Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کی تجویز جدید دنیا سے ہم آہنگ ہے، افتخار اکبر رندھاوا، عارف خان ایڈووکیٹ


جناب الطاف حسین کی صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کی تجویز جدید دنیا سے ہم آہنگ ہے، افتخار اکبر رندھاوا، عارف خان ایڈووکیٹ
 Posted on: 10/2/2014
جناب الطاف حسین کی صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کی تجویز جدید دنیا سے ہم آہنگ ہے، افتخار اکبر رندھاوا، عارف خان ایڈووکیٹ 
سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت اور دیگر صوبوں میں قیام کے حامی دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اراکینِ رابطہ کمیٹی
نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر مخالفانہ طرز عمل اختیار کرکے عوامی خواہشات کے خلاف جانے کا غیر جمہوری عمل نہ کیا جائے، افتخار اکبر رندھاوا، عارف خان ایڈووکیٹ 
ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام مختلف یونٹوں کے تربیتی اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔2، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخار اکبر رندھاوا اور عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کے قیام کے مخالف اور دیگر صوبوں میں ان کے قیام کے حامی نام نہاد قوم پرست اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں اور ان کی یہ دوغلی پالیسی ثابت کرتی ہے کہ انہیں مظلوم عوام کے حقوق سے کوئی سرکار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام مختلف یونٹوں کے تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل عباسی ، جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ اور اراکین ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی بھی موجود تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیادوں صوبوں کے قیام کی تجویز جدید دنیا سے ہم آہنگ ہے اور اس کی مخالفت کرنے والے عناصر فرسودہ روایت کے اسیر ہیں اور مظلوم قومیتوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزید کہاکہ صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیاد پرنئے صوبوں کے قیام کی تجویز مظلوم و حقوق سے محروم عوام کی دیرینہ خواہش ہے اور اس خواہش کا جناب الطاف حسین نے برملا اظہار کرکے مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے اور اس پر الزامات عائد کرنے والے اور عجیب و غریب باتوں کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے خود فریبی کا شکار ہیں اور زمینی حقائق سے مکمل طور پر ناواقف ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نام نہاد قوم پرستوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز پر مخالفانہ طرز عمل اختیار کرکے عوامی خواہشات کے خلاف جانے کا غیر جمہوری عمل نہ کریں اور جمہوری روایت کی پاسداری کرتے ہوئے انتظامی یونٹس کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ 


9/29/2024 8:26:32 PM