Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکی جانب سے بلاجوازگلشن معمارسیکٹراورایم پی اے رابطہ آفس پرغیرقانونی چھاپے اورآفس سے کارکنان کی گرفتاریوں اورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے خلاف پرایم کیوایم کے احتجاجی دھرنوں کاسلسلہ آج اعلیٰ الصبح سے جاری


رینجرزکی جانب سے بلاجوازگلشن معمارسیکٹراورایم پی اے رابطہ آفس پرغیرقانونی چھاپے اورآفس سے کارکنان کی گرفتاریوں اورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے خلاف پرایم کیوایم کے احتجاجی دھرنوں کاسلسلہ آج اعلیٰ الصبح سے جاری
 Posted on: 9/25/2014
رینجرزکی جانب سے بلاجوازگلشن معمارسیکٹراورایم پی اے رابطہ آفس پرغیرقانونی چھاپے اورآفس سے کارکنان کی گرفتاریوں اورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے خلاف پرایم کیوایم کے احتجاجی دھرنوں کاسلسلہ آج اعلیٰ الصبح سے جاری
احتجاجی دھرنے وزیراعلیٰ ہاؤس،نمائش چورنگی،کلفٹن تین تلوار،گلشن اقبال،حسن اسکوائر ، ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی،لیاقت آبادناتھاخان پل ،کورنگی کراسنگ اورلانڈھی سمیت شہربھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب دیئے جارہے ہیں
مرکزی دھرناوزیراعلیٰ ہاؤس پردیاگیاجس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے کارکنان سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام شامل ہیں
شہرمیں جاری ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنوں کے باوجودمعمولات زندگی بحال ہے اورشہرکے تمام پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشن،بینک، بازار،شاپنگ سینٹرز،مارکیٹیں اوردکانوں بدستورکھلی رہی اور ٹریفک مکمل طورپربحال رہی
جناب الطاف حسین نے ملک میں 20نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کا مطالبہ اپنے یا اپنی جماعت کے لوگوں کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے 98فیصد مظلوم و محروم عوا م کی بھلائی کے لئے کیا ہے
احتجاجی دھرنوں کا یہ سلسلہ اس نفرت کے خلاف شہریوں کااظہارہے جس نفرت کا اظہار گزشتہ رات رینجرز کی جانب سے کراچی میں اُردو بولنے والوں کے ساتھ کیاگیا،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کاوزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مرکزی احتجاجی دھرنے سے خطاب

کراچی ۔۔۔25ستمبر2014ء
ایم کیوایم کے زیراہتمام بدھ کی شب ابوالحسن اصفہانی روڈپرمتحدہ قومی موومنٹ گلشن معماراسکیم33سیکٹرآفس اورحق پرست اراکین اسمبلی کے رابطہ آفس پر ایم کیوایم کے اجلاس کے دوران رینجرزکی جانب سے بلاجوازغیرقانونی چھاپے اورآفس سے25سے زائدکارکنان کی گرفتاریوں اورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے خلاف پرامن احتجاجی دھرنوں کاسلسلہ جمعرات کواعلیٰ الصبح سے جاری ہے اوراس سلسلے میں وزیراعلیٰ،نمائش چورنگی،کلفٹن تین تلوار،گلشن اقبال،حسن اسکوائر ، ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی،لیاقت آبادناتھاخان پل ،کورنگی کراسنگ اورلانڈھی نمبر6سمیت شہربھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے دھرنے دیئے جارہے ہیں۔کارکنان کی گرفتاریوں اورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے خلاف جاری احتجاجی دھرنوں میں شریک ایم کیوایم کے کارکنان ،ماؤں بہنوں اوربزرگوں، معصوم بچے بچیاں اورمختلف مکاتب فکراورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام بھی بہت بڑی تعدادمیں شامل ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور احتجاجی بینرزاٹھارکھے ہیں،اس سلسلے کامرکزی دھرناوزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دیاگیا جہاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست عوامی نمائندے،کلفٹن ڈیفنس ریزیڈنیٹس کمیٹی اورایم کیوایم کے کارکنان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بہت بڑی تعدادمیں شریک ہیں۔اس موقع پردھرنوں کے شرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھاجو وقفے وقفے سے ینجرزکے بلاجوازچھاپوں اور بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف اورایم کیوایم کے حق میں نعرے بلندکرتے رہے۔شہرمیں جاری ایم کیوایم کے احتجاجی دھرنوں کے باوجودمعمولات زندگی بحال ہے اورشہرکے تمام پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشن،بینک،بازار،شاپنگ سینٹرز،مارکیٹیں اوردکانوں بدستورکھلی رہی اور ٹریفک مکمل طورپربحال رہی جبکہ احتجاجی دھرنوں کے شرکاء کی جانب سے سرکاری یانیم سرکاری اورپرائیویٹ املاک کوکسی قسم کاکوئی نقصان نہیں پہنچایاگیا۔دریں اثناء مرکزی احتجاجی دھرنے سے خطاب میں متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی دھرنوں کا یہ سلسلہ اس نفرت کے خلاف شہریوں کااظہارہے جس نفرت کا اظہار گزشتہ رات رینجرز کی جانب سے کراچی کے اُردو بولنے والوں کے خلاف کیا گیا اور متعد د بے گناہ کارکنان کو گرفتار کرکے ایم کیوایم کے عوامی رابطہ آفس میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس موقع پر دھرنے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست منتخب عوامی نمائندے ، مختلف سیکٹرز و یونٹس کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کاکرتادھرتاہے اور جب کراچی سڑکوں پر آتا ہے تو اس کا مطلب پورا ملک سڑکوں پر آجاتا ہے، یہ شہر چلتا ہے تو ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا ہے اور اسی شہر کے روکنے کے ساتھ جام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ملک میں 20نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کا مطالبہ اپنے یا اپنی جماعت کے لوگوں کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے 98فیصد مظلوم و محروم عوا م کی بھلائی کے لئے کیا ہے کیونکہ ہم وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ چاہے کتنا ہی ظلم کیوں نا کیا جائے ہم پاکستان کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے ملک میں جاگیر داری نظام کے خاتمے کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جاگیر دارانہ نظام کو یک دم ختم نہیں کیا جاسکتا ہو بتدریج ختم کردیا جائے آج اس جاگیر داری نظام کے سبب سندھ کے شہری علاقوں کا یہ حال ہے کہ یہاں ددیہی سندھ کے جاگیردا ر حکومت کر رہے ہیں جس کی منہ بولتی مثال سندھ سیکریٹریٹ کی بلڈنگ ہے اور اسی سبب سندھ سیکریٹریٹ کراچی کا حصہ نہیں لگتا،سندھ کے شہری علاقوں کو گزشتہ پونے8سو ارب روپے کے بجٹ میں سے محض 20ارب روپے لگائے گئے اگر پونے 8سو ارب کا یہ بجٹ شہری علاقوں پر نہیں لگا تو دیہی علاقوں پر ہی لگ جاتا جس سے سندھ کے دیہی علاقے جنت نظیر ہوجاتے لیکن دیہی علاقوں کا بھی یہ حال ہے کہ موئنجو دڑو کو نسا ہے اور لاڑکانہ کونسا ہے ؟ ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سندھ کے شہری علاقوں کو گزشتہ 65برسوں سے لوٹا جارہا ہے اور آج ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے یہ اعلان کرتے ہیں کہ ’’اب حد ہوگئی بس اب حد ہوگئی‘‘،جب ہم نے ہندوستان میں نعرہ لگایا تھا کہ لیکے رہیں گے ہندوستان تو ہم نے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک حاصل کرلیا او ر جب ہم صوبے کی بات کر رہے ہیں تو صوبہ بھی حاصل کر لیں گے۔اگر ملک کے حکمراں ہمارے ووٹ کی طاقت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے تو ہم سڑکوں پر اپنی طاقت کا مظاہر ہ کرکے اپنی حقیقت کو تسلیم کر واسکتے ہیں ۔اگر کوئی جناب الطاف حسین کی امن و محبت کی تعلیمات کو ان کی کمزوری سمجھتا ہے تو یہ سرا سر بھول اور نادانی ہے کیونکہ الطاف حسین کے ہاتھ میں ہی پاکستان کی ترقی لکیر ہے اور انشاء اللہ ملک کے محروموں کو جناب الطاف حسین ہی انکا حق دلاکر دم لیں گے۔

9/29/2024 6:23:08 PM