تحریک کے بہادر اور جانثار کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیدیا لیکن باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا ، الطاف حسین
’’یوم شہداء ‘‘ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عہد کا دن ہے
ایم کیوایم کی شاندار اور عظیم الشان کامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہیں
حق پرست شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین ، ایک ایک کارکن کو اسکی جرات ، بہادری اور ثابت قدمی پر سلام تحسین پیش کرتاہوں،یوم شہداء کے موقع پر بیان
لندن۔۔۔08، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک کے بہادر ، جانثار ، ثابت قدم ، نہ بکنے والے ، نہ جھکنے والے کارکنان نے حق پرستی کے نظریئے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیدیا لیکن باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا اور آج ایم کیوایم کی شاندار اور عظیم الشان کامیابیاں حق پرست شہداء کی قربانیوں کا ہی ثمر ہیں ۔ ’’یوم شہداء ‘‘ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں زمانہ انہیں فراموش کردیتا ہے۔ ایم کیوایم حق پرستی کی راہ میں شہید ہونے والے اپنے کارکنان کا 9دسمبر کو نہ صرف باقاعدہ دن مناتی ہے بلکہ حق پرست شہداء کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات اور دیگر پروگرامز منعقد کرکے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں کٹھن اور مشکل حالات آتے رہے لیکن کارکنان نے ان کا جرات مندی اور بہادری سے سامنا کیا ،اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ، سرکاری ٹارچر سیلوں میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنے ، معذور ہوئے، اسیری کی صعوبتیں برداشت کیں اوراپنے گھروں سے دربدر ہوکر جلا وطنی کی کربناک زندگی گزارنے پر بھی مجبور ہوئے جس پر میں ایک ایک کارکن کو اسکی جرات ، بہادری اور ثابت قدمی پرسلام تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یوم شہداء اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ایم کیوایم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کی جہد مسلسل تمام تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ حق پرست شہداء کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور شہداء کے لہو کے صدقے حق پرستی کی تحریک اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی ۔ جناب الطاف حسین نے تمام حق پرست شہداء کے لواحقین ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے غموں ا ور دکھوں کو کم فرمائے اور انہیں صبر عطا فرمائے ۔آمین
ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن عابداقبال کی شہادت پر جناب الطاف حسین کااظہارِافسوس
مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان شہید کے تمام سوگوار و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
شہید کی تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، الطاف حسین
لندن :۔۔۔8دسمبر 2012ء
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن عابداقبال کی المناک شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے عابداقبال شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے عابداقبال کی تنظیمی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عابداقبال شہید کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔8، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے صدر مملکت و پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری ،پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقا م عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاء کرے (آمین)
محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 27ویں برسی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
محترمہ خورشیدبیگم مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ فاتحہ خوانی کی گئیں
برسی میں رابطہ کمیٹی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے اراکین سمیت ایم کیوایم یوکے،مانچسٹر،برمنگھم اورساؤتھ ہال یونٹ کے کارکنان کی شرکت
خورشیدبیگم مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی سمیت ملک وقوم کی بقاء سلامتی اوراستحکام کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں
لندن: ۔۔۔8، دسمبر2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائدجنا ب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 27ویں برسی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ فاتحہ خوانی کی گئیں اورمرحومہ کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔برسی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے اراکین،ایم کیوایم یوکے،مانچسٹر،برمنگھم اورساؤتھ ہال سمیت دیگریونٹس کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پراجتماعی دعائیں کی گئی جس میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے والدہ محترمہ خورشیدبیگم ،والدنذیرحسین ،بھائی ناصرحسین شہید،بھتیجے عارف حسین شہید سمیت ایم کیوایم کے تمام حق پرست شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی،ایم کیوایم کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے،پاکستان کی بقاء وسلامتی اوراستحکام سمیت دہشت گردی کے خاتمے اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین کی صحت تندرستی کے ساتھ درازی عمرکیلئے دعائیں کی گئیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت9، دسمبر یوم شہداء کے طورپرانتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائیگا
یومِ شہداء کے موقع پرملک بھرمیں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے جبکہ مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈعزیزآباد میں منعقد ہوگا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناح گراؤنڈعزیزآباداوریادگارشہدائے حق کادورہ کرکے تیاریوں کاجائزہ لیا
یوم شہداء کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘پرشہداء کے لواحقین ،ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کا ہجوم
حاضری دینے والوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انہیں زبردست خراج عقیدت و سلام عقیدت پیش کیا
شہداء کی یادگار پر پھول رکھے اور ان کی یاد میں دیئے روشن کئے
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ یوم شہداء کے مرکزی اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
کراچی ۔۔۔8، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 9دسمبرہرسال کی طرح امسال بھی ’’یوم شہداء‘‘کے طورانتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائیگا،یوم شہداء کے موقع پرکراچی سمیت ملک بھرمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے جائیں گے اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاجائیگا،قرآن وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں منعقدہوگا ۔یومِ شہداء کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں تیاریوں کاسلسلہ آخری مراحل میں ہے اور اس سلسلے میں جناح گراؤنڈمیں بڑا پنڈال تیارکیاگیاہے جبکہ شہداء کی یادمیں تعمیرکی جانیوالی ’’یادگارشہدائے حق‘‘پربھی حاضری کیلئے آنے والوں شہداء کے لواحقین ، لاپتہ کارکنان کی فیملیز،ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اورعوام کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اورمکاچوک سے یادگارشہدائے حق تک طویل شاہراہ کومختلف اقسام کے پھول،جھالرلگائی گئیں ہیں اور پورے راستے میں دیئے روشن کیے گئے ہیں جبکہ بلندعمارتوں اوراہم چوراہوں پر درجنوں بینرزآویزاں کیے گئے ہیں جن پرشہداء کی لازوال قربانیوں کے حوالے سے تہنیتی پیغامات اورانقلابی اشعار جلی حروف میں تحریرہیں۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرمحمدفاروق ستار،انیس احمدقائم خانی،سینیٹرنسرین جلیل،ڈاکٹرنصرت نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیزآباداوریادگارشہدائے حق کادورہ کیا اوریومِ شہداء کے سلسلے میں انتظامات کابغورجائزہ لیا۔اس موقع پرحق پرست اراکین پارلیمنٹ اورایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی ،کراچی مضافاتی کمیٹی سمیت دیگرشعبہ جات کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
علاوہ ازیں’’یوم شہداء ‘‘ کے سلسلے میں ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں حق پرست شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین،وزراء،مشیران، شعبہ جات کے ارکان، سیکٹرز و یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، شہداء کے لواحقین اورلاپتہ کارکنان کی فیملیزودیگر عزیز و اقارب کی آمدکاسلسلہ گزشتہ دنوں سے جاری ہے جس کے باعث یادگارِ شہدائے حق پرشہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرنے والوں کا زبردست ہجوم دکھائی دے رہا ہے ، یادگارِ شہدائے حق پر حاضری دینے والوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، انہیں زبردست خراج عقیدت و سلامی پیش کی ، شہداء کی یادگار پر پھول رکھے اور ان کی یاد میں دیئے روشن کئے۔یوم شہداء کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ’’یادگار شہدائے حق ‘‘کے سامنے اتوار کے روز منعقد ہونے والے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے مرکزی اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور جناح گراؤنڈ و اس کے اطراف کے علاقے کی عمارتوں پربینرز لگائے گئے ہیں جن پر حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت کے کلمات اور اشعار جلی حروف میں تحریر ہیں ۔
ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروزاتواربرطانیہ میں بھی یوم شہداء منایاجائے گا۔ شہداء کے ایصال ثواب کیلئے
شام 6بجے ایجویئر لندن کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں قرآن خوانی کی جائے گی
لندن ۔۔۔8 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کل بروزاتواربرطانیہ میں بھی یوم شہداء منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام شام 6بجے ایجویئر لندن کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں قرآن خوانی کی جائے گی اورشہیدوں کوزبروست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ ایم کیوایم یوکے نے کارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قرآن خوانی میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کریں۔
پنجاب میں ضمنی انتخابات میں بدامنی ، اسلحہ کی نمائش و استعمال پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں گھر گھر تلاشی ، اسلحہ کی بازیابی اور فوجی آپریشن کی بات کیوں نہیں کی جارہی ہے ؟ڈاکٹر فاروق ستار
،سپریم کورٹ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں لاقانونیت ، بدامنی ، اسلحہ کی نمائش و استعمال کا سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لیا ؟
حقوق غضب کرنے ، محرومیاں پیدا کرنے کی آخر کوئی حد ہوتی ہے ، لوگوں کے احساس محرومی کو احساس بیگانگی تک نہیں جانے دیاجائے
نواز شریف اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی میں دہشت گردی ، تشدد اور جرائم کے پیچھے طالبان ، انتہاء پسند اور کالعدم تنظیمیں کے ملوث ہونے پر ان کے خلاف بیان کیوں نہیں دیا
کراچی ہو یا پنجاب ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آئین و قانون کا یکساں اطلاق کرنا ہوگا
کراچی میں ہمیں بدامنی ، فرقہ وارانہ قتل ، دہشت گردی میں الجھایاجارہا ہے یہ خود ہمارے خلاف سازش ہے جو کچھ کراچی میں ہورہا ہے ہم اس کے سب سے بڑے گواہ ہیں
پورے ملک میں مردم شماری اورڈی لمیٹیشن کرکے نشستوں میں اضافہ کیاجائے ، ڈی لمیٹیشن کرکے زبردستی کی جارہی ہے ، اجارہ داری
کے لفظ سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے،حقائق جاننے کیلئے انوسٹی گیشن میڈیا کی ضرورت ہے
یوم شہداء کے سلسلے میں یادگارِ شہدائے حق پر حق پرست سینٹرز ، اراکین اسمبلی کے ساتھ حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں کو طویل اورپرہجوم پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔8دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر و قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران ووٹرز کو ہراساں کیا گیا ، بیلٹ بکسز کو چھینا گیا ،اس میں ٹیمپرنگ کی گئی ،اسلحہ کے زور پرپولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے پولنگ کرائی گئی اور جبر و طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا اس تمام صورتحال پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں گھر گھر تلاشی ، اسلحہ کی بازیابی اور فوجی آپریشن کی بات کیوں نہیں کی جارہی ہے ؟ ، یہ سوال کیوں نہیں کیا جارہا کہ پنجاب میں یہ عسکری ونگ کس جماعت کا ہے ،سپریم کورٹ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں لاقانونیت ، بدامنی ، اسلحہ کی نمائش و استعمال کا سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لیا ؟ ، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری کو کیوں پورا نہیں کیا ؟ اور یہ دوہرا معیار کیوں اختیار کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حقوق غضب کرنے اور محرومیاں پیدا کرنے کے سلسلے کی بھی آخر کوئی حد ہوتی ہے اور لوگوں کے احساس محرومی کو احساس بیگانگی تک نہیں جانے دیاجائے ۔ انہوں ان خیالات کااظہار ’’یوم شہداء ‘‘ کے سلسلے میں ہفتہ کی شام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ہمراہ یادگارِ شہدائے حق پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ اگر صرف کراچی کی بات ہو تو سیاسی ومذہبی رہنما بھی بیان دیتے ہوئے کسی اصول کا پاس نہیں رکھتے ، کیا کراچی اور پنجاب کیلئے علیحدہ قانون ہیں ، کراچی اور پنجاب کے عوام کے آئینی و قانونی حقوق الگ ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت حساس نوعیت کی ہے اور اس کے دور رس نتائج ور اثرات مرتب ہونگے اگر پاکستان کے ادارے دوہرے معیار کا مظاہرہ کریں گے ، مہاجر دشمنی میں کراچی کو نفرت کا نشانہ بنائیں گے ، ایم کیوایم اور مہاجروں کی اکثریت کو بنیاد بنا کر کراچی کو نفرت انگیز سلوک کا نشانہ بنائیں گے تو ہم ریکارڈ کی درستگی کیلئے بتاتے ہیں کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا تھا ، ان کی قربانیں کے طفیل آج پاکستان کی اشرافیہ اور حکمرانوں کو یہ مقام ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل ، ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گرد ی ہو یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس میں انتہاء پسند کالعدم قوتیں اور تنظیمیں ملوث ہیں ، میں نواز شریف اور دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کراچی میں دہشت گردی ، تشدد اور جرائم کے پیچھے طالبان ، انتہاء پسند اور کالعدم تنظیمیں جس طرح ملوث ہیں ان کیخلاف انہوں نے آج تک بیان کیوں نہیں دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ودہرے معیار کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے ، حقائق کوسامنے آنا چاہئے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آئین و قانون کا یکساں اطلاع کرنا ہوگا چاہے وہ پنجاب ہو یا کراچی ، امتیاز کیا گیا ، ناانصافیاں کی گئیں ہم نے ماضی میں قربانیاں دی ہیں ،دے رہے ہیں اور ملک کی بقاء کیلئے آئندہ بھی دیتے رہیں گے ۔ لوگوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیاجائے ،کراچی اور سندھ کی سرزمین پر نفرتوں کے بیچ بو بو کر نفرتوں کے درخت اگائے جارہے ہیں ، اس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے ۔ انہوں نے اہلیان پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان کے وعام سے اپیل کی کہ وہ ان ناانصافیوں کا نوٹس لیں ، ہم سب کے حقوق کا احترام کرتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی عزت سے جینے اور مرنے کا حق دیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب کو اکھاڑ بنانے اور میدان جنگ بنانے کی تیاری ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی مسلط کرکے بھائی کو بھائی سے لڑایاجارہا ہے ، ایم کیوایم کی قومی پرواز کو روکاجارہا ہے ، پنجاب میں تنظیم سازی اور کام میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہی تاکہ حق پرستی کی تحریک غریبوں کا انقلاب برپا نہ کرسکے ، کراچی میں ہمیں بدامنی ، فرقہ وارانہ قتل ، دہشت گردی میں الجھایاجارہا ہے یہ خود ہمارے خلاف سازش ہے جو کچھ کراچی میں ہورہا ہے ہم اس کے سب سے بڑے گواہ ہیں ، کراچی ملک کی ترقی کا انجن ہے یہ بیٹھ گیا تو پاکستان مفلوج ہوجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوامی مینڈیٹ کو اجارہ داری کا نام دیا گیا ہے ، اگر انصاف کرنا ہے تو کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست 10لاکھ اور صوبائی اسمبلی کی نشست 5لاکھ پر ہے ، انصاف کرنا ہے تو پورے ملک میں مردم شماری و ڈی لمیٹیشن کرکے نشستوں میں اضافہ کیاجائے ، ڈی لمیٹیشن کرکے زبردستی کی جارہی ہے ، اجارہ داری کے لفظ سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ، قومی تشخص مجروح ہوا ہے ، ہماری پاکستانیت کو شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف بدامنی کرکے ایم کیوایم کا پنجاب جانے کا راستہ روکا گیا ہے ، دوسری جانب جوڈیشل مارشل کے ذریعے جس طرح یہ ڈی لمیٹیشن ہیں ، ووٹر ویری فکیشن ہے ، اگر پندرہ فیصد آبادی والے شہر میں ووٹر لسٹ میں کہیں خرابی ہے تو اس خرابی کی خار پورے شہر میں ووٹر ویری فکیشن کرانی ہے تو باقی پاکستان میں ووٹر لسٹ میں کوئی خرابی نہیں ہے ، جہاں ضمنی انتخابات ہوئے وہاں ووٹر ویری فکیشن کیوں نہیں کی جارہی ہے ، یہ عمل دیوار سے لگانے کے مترادف ہے ، یہ عمل جاری رہا ، ناانصافی جاری رہی ،زبردستی ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ،کراچی میں حالات خراب کرکے پہلے ایم کیوایم کو پورے ملک میں کام کرنے سے روک دیا گیا اور اب ایم کیوایم کے پورے ملک میں مینڈیٹ کے خلاف کراچی میں یہ ساری کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے موقع پر یہ سب کچھ ہورہا ہے اس سے جو صورحال پیدا ہورہی ہے اس سے آئندہ کا انتخابی عمل متاثر ہوگا ، اگر آئینی اور ریاستی اداروں کی اپروچ میں اس طرح کا ابہام ہوگا ، ہمارے ذہنوں میں یہ شکوک و شبہات جنم لیں گے تو یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ انتخابی عمل شفاف ہو ، غیرجانبدار ہو۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک افسر نے یہ لکھ کردیدیا کہ آئین و قانون میں ڈی لمیٹیشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے پھر سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بعد میں کیوں بلایا گیا یہ بات ہم نے چیف الیکشن کمیشن پاکستان کے سامنے بھی رکھی ہے ، بہت سے باتیں ہیں جن پر انوسٹی گیشن میڈیا کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے موقع پر جس طرح کراچی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ، اس سے ہمارے شعو ر اور لاشعور میں جو باتیں بٹھائی جارہی ہے یہ پاکستان کے استحکام ، تابناک مستقبل کیلئے اچھی علامتیں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئین و قانون کے مطابق ووٹر لسٹیں بننی چاہئیں ،پورے ملک میں ووٹرز کی تصدیق کا عمل ہونا چاہئے ، اگر کراچی میں شکایت تھی تو ان کا نوٹس لیاجائے ، الیکشن کمیشن کو رسپانس دینا چاہئے ، ذمہ داری ان کی بنتی ہے ، غلطی کس کی تھی یہ پتہ چلا کہ وہ جعلی ووٹ نہیں تھے بلکہ ایک محلے کے 636ووٹ ایک ہی پتہ پر ڈال دیئے گئے تھے اور نادرا نے اس کی تصدیق کردی تھی جب یہ شکایت تھی اور مسئلہ حل ہوگیا تو ووٹر ویری فکیشن کی ضروت پورے شہر میں کیوں ہے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتا ہے تو ہم تعاون کریں گے اور یہ سوال پوچھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ووٹر تصدیق کو رائی کا پہاڑ بنا کر اس کا غبارہ پھولا دیا گیا ، پتہ یہ چلا کہ بتیس لاکھ میں سے بتیس ہزار ووٹر ایسے ہیں جو کراچی سے کہیں اور منتقل ہوئے ہیں اور وہ بھی اس لئے کہ وہ لوگ ڈور ٹو ڈور تصدیق میں دستیاب نہیں تھے ، اگر دستیاب ہوتے تو ان سے پوچھ لیا جاتا کہ وہ اپنے آباؤں گاؤں میں یا کراچی میں ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں ، لیکن مجھے اس کا جواب چاہئے کہ32ہزار ووٹوں کے چکر میں کراچی کے ووٹرز کی ویری فکیشن کا کیا آئینی ، قانونی جواب ہے ۔ انہوں نے سندھ میڈیا فورم کی جانب سے 21دسمبر کو سندھی ڈے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اس میں شامل ہوگی ۔
ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن عابداقبال کوناظم آبادگول مارکیٹ کے قریب مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا
ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن عابداقبال کے بہیمانہ قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔8دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن 40سالہ عابداقبال ولدمحمداقبال کومسلح دہشت گردوں نے ناظم آبادکے علاقے گول مارکیٹ میں فائرنگ کرکے شہیدکردیااورفرارہوگئے۔عابداقبال علاقے کی مسجدمیں نمازعشاء سے قبل اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ان پراندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرشہیدہوگئے ۔عابداقبال شہید کے سوگواران میں بیوہ،تین بچے شامل ہیں۔عابداقبال کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان توصیف خانزادہ ،واسع جلیل،حق پرست صوبائی وزیرشیخ محمدافضل اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے ۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے عابداقبال شہیدکے سوگوارلواحقین شدیدغم سے نڈھال تھے جنہیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران نے دلاسہ دیا۔
دریں اثناء متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ناظم آبادگول مارکیٹ کے علاقے میں ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن عابداقبال کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعے کو شہرکاامن خراب کرنے کی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض امن دشمن قوتیں شہرکاامن خراب کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اورہمدردوں کو دہشت گردی کانشانہ بنارہی ہے اورالیکشن سیل کے رکن عابداقبال کاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے عابداقبال شہیدکی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکرتے ہوئے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور کہا کہ وہ صبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن عابداقبال کے بہیمانہ قتل کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورقتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے انچارج اسلم بلوچ کی سربراہی میں وفد کی ہزارہ قوم کے سردار سعادت علی ہزارہ سے ملاقات
ایم کیوایم کے وفد نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
سردار سعادت علی ہزارہ نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے دورے کی دعوت قبول کرلی
ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت پر مشتمل وفد کوئٹہ آئے ، ہزارہ برادری کے مسائل سے آگاہ کریں گے ، سردار سعادت علی ہزارہ
کوئٹہ ۔۔۔08، دسمبر2012ء
ایم کیوایم کی صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے انچارج اسلم بلوچ کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے ہزارہ قوم کے سردار سعادت علی ہزارہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ایم کیوایم کے وفد نے سردار سعادت علی ہزارہ کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا اور انہیں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آبادکے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا ۔ملاقات میں سردار سعادت علی ہزارہ نے ایم کیوایم کے وفد کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کیا اور ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت پر مشتمل وفد کوئٹہ آمد کی دعوت دی اورایم کیوایم کے اعلیٰ سطحٰ وفد کو ہزارہ برادری کے مسائل سے آگاہ کرنے کی خواہش کااظہار بھی کیا ۔
ایم کیو ایم سکھر زون کے کارکن طارق خان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت
لندن :۔۔۔8دسمبر 2012ء
متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سکھر زون یونٹ 2-Bکے کارکن طارق خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔
ایم کیوایم کے سوگوارکارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
کراچی:۔۔۔۔8دسمبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سکھر زون یونٹ 2-Bکے کارکن طارق خان ، کورنگی سیکٹر ،یونٹ 75کے کارکن توحید کے والد سید سعید علی ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر ،یونٹ منصور نگر کے کارکن ارشادظفیر کے والد غلام رسول اورسچل سیکٹر یونٹ بھٹائی آبادکے کارکن شرمون کے والد وریام برکت کے انتقال پرگہرے افسوس کااظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے تمام سوگوار و لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطا کرے (آمین)
*****