Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہزرزہرا کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تشویش حق پرست عوام وکارکنان مہزر زہرا کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل


مہزرزہرا کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تشویش حق پرست عوام وکارکنان مہزر زہرا کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 12/6/2012
مہزرزہرا کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تشویش
حق پرست عوام وکارکنان مہزر زہرا کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل 
لندن :۔۔۔6دسمبر ، 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ دنوں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی 13سالہ بچی مہزر زہرا کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ مہزر زہرا کی جلدو مکمل صحتیابی کیلئے دعا ئیں کریں ۔ 

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر و حق پرست وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار کاایکسپوسینٹر میں آٹھویں کراچی انٹر نیشنل کتب میلے کا دورہ 
کتب میلے میں ایم کیوایم لڑیچر کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے اسٹال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحر یکی وسیاسی جدوجہد ودیگر تنظیمی کتب ر کھی گئیں ہیں
کراچی :۔۔۔6، دسمبر 2012ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر و حق پرست وفاقی وزیر پاکستاینز ڈاکٹر فاروق ستار نے ایکسپوسینٹر میں آٹھویں کراچی انٹر نیشنل کتب میلے کادورہ کیااور ایم کیوایم لڑیچر کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا معائنہ کیا ۔ اسٹال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین تحر یکی وسیاسی جدوجہدودیگر تنظیمی کتب رکھی گئیں ہیں۔ اس موقع پر حق پرست سابق رکن قومی اسمبلی طیب حسین انکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کتب میلے کے انعقاد پر پاکستان پبلیشر ز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ اس کا یہ اقدام نئی نسل کو کتب بینی کی طرف راغب کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ایم کیوایم کی جا نب سے لگایا جانے والا لڑیچر کمیٹی کا اسٹال طلبا و طالبات اور شہریوں کی توجہ مرکز بنا رہا۔

ایم کیوایم 9دسمبر 2012ء بر وز اتوار کو یوم شہداء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منائے گی
یوم شہداء کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تمام زونز میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا
قائد تحریک جناب الطاف حسین لندن سے ٹیلی فونک خطاب کرینگے
حق پرست عوام و کارکنا ن یوم شہداء کے اجتماع میں بھر پور شرکت کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں، رابطہ کمیٹی کی اپیل 
کراچی :۔۔۔۔6، دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ 9دسمبر 2012ء بر وز اتوار کو یوم شہداء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں منائے گی۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کے تمام زونز میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی اجتماع جنا ح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ۵ہوگا ،قائد تحریک جناب الطاف حسین لندن سے ٹیلی فونک خطاب کرینگے۔ جبکہ ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یاد گارِ شہداء حق پر حاضری دینگے ۔اجتماعات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، اراکین پارلیمنٹرین ، مختلف شعبہ جات کے ارکان ، سیکٹر ز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور حق پرست شہدا ء کے لواحقین شرکت کریں گے ۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانواں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم شہداء میں بھر پور شرکت کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں۔آٰایم کیوایم کے وفد کی کراچی کے مقامی اسپتال میں جاکر بلوچستان کے صوبائی وزیر عاصم کردگیلو سے عیادت کی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور خیریت دریافت کی 
کراچی۔۔۔6دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی اور حق پرست صو بائی وزیر شیخ محمد افضل نے گزشتہ روز کراچی کے مقامی اسپتال جاکر پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے بلوچستان کے صو بائی وزیر عاصم کردگیلو سے عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین جانب سے گلدستہ پیش کیااورانکی خیریت دریافت کی۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہاکہ اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس موقع پر صو بائی وزیر عاصم کردگیلو نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کاخیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

ایم کیو ایم امریکہ کا 9 واں ششماہی کنونشن ڈیٹرائٹ میں منعقد ہو گا
ِ؛اوورسیز پاکستانیز کنونشن ؛ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا،ایم کیو ایم امریکہ
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔۔6دسمبر 2012ء 
ایم کیو ایم امریکہ کا 9واں ششماہی کنونشن ڈیٹرائٹ میں14تا 15دسمبر منعقد ہو گا۔ اس کنونشن کو اوور سیز پاکستانیز کنونشن کا نام دیا گیا ہے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن عزیزکیلئے تعمیر اور ترقی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے خدمات کو اجاگر کیا جائیگا۔ کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان کے عام انتخابات میں پابندی جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے اور کنونشن کے ذریعے یہ مطالبہ کیا جائیگا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو برابر کا پاکستانی سمجھا جائے اور ان کی حب الوطنی کو کسی صورت مشکوک قرار نہ دیا جائے۔ کنونشن میں امریکہ کے اٹھارہ سے زائد شہروں سے ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدرد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔دریں اثنا ڈیٹرائٹ میں ایم کیو ایم امریکہ کے کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ پاکستانی برادری کی بڑی تعداد بھی کنونشن کی تیاریوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔ ڈیٹرائٹ میں آباد پاکستانی برادر ی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم امریکہ کے اس کنونشن سے اوورسیز پاکستانیوں کے نہ صرف مسائل اور تحفظات کو سمجھنے میں آسانی ہو گی بلکہ ان کے حل کیلئے بھی مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے کہ جو اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کیلئے نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ ہر فورم پر ان کیلئے آواز بھی بلند کر رہی ہے۔

گلستان جوہر میں سابق ای ڈی او ایجوکیشن اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے 
خاتون ٹیچر کو اغواء کرکے گھر میں قید کرنے کا واقعہ نتہائی افسوسناک ہے اراکین سندھ اسمبلی 
کراچی۔۔۔6دسمبر2012ء
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ندیم مقبول ا ور مزمل قریشی نے گلستان جوہر میں سابق ای ڈی او ایجوکیشن اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے خاتون ٹیچر کو اغواء کرکے گھر میں قید کرنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قر اردیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مذکورہ سابق ای ڈی او ایجوکیشن مغوی خاتون کواپنی ہوس کا نشانہ بنانے کیلئے تنخواہ روکنے کی دھمکیاں دیتا تھاجب خاتون نے انکار کیا تومذکورہ شخص نے اپنے ساتھیوں کی مددسے خاتون کو اغوا کرلیا جو انتہا ئی شرمناک فعل ہے ۔انہوں نے بازیاب خاتون سے ہمدرردی کا اظہار کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سا بق ایجوکشن ای ڈی گل محمد حاجانو کے خلاف مکمل تحقیقات کرائی جائے اور اس واقعہ میں ملوث دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے اور مغوی خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے 
*****

12/22/2024 12:35:28 PM