Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد


ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد
 Posted on: 10/10/2014
ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد 
امن کے نوبل انعام سے ملالہ یوسف زئی کو نوازنے سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی قوم اعتدال پسند ، روشن خیال ، ترقی پسند ، تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنے اندر بھر پور صلاحتیں رکھتی ہے ، الطاف حسین 
سوات میں دہشت گردوں کے خلاف اور تعلیم کو عام کرنے کیلئے ملالہ یوسف زئی نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ 
کیا اس پر وہ امن کے نوبل انعام کی ہی حقدار تھی ، الطاف حسین 
ملالہ یوسف زئی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، امن کا نوبل انعام ملنے پر پاکستانی قوم 
کو سجدہ شکر ادا کرنا چاہئے ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔10، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملالہ یوسف زئی کو’’دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے کاوشیں ‘‘ کرنے پر ’’امن کا نوبل انعام ‘‘ ملنے پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام سے نوازنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی قوم اعتدال پسند ، روشن خیال ، ترقی پسند ، تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنے اندر بھر پور صلاحتیں رکھتی ہیں ۔اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات میں ملالہ یوسف زئی کو بچیوں کی تعلیم کیلئے عملی کوششوں سے باز رکھنے کیلئے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نشانہ بنایا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملالہ یوسف زئی کی زندگی بچ گئی اوراس بہادر بچی نے صحت مند ہوکر دہشت گردوں کے خلاف اور تعلیم کو عام کرنے کیلئے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اس پر وہ نوبل انعام کی ہی حقدار تھی ۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو امن کا انعام پاکستان کیلئے باعث فخر ہے اور پاکستانی قوم کیلئے خوشی کا باعث ہے جس پر سب کو سجدہ شکر ادا کرنا چاہئے ۔ جناب الطاف حسین نے امن کا نوبل انعام ملنے پر ملالہ یوسف زئی کو دل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی قوم کو سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔ 

9/29/2024 8:25:04 PM