Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شمالی علاقہ جات اورخیبرپختونخوا میں زلزلے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے ،الطاف حسین


شمالی علاقہ جات اورخیبرپختونخوا میں زلزلے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے ،الطاف حسین
 Posted on: 10/11/2014
شمالی علاقہ جات اورخیبرپختونخوا میں زلزلے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظرنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے ،الطاف حسین
وفاقی وصوبائی حکومتیں سے اس سلسلے میں اقدامات بروئے کارلائیں،الطاف حسین
ساری دنیا کے ماہر ارضیات ، ماہرین فلکیات اوردیگرماہرین شمالی علاقہ جات اورخیبرپختونخوا کومحفوظ قرارنہیں دے رہے ہیں
شمالی علاقہ جات اور خیبرپختونخوا میں تواترکے ساتھ آنے والے زلزلے کے جھٹکے اس کا ثبوت ہیں کہ یہ علاقے زلزلے کی زدپرہیں
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے خطاب
الطاف حسین کی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کو اس ضمن میں تمام ترضروری اقدامات کی ہدایت
لندن:۔۔۔۔11؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظروفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدیدخطوط پراستوارکیاجائے اور اس سلسلے میں اقدامات بروئے کارلائیں جائیں ۔انہوں نے یہ بات خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی نے جناب الطاف حسین کو پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا اورشمالی علاقہ جات میں مختلف مواقعوں پر آنے والے چھوٹے پیمانے پرزلزلوں کے جھٹکوں کی روشنی میں ماہرین ارضیات،ماہرین فلکیات اوردیگرماہرین کی جانب سے تیارکی جانے والی رپورٹس اورپیشگوئیوں کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تواترکے ساتھ آنے والے زلزلے کے جھٹکے اس کا ثبوت ہیں کہ یہ علاقے لزلے کی زدپرہیں ۔جناب الطاف حسین نے ان رپورٹس پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مختلف اوقات میں ان علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے ان اطلاعات کی تصدیق بھی کرتے ہیں لہٰذاضرورت اس بات کی ہے کہ وفاقی حکومت نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کوجدیدخطوط پر استوارکرے اوروفاقی وصوبائی حکومتیں کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔جناب الطاف حسین نے اس ضمن میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی کاوشوں کوسراہااورانہیں اس سلسلے میں ضروری اقدامات کی ہدایات کی ۔انہوں نے اکتوبر2005ء میں آزادکشمیراورخیبرپختونخوا میں آنے والے زلزلے کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کوسراہا۔ انہوں نے دعاکی کی اللہ تعالیٰ پاکستان کوہرقسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔



9/29/2024 8:29:17 PM