Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینٹرل جیل کراچی میں سرنگ کھودنے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کا قانون نافذکرنے والے اداروں کوخراج تحسین


سینٹرل جیل کراچی میں سرنگ کھودنے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کا قانون نافذکرنے والے اداروں کوخراج تحسین
 Posted on: 10/15/2014
سینٹرل جیل کراچی میں سرنگ کھودنے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کا قانون نافذکرنے والے اداروں کوخراج تحسین
قائدتحریک جناب الطاف حسین گذشتہ کئی برسوں سے طالبان کی سرگرمیوں اورخدشات کااظہارکرتے چلے آئے ہیں
مگراس انتہائی اہم مسئلہ کوبیہودہ انداز میں کچرہ سمجھ کرکچرے کے ڈھیرمیں ڈال دیاگیا
گذشتہ برسوں میں صوبائی اورمرکزی حکومتوں نے طالبان کی دہشت گردی کی یلغارکوروکنے کے لئے ذرہ برابربھی اقدامات نہیں کئے
رابطہ کمیٹی کے اراکین محمدانور،محمداشفاق،طارق جاوید اورمصطفی عزیزآبادی کا قانون فافذکرنے والے ادارے کو کاروائی کرنے پر خراج تحسین 
لندن:۔۔15؍ اکتوبر 2014ء 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین محمدانور،محمداشفاق،طارق جاوید اورمصطفی عزیزآبادی نے طالبان پاکستان کی کراچی میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی سرگرمیوں پرشدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذکرنے والے اداروں کی بروقت مثبت کاروائی اورفوری اقدامات پرخراج تحسین پیش کیاہے۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین گذشتہ کئی برسوں سے طالبان کی سرگرمیوں اورخدشات کااظہارکرتے چلے آئے ہیں مگراس انتہائی اہم مسئلہ کوبیہودہ انداز میں کچرا سمجھ کرکچرے کے ڈھیرمیں ڈال دیاگیااورگذشتہ برسوں میں صوبائی اورمرکزی حکومتوں نے طالبان کی دہشت گردی کی یلغارکوروکنے کے لئے ذرہ برابربھی اقدامات نہیں کئے۔اس غفلت اورلاپروائی کانتیجہ گزشتہ روزافسوسناک خبرکی صورت میںآیاجب طالبان دہشت گردوں نے اپنے دہشت گردساتھیوں کی مددکے لئے جیل تک پہنچنے کے لئے سرنگ کھود رہے تھے اوراپنے ٹارگٹ سے صرف چندہی میٹردوررہ گئے تھے لیکن اللہ کاشکرہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جیالے حکام نے فوری کاروائی کرتے ہوئیدہشت گردی کے ایک بڑے حادثے سے بچالیا۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے قانون فافذکرنے والے ادارے کوکارروائی کرنے پرخراج تحسین بھی پیش کیا۔

9/29/2024 8:27:58 PM