Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم شعبہ خواتین کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین


ایم کیوا یم شعبہ خواتین کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین
 Posted on: 10/11/2014
ایم کیوا یم شعبہ خواتین کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو زبردست خراج تحسین
جناب الطاف حسین نے خصوصی طور پر خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے
ایم کیوا یم شعبہ خواتین کے ہفتہ وار اجلاس سے انچارج کشورہ زہرہ، سینیٹر شیرالہ ملک اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنگہت شکیل کا خطاب
کراچی:۔۔۔۔11؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ خواتین نے ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیاہے اور اس حوالے سے جناب الطاف حسین کے حوصلہ افزاء بیان کو سراہا ہے۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ ہفتہ وار اجلاس میں ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشورہ زہرہ، سینیٹر شیرالہ ملک اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے اجلاس میں شریک خواتین کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ تعلیم کے حصول کی اہمیت پر ذور دیاہے اور خصوصی طور پر خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اسی لیے وہ ملک سے دہرے تعلیمی نظام خاتمے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اپنے کارکنان کو بھی حصول علم پر توجہ دینے کی تلقین کرتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی کو ملک دشمن عناصر نے علم کی روشنی پھیلانے کی سزا دینے کی کوشش کی اور اس کی پاداش میں دہشتگردوں نے ملالہ یوسف زئی اور اس کی ہم جماعت طالبات کائنات او ر شازیہ کو اپنی بربیت کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کامل یقین ہے ملالہ یوسف زئی کو ملنے والا امن کا نوبل ایوارڈ دنیا بھر میں ان خواتین کیلئے حوصلہ افزائی ہے جنہیں بہ زورطاقت حق کا پیغام پہنچانے سے روکا جا رہا ہے ۔ 

9/29/2024 8:24:15 PM