Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے تحت سندھ سیکریٹریٹ کے باہر سندھ حکومت اور وزارت تعلیم کی تعصب اور مہاجر دشمنی پر مبنی CAP پالیسی 2014ء کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ


اے پی ایم ایس او کے تحت سندھ سیکریٹریٹ کے باہر سندھ حکومت اور وزارت تعلیم کی تعصب اور مہاجر دشمنی پر مبنی CAP پالیسی 2014ء کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 10/2/2014
اے پی ایم ایس او کے تحت سندھ سیکریٹریٹ کے باہر سندھ حکومت اور وزارت تعلیم کی تعصب اور مہاجر دشمنی پر مبنی CAP پالیسی 2014ء کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
CAPپالیسی کے خلاف زبردست نعرے بازی، شرکاء نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے
مہاجروں کے قتل عام، چھاپوں، گرفتاریوں کے بعد اب CAP پالیسی 2014ء و STEVTA منسٹری اور سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل کے نام پر مہاجر طلباء پر تعلیم کے دروازے کئے جارہے ہیں، توصیف اعجاز 
کراچی ۔۔۔2، اکتوبر2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام جمعرات کے روز سندھ سیکریٹریٹ کے باہر سندھ حکومت اور وزارت تعلیم کی تعصب اور مہاجر دشمنی پر مبنی CAPپالیسی 2014ء کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول سوسائٹی ، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈذ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’CAPپالیسی 2014ء شہری سندھ کے طلبہ کا تعلیمی استحصال ہے ‘‘’’سندھ حکومت شہری علاقوں کے رہائشی طلباء کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک ختم کرے ‘‘’’سیکریٹری تعلیم کے نت نئے طریقوں سے شہری سندھ کے طلبہ و طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش بند کرائی جائے ‘‘’’سندھ حکومت محکمہ تعلیم کو بھٹو خاندان کی جاگیر نہ سمجھے ‘‘’’شہری طلباء کی حق تلفی کسی صورت قبول نہیں ‘‘’’میرٹ کا قتل عام بند کیاجائے ‘‘اور دیگر مطالبات اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ شرکاء CAPپالیسی کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کے انچارج توصیف اعجاز نے کہا کہ CAPکی 2014کی پالیسی کے تحت طلبہ کا تعلیمی استحصال ہوا ہے جس کی وجہ سے طلباء میں شدید اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ CAPخالصتاً Regional Directorsکی ذمہ داری ہے اور وزیراعلیٰ سندھ ، سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل کے تحت اور وزارت تعلیم و سیکریٹری تعلیم CAPپالیسی 2014میں مداخلت کرکے اپنی مہاجر طلباء کے ساتھ دشمنی کو عملی جامع پہنا رہے ہیں ۔ انہوں نے SMB FATIMA GARDEN COLLEGکو این جی او کے حوالے کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے ایک مذموم منصوبے کے تحت پہلے سرکاری کالجوں کو تباہ کیا گیا اور اب انہیں پرائیویٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے اگر محکمہ تعلیم اور حکومت سندھ تعلیمی اداروں کا تحفظ عمل میں نہیں لاسکتے تو اپنی حکومت اور وزارت تعلیم بھی این جی اوز کے حوالے کردیں ۔ انہوں نے کہاکہ STEVTAمنسٹری کے تحت ڈپلومہ کالجوں کا بھر پور استحصال کیاجارہا ہے شہر کے پولی ٹیکنک کالجوں کو مونو ٹیکنک کالج کردیا گیا جبکہ کئی کالجوں کو STEVTAمنسٹری نے بند کروا دیا ہے اور ہماری لاکھ کوششوں کے باوجود سابقہ وزیر تعلیم اور موجودہ وزیر تعلیم اپنے تعصب اور مہاجر دشمنی کی بنیا دپر حیدرآباد یونیورسٹی کا قیام اب تک عمل میں نہیں لائے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے قتل عام ، چھاپوں اور گرفتاریوں کے بعد اب مہاجر طلباء کا CAPپالیسی 2014ء و STEVTAمنسٹری اور سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل کے نام پر وزارت تعلیم اور سیکریٹری تعلیم مہاجر طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ توصیف اعجاز CAPپالیسی 2014ء کی ناکامی کی وجہ سے مہاجر طلبہ اور ان کے والدین کو جس پریشانی سے گزرنا پڑا اس کا فی الفور ازالہ کرایاجائے اور CAPپالیسی میں وزارت تعلیم و سیکریٹری تعلیم اور حکومت سندھ کے ذمہ داران کی کرپشن اور متعصبانہ رویئے اور مجرمانہ غفلت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ احتجاجی مظاہرے سے اے پی ایم ایس او کی رکن محترمہ شانِ زہرہ نے بھی خطاب کیا۔


9/29/2024 8:24:27 PM