Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی طرف سے اسکیم 33میں واقع ایم پی اے آفس پر چھاپہ،متعدد کارکنان کی گرفتاری اور دفترمیں توڑ پھوڑپررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


رینجرز کی طرف سے اسکیم 33میں واقع ایم پی اے آفس پر چھاپہ،متعدد کارکنان کی گرفتاری اور دفترمیں توڑ پھوڑپررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/24/2014
رینجرز کی طرف سے اسکیم 33میں واقع ایم پی اے آفس پر چھاپہ،متعدد کارکنان کی گرفتاری اور دفترمیں توڑ پھوڑپررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان وذمہ داران کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے
اسکیم 33میں ایم کیوایم کے ایم پی اے آفس پر چھاپے کے وقت 500سو سے زائد کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی
صوبائی وزیر اور علاقہ ایم پی اے فیصل سبزواری ، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور اراکین رابطہ کمیٹی کو چھاپے کے دوران دفتر کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔
کراچی ۔۔۔24، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی طرف سے اسکیم 33میں واقع ایم پی اے آفس پر چھاپہ، متعدد کارکنان کی گرفتاری اوردفتر میں توڑ پھوڑ اور چھاپے کے دوران کارکنان پر تشدد کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں کہا کہ چھاپے کے وقت 500سے زائد کارکنان وذمہ داران اور خواتین کی بھی بڑی تعداد تنظیم نواور عید الا لضحیٰ کی آمد پر تنظیمی اجلاس میں موجود تھے اورحق پرست صوبائی وزیر امور نوجوان فیصل سبزواری ، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور اراکین رابطہ کمیٹی کو چھاپے کے دوران دفتر کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان وذمہ داران کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی رابطہ آفس میں موجودکارکنان ،ذمہ داران کو بلاجواز غیر انسانی تشدد کانشانہ بنایا گیا جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔انہوں نے اسکیم 33میں ایم کیوایم کے دفتر پر چھاپے کا مقصد ایم کیوایم کوکراچی سمیت شہری سندھ کے عوام کے حقوق کی جدوجہدسے باز رکھنے کا عمل قراردیا ہے ۔انہوں نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیرا عظم نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ، گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر ،اور رکن قومی اسمبلی کی موجودگی میں اسکیم 33میں واقع ایم پی اے آفس(عوامی رابطہ آفس) پر چھاپے اور متعدد سے زائد کارکنان کی بلاجوازگرفتاری کا نوٹس لیا جائے اور رینجرز حکام سے جواب طلب کیا جائے۔

9/29/2024 6:25:29 PM