ظاہری آنکھیں رکھنے والے افراد سے زیادہ بہتر دیکھ سکتے ہیں اور وہ بے شک بصارت سے محروم ہوں لیکن بصیر ت کے مالک ہیں ۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جس نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ملک کے ایک ایسے طبقے کے لئے جس کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے شعبہ(Person with Disability) بنایا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے وہ لوگ جن کو آپ کا دکھ دردآپ کے مسائل نظر نہیں آتے وہ اصل میں عقل کے اندھے ہیں تاہم ایم کیو ایم اس بات کی مکمل حمایت کرتی ہے کہ ملک بھر کی اسمبلیوں میں بھی معذور افراد کے لئے مخصوص نشستیں ہونا چاہئیں جہا ں وہ اپنے مسائل کے لئے خود آواز اُٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ آپ جناب الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو پھیلانے کے لئے ہر فورم پر کوشش کرتے رہیں انشااللہ ایم کیو ایم ہی وہ پہلی جماعت ہوگی جس کے پلیٹ فارم سے آپ لوگ اسمبلیوں میں پہنچیں گے ۔قبل ازیں رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک نے جس طرح سے معاشرے کے نظر انداز طبقے کو منظم کیا ہے آج اس پلیٹ فارم سے بڑے بڑے پروگرام کئے جارہیں اورآج(Person with Disability)ونگ کا دائرہ کارکراچی سے نکل کر حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں تک پھیل گیا ہے ۔جس کا سہرا جہاں ایم کیو ایم کے سر جاتا ہے وہیں اس میں آپ کی کوششیں بھی شامل ہیں ۔ تقریب سے معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین ، انچارج شعبہ خواتین کشور زہرہ ، PWDکے انچارج عدنان سروراورپاکستان ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں اپنے اپنے شعبہ جات میں منفردنام رکھنے والے بینائی سے محروم افراد کے علاوہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 


9/29/2024 8:26:20 PM