Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جلال محمود شاہ قوم پرستی کی عینک لگا کر سندھ کے اردو بولنے والوں اور سندھی بولنے والوں کے درمیان دوریاں پیدا کررہے ہیں، اشفاق منگی


جلال محمود شاہ قوم پرستی کی عینک لگا کر سندھ کے اردو بولنے والوں اور سندھی بولنے والوں کے درمیان دوریاں پیدا کررہے ہیں، اشفاق منگی
 Posted on: 9/27/2014
جلال محمود شاہ قوم پرستی کی عینک لگا کر سندھ کے اردو بولنے والوں اور سندھی بولنے والوں کے درمیان دوریاں پیدا کررہے ہیں، اشفاق منگی
جلال محمود شاہ نے سائیں جی ایم سید سندھ دوست تعلیمات سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا
جلال محمود شاہ نے سائیں جی ایم سید کی تعلیمات پر عمل کیا ہوتا تو آج وہ سندھ میں نفرتیں پھیلانے اور سندھ دشمنی کا ثبوت ہرگز نہیں دیتے
کراچی:۔۔۔ 27 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے سندھ یونائیڈپارٹی کے چیئرمین جلال محمودشاہ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جلال محمود شاہ نے سائیں جی ایم سیدسندھ دوست تعلیمات سے کوئی سبق حاصل نہیں کیااوراگرانہوں نے ان کی تعلیمات پرعمل کیاہوتاتوآج وہ سندھ میں نفرتیں پھیلانے اور سندھ دشمنی کا ثبوت ہرگزنہیں دیتے۔اپنے ایک بیان میں اشفاق منگی نے کہاکہ ایم کیوایم شروع دن سے سندھ ترقی وخوشحالی کے لئے کوشاں ہے اورتمام تر زیادتیوں اور ناانصافیوں کے باوجود سندھ دھرتی سے محبت وعقیدت رکھتی ہے اورسندھ میں محبتیں پھیلارہی ہے جس کااعتراف سائیں جی ایم سیدکرتے رہے اور انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کوسندھ دھرتی کا سچا سپوت قراردیتے ہوئے سندھ کے لئے الطاف حسین کی عملی جدوجہد سے مکمل اتفاق کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ جلال محمودشاہ قوم پرستی کی عینک لگاکرسندھ کے اردوبولنے والے سندھیوں اورسندھی بولنے والے سندھیوں کے درمیان دوریاں پیداکرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں جوسراسرسندھ دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے جسے سندھ کے شہری علاقوں کے عوام گذشتہ تین دہائیوں سے منتخب کررہے ہیں جبکہ جلال محمودشاہ کو حالیہ انتخابات میں خودان کے حلقوں کے سندھی بولنے والے عوام نے یکسرمستردکردیاہے۔اشفاق منگی نے جلال محمودشاہ کومشورہ دیا کہ وہ ایم کیوایم پرالزام تراشی سے قبل اپنے گریباں میں جھاکیں اورسندھ کے غریب عوام پررحم کریں اورانہیں اپناغلام بنانے کا خواب دیکھنا بند کردیں۔

9/29/2024 6:22:29 PM