Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر فون، عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے ذمہ داروں اور کارکنوں کو شاباش دی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر فون، عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے ذمہ داروں اور کارکنوں کو شاباش دی
 Posted on: 10/6/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر فون، عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے ذمہ داروں اور کارکنوں کو شاباش دی
ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان عید الاضحی کی خوشیاں چھوڑ کر انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت قربانی کی کھالیں جمع کررہے ہیں۔ الطاف حسین
ابتداء میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے پاس صرف دو چار ایمبولینسیں تھیں آج سو سے زائد ایمبولینسیں ہیں
میری آرزو ہے کہ ہم پورے پاکستان میں میڈیکل سینٹر اور فلاحی مراکز قائم کریں اور متاثرین کی بڑھ چڑھ کر خدمت کریں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔6 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کے موقع پرقربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر فون کرکے وہاں فلاحی خدمات انجام دینے والے ذمہ داروں اورکارکنوں کوشاباش دی۔ جناب الطاف حسین نے مرکزی کیمپ پر موجود تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں، قصبوں اور پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ذمہ داران وکارکنان عید الاضحی کی خوشیاں اوراپنے گھرباراوردوست احباب کی محفلیں چھوڑکر انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کررہے ہیں جس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔انہوں نے سیکٹروں، زونوں اورضلعوں کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ شعبہ خواتین اورایلڈرزونگ کے کارکنوں اورذمہ داروں کوبھی خراج تحسین پیش کیااورانہیں دعائیں دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ سب کوخوش اورسلامت رکھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ابتداء میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے پاس صرف دوچارایمبولینسیں تھیں لیکن اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ آج اس کے پاس سوسے زائد ایمبولینسیں ہیں اورکراچی سمیت کئی شہروں میں ایمبولینس سینٹراورمیڈیکل سینٹراوراسپتال ہیں اورجہاں کوئی حادثہ یاقدرتی آفت ہوتو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروہاں پہنچ جاتے ہیں اوراپنی جان خطرے میں ڈال کرمتاثرین کی مددکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری آرزوہے کہ ہم پورے پاکستان میں میڈیکل سینٹراورفلاحی مرکزقائم کریں اورمتاثرین کی بڑھ چڑھ کرخدمت کریں۔ 

9/29/2024 8:27:15 PM