Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے کے باعث بیس سے زائد ہلاکتوں پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت


کراچی کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے کے باعث بیس سے زائد ہلاکتوں پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
 Posted on: 10/8/2014
کراچی کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے کے باعث بیس سے زائد ہلاکتوں پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مذمت
گزشتہ کئی سالوں سے کچی شراب پینے کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ہورہاہے اس پر حکومتی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے
گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ واقعے کا فوری نوٹس لیکر ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کریں،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔۔8اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے کے باعث بیس سے زائد ہلاکتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے انتظامیہ کی ناکامی قرار دیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کچی شراب پینے کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اس پر حکومتی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے اور اس قسم کے کاروبار میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جو عناصر کچی شراب بنانے ،بیچنے اور ان کو مدد فراہم کرنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور مزید انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

9/29/2024 8:26:09 PM