Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی بذریعہ خط یاد دہانی کے جواب میں وزیرِاعظم نواز شریف نے متاثرینِ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے


صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی بذریعہ خط یاد دہانی کے جواب میں وزیرِاعظم نواز شریف نے متاثرینِ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے
 Posted on: 10/3/2014
صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی بذریعہ خط یاد دہانی کے جواب میں وزیرِاعظم نواز شریف نے متاثرینِ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے
بحیثیت اپوزیشن لیڈر دو برس قبل آپ نے معاوضوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا، اب بحیثیت وزیرِ اعظم اپنا وعدہ پورا کریں، صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی کا وزیرِاعظم نواز شریف کو خط
وزیرِاعظم نواز شریف نے چیف سیکریٹری سندھ کو شہدا کے لواحقین کیلئے فی کس تین لاکھ روپے معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے
معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا
مورخہ 3اکتوبر 2014
صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی جانب سے وزیرِاعظم نواز شریف کو گزشتہ ماہ لکھے گئے خط کے جواب میں وزیرِاعظم نواز شریف نے چیف سیکریٹری سندھ کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے شہدا کے لواحقین کو فی کس تین لاکھ روپے معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے ۔ اس سے قبل صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے گزشتہ ماہ ستمبر کے اوائل میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کو دو برس گزرنے پر وزیرِاعظم نواز شریف کو بذریعہ خط ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے لکھا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کے ہولناک سانحے کے وقت آپ نے بحیثیت اپوزیشن لیڈر شہید ہو جانے والے افراد کے لواحقین کو فی کس تین لاکھ روپے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس سانحے کو دو برس گزر جانے کے باوجود آپ کے وعدہ کئے گئے معاوضوں کی ادائیگی نہیں ہوئی۔ اب آپ وزیرِ اعظم ہیں، اب تو متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات صادر کریں۔ دریں اثنا دو برس قبل صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے بلدیہ ٹاؤن کے ہولناک سانحے کے پیشِ نظر متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

9/29/2024 8:24:42 PM