شعبہ خواتین کے تحت کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں زخمی ہونیوالی 13سالہ معصوم مہزرزہراکی صحت یابی کیلئے دعائیہ اجتماع کاانعقاد
کراچی میں فرقہ وارانہ قتل وغارتگری سوچی سمجھی سازش ہے جس کامقصدشہرکے امن کوتہہ وبالاکرناہے،جوائنٹ انچارجزشعبہ خواتین
کراچی ۔۔۔7، دسمبر2012ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرشعبہ خواتین کے تحت کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کانشانہ بننے والی 13سالہ معصوم مہزر زہرا کی صحت یابی اوران کے والدنذرعباس شہیدکی مغفرت کیلئے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں دعائیہ اجتماع منعقدکیاگیاجس میں شعبہ خواتین کی ورکرزنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اجتماع میں باپ بیٹی پرگولیاں برسانے والے درندہ صفت دہشت گردوں کے بزدلانہ فعل کی شدیدالفا ط میں مذمت کی گئی اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش قراردیاگیا۔بعدازاں شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارجز سلمیٰ آصف اوررابعہ ماجدنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل وغارتگری سوچی سمجھی سازش ہے جس کامقصدشہرکے امن کوتہہ وبالاکرناہے ۔انہوں نے نذرعباس اوران کی صاحبزادی پرفائرنگ کے واقعہ پرکہاکہ یہ توہین انسانیت پرمبنی دلخراش واقعہ اس بات بات غمازہے کہ یہ ظالم تعلیم کے حصول کی نفی کرتے ہیں کیونکہ مہزرزہراکے والدنذرعباس کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیاکیونکہ وہ اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کا فرقہ وارانہ قتل عام ایم کیو ایم کونقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش ہے جسے کراچی کے عوام اپنے اتحادسے ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ ناپاک عزائم رکھنے والی سفاک طاقتیں پاکستان کی دشمن ہیں جو مظلوم وبے گناہ انسانوں کاخواہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں ناحق خون بہاکرنہ صرف شہرِ کراچی بلکہ پورے پاکستان کے امن کوتہہ وبالا کرناچاہتی ہیں جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
کراچی کے مختلف سیکٹر ز انچارج و اراکین اور یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان کی ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پرحاضری
حق پرست شہداء کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اوریادگارپرپھولوں کی چادریں چڑھائی
کراچی ۔۔۔7، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کالونی،محمودآباد،لائنزایریا،اسکیم 33معمار،گلشن اقبال ،گلستان جوہر،لانڈھی ، کورنگی اور ملیر سیکٹر ز انچارج و اراکین اور یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان نے جمعہ کے روز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں حق پرست شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر مختلف اوقات میں حاضری دی اور حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچار ج واراکین اور حق پرست شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے ۔ 9، دسمبر شہداء کے سلسلے میں یادگار شہدائے حق پرست صبح کے وقت لانڈھی سیکٹر ، دوپہر کے وقت کورنگی سیکٹراور شام کے وقت ملیر سیکٹر کے ذمہ داران وکارکنان نے حاضری دی اس موقع پر تمام کارکنان سفید لباس میں ملبوس تھے اور انہوں نے یادگارِ شہدائے حق پربڑی تعداد میں اپنے سیکٹرز ، یونٹس کی جانب سے پھول رکھے ، فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو سیلوٹ بھی پیش کیا ۔
ایکسائزپولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے کراچی اوراس کے شہریوں کودہشت گردی سے بچالیا،اراکین سندھ اسمبلی
جدیدہتھیاروں،خودکش جیکٹس اورباردوسے بھراٹرک کی کراچی آمداس بات کاثبوت ہے کہ دہشت گردکراچی میں بڑی کاروائی کرناچاہتے تھے
کراچی کودہشت گردی سے بچانے والے ایکسائزپولیس اہلکاروں کوخراج تحسین
کراچی ۔۔۔7، دسمبر2012ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں بڑی دہشت گردی کی نیت سے جدیدہتھیاروں،خودکش جیکٹس اورباردوسے بھرے ٹرک کو کراچی لانے پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے سندھ اورپنجاب کی سرحدپرٹرک کوپکڑکرکراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کوناکام بنانے پرایکسائزپولیس اہلکاوروں کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ایک بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ ایکسائزاہلکاروں کی جانب سے سندھ اورپنجاب کے سرحدی علاقے میں دوران چیکنگ بارود سے بھرے ٹرک کوپکڑنے کی کاروائی سے ثابت ہوگیاکہ دہشت گرد کراچی میں کسی بڑی تخریبکاری کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے اور ایک بارپھرکراچی اوراسکے معصوم شہریوں کودہشت گردی کی بھینٹ چڑھاناچاہتے تھے تاہم ایکسائز اہلکاروں کی بروقت کاروائی نے دہشت گردوں کا منصوبہ خاک میں ملادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جوناعاقب واندیش لوگ کراچی کواسلحہ سے پاک کرنے کے باتیں کررہے ہیں انہیں اب سمجھ میںآجاناچاہئے کہ کراچی میں اسلحہ کہاں سے لایا جاتا ہے اورکون لوگ لارہے ہیں۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ گرفتارہونیوالے ٹرک ڈرائیو اور کنڈیکٹر سے تفتیش کرکے بلاتاخیرکراچی میں دہشت گردی کامنصوبہ بندی کرنیوالے اصل دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران وکارکنان کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یادگارشہدائے حق پرحاضری
حق پرست شہداء نے جانوں کانذرانہ پیش کرکے حق وسچ کی تحریک کوجلابخشی ہے،ڈاکٹرصغیراحمد،سیدشاکرعلی
کراچی ۔۔۔7، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام9دسمبرہرسال کی طرح امسال بھی’’یومِ شہدائے حق‘‘کے طورپر انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے اوراس سلسلے میں حق پرست شہداء کے لواحقین، ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورعوام مختلف ٹولیوں کی شکل میں ’’یادگارشہدائے حق‘‘ پرحاضری اورفاتحہ خوانی کررہے ہیں جبکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہدائے حق آنے والے تمام راستوں پردیئے جلائے گئے اورمشعلیں روشن کی گئی ،چوراہوں اوربلند عمارتوں پر تہنیتی پیغامات پر مبنی بینززآویزاں کئے گئے ہیں۔جمعہ کی شام ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت سچل سیکٹر،گولیمارسیکٹر،شاہ خالدکالونی یونٹ،عمربلوچ گوٹھ یونٹ، بھنگوریہ گوٹھ یونٹ کے سندھی بلوچ اور دیگرکیمونٹی سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وکارکنان نے رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرصغیر احمداور سیدشاکر علی کے ہمراہ یادگار شہدائے حق پرحاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔اس موقع پرانہوں نے ایم کیوایم کی جدوجہدمیں جام شہادت نوش کرنیوالے پر عزم کارکنان کوخراج عقیدت و سلام عقیدت پیش کیااورتمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔اس موقع پرکراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، اراکین سید معین الدین ،سیداحمدرضا،حاجی منظوراحمدجوکھیواورعزیزالرحمان بھی موجود تھے۔ بعدازاں ڈاکٹر صغیراحمد اور سید شاکر علی نے یادگارشہدائے حق پر حاضری دینے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حق وسچ کی تحریک کوجلا بخشی ہے،آج ایم کیوایم جس مقام پرکھڑی ہے وہ شہداء کی قربانیوں کاثمرہے،ایم کیوایم اپنے پیاروں کی بے مثل قربانیوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں ہی ہیں کہ آج قائد تحریک الطا ف حسین کاپیغام حق ملک بھرمیں پھیل چکاہے۔انہوں نے کہاکہ جو قومیں اپنے شہداء کوبھول جاتی ہیں وہ تاریخ کے اوراق سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مٹ جاتی ہیں۔
*****