ایم کیوایم شعبہ خواتین کے تحت ’’پاکستانی عورت کے قانونی حقوق اور معاشرتی تحفظ ‘‘ کے عنوان سے شائع کی گئی کتاب کی تقریب رونمائی 2، اکتوبر کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگی
کتاب کی تقریب رونمائی کی مہمان خصوصی محترمہ جسٹس ماجدہ رضوی ہیں
کراچی: ۔۔۔یکم، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام ’’پاکستانی عورت کے قانونی حقوق اور معاشرتی تحفظ ‘‘ کے عنوان سے کتاب شائع کی گئی ہے ۔کتاب کی تقریب رونمائی مورخہ2، اکتوبر 2014ء بروز جمعرات کو شام 5بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوگی جس کی مہمان خصوصی محترمہ جسٹس ماجدہ رضوی ہیں ۔ تقریب رونمائی کیلئے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے اور دعوت نامے تقسیم کئے جاچکے ہیں