Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ،الطا ف حسین کے فلسفے کے مطابق بلاامتیازرنگ ونسل عوام کے خدمت اوران کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


ایم کیوایم ،الطا ف حسین کے فلسفے کے مطابق بلاامتیازرنگ ونسل عوام کے خدمت اوران کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 9/24/2014
ایم کیوایم ،الطا ف حسین کے فلسفے کے مطابق بلاامتیازرنگ ونسل عوام کے خدمت اوران کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
سازش کے تحت عوام کی خدمت کرنے والے کراچی کے اداروں میں من پسنداورمنظورنظرافرادکوتعینات کرکے عوام کے مسائل کونظراندازکیاجارہا ہے
سندھ میں فی الفوربلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں اور سندھ سمیت ملک بھرمیں نئے انتظامی یونٹ بنائیں جائیں،محمدحسین
ایم کیوایم کے منتخب حق پرست نمائندے کراچی سمیت سندھ شہری علاقوں کے عوام کوتنہاء نہیں چھوڑیں گے 
حکومت سندھ،عوام کی خدمت کرنے والے ان اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانے ان کی ضرورتوں کوپوراکرنے اورعوام کے مسائل کوحل کرنے کے لئے فی الفورضروری فنڈز فراہم کرے
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی محمدکامران اختر،ارتضیٰ فاروقی،سیدوقارحسین شاہ اورشیرازوحیدکے ہمراہ محمدحسین کی پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے جوقائدتحریک الطا ف حسین کے فلسفے پرعمل پیراہوکربلاامتیازرنگ ونسل عوام کے خدمت اوران کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ عوامی مفاداوران کے مسائل کے حل کے لئے سندھ میں فی الفوربلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں اورانتظامی بنیادوں پر سندھ سمیت ملک بھرمیں نئے انتظامی یونٹ بنائیں جائیں۔انہوں نے کہاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کی خدمت کرنے والے کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے اداروں میں من پسنداورمنظورنظرافرادکوتعینات کرکے عوام کونظراندازکیاجارہا ہے اوران کے مسائل حل نہیں کیے جارہے ایم کیوایم کے منتخب حق پرست نمائندے کراچی سمیت سندھ شہری علاقوں کے عوام کوتنہاء نہیں چھوڑیں گے اور اس وقت چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان کے مسائل حل نہیں ہوجاتے ۔ان خیالات کااظہارحق پرست رکن سندھ اسمبلی محمدحسین نے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی محمدکامران اختر،ارتضیٰ فاروقی،سیدوقار حسین شاہ اور شیرازوحیدکے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔محمدحسین نے قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے پریس کانفرنس میں تشریف لانے پرتمام صحافیوں کادل سے شکریہ کیااورکراچی شہرجوپاکستان کاسب سے بڑااور2کروڑسے زائدآبادی کاشہرہے اورجوچھ اضلاع پرمشتمل ہے۔اس شہرکے عوام کوبنیادی سہولیات بہم پہنچانے کی ذمہ داری کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن،(KMC)کراچی ڈیوپلومنٹ اتھارٹی (KDA)،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(SBCA)،لیاری ڈیوپلومنٹ اتھارٹی(LDA) ،ملیر ڈیوپلومنٹ اتھارٹی(MDA)،کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ (KWSB) اور کراچی کی چھ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز(DMC\'s)کی ہیں اوراس کے بعدیونین کونسلزکی ذمہ داریاں بنتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2010ء ؁ میں منتخب ناظمین کادورختم ہوا،چارسال گذرجانے کے بعدبلدیاتی الیکشن نہیں کروائے گئے ، بلدیاتی الیکشن نہ کرانا نہ صرف یہ کہ آئین پاکستان سے انحراف ہے بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے ۔تمام بلدیاتی ادارے حکومت سندھ کے منظورنظرافرادکوایڈمنسٹریٹرلگاکر چلائے جارہے ہیں اوراسی طرح ان اداروں کی اہم پوسٹوں پرمیرٹ اورکارکردگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھاری رشوتیں لے کراپنے من پسندسرکاری افسران تعینات کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے تمام اداروں میں کرپشن ،اقرباء پروری اور بد انتظامی عروج پرہے ان اداروں کے مالی وسائل عوام کے مسائل حل کرنے پر خرچ نہیں ہورہے اورمسائل کے شکار عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے در بدر بھٹک رہے ہیں ، حکومت سندھ ، ایڈمنسٹریٹر ز اور اعلیٰ سرکاری افسران عوام کی داد رسی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی کا 85%مینڈیٹ متحدہ قومی موومنٹ کے پاس ہے صوبائی اسمبلی میں51اراکین ،قومی اسمبلی میں24ممبران اور سینیٹ میں7سینیٹرزہیں۔ہمارے مینڈیٹ کااحترام نہیں کیا جارہا ، کرچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں پراپناغلبہ قائم کرنے کے لئے بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جارہے اورایک سازش کے تحت تمام بلدیاتی اداروں میں اپنے من پسنداور منظور نظر افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیاگیاجوکہ آئین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔اسی طرح دوسری طرف اپنے من پسند کمشنرز اورڈپٹی کمشنرزسے بھی مالی اورانتظامی امورچلوائے جارہے ہیں اور کراچی سے منتخب ہونے والے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کوبے دست وپاکیاجارہاہے ۔دیہی سندھ کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹرز ، سرکاری افسران،کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکے ذریعے سندھ کے شہری علاقوں پراپناتسلط قائم کرناچاہتی ہے ۔سندھ شہری عوام کومسائل کی دلدل میں دھکیلاجارہاہے ۔نئے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ پہلے ہی رکاہواتھااوراب سڑکوں،فٹ پاتھوں،پارکوں،اسپتالوں،واٹراورسیوریج کی لائنوں کی مرمت کا کام(Maintenace Work)نہیں ہورہا اور تمام ادارے فنڈز کی قلت کاروناروتے نظرآرہے ہیں۔شہروں کی سڑکیں،فلائی اوورز ، انڈرپاسز اندھیرے میں ڈوبے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کرائم و جرائم میں بھی اضافہ ہورہاہے جبکہ شہر میں صفائی وستھرائی نہ ہونے اورکچرانہ اٹھانے کی وجہ سے تمام شہرگندگی کے ڈھیربن کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہری خصوصاًمعصوم بچے متعدداقسام کی وبائی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔محمدحسین کہاکہ کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن،تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپویشنز،کراچی ڈیوپلومنٹ اتھارٹی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، ملیر ڈپوپلومنٹ اتھارٹی،لیاری ڈیوپلومنٹ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹرزاورسرکاری افسران کومتنبہ کرتے ہیں کہ وہ ایڈمنسٹریٹرز اور سرکاری افسران جواپنی من پسند پوسٹوں پر بھاری رشوتیں دیکرتعینات ہورہے ہیں اوراداروں میں تعینات ہونے کے بعدکرپشن کابازارگرم کررکھاہے تمام تر قوانین کوبالائے طاق رکھتے ہوئے انتظامی اور مالی فیصلے کررہے ہیں ۔ عوام کے مسائل پرتوجہ نہیں دے رہے کان کھول کرسن لیں اوراپنااپنا قبلہ درست کرلیں اور اپنی تمام ترتوجہ عوام کے مسائل کوحل کرنے میں لگائیں۔اسی طرح مالی وسائل کا استعمال بھی عوام کے مسائل کے لئے ہوناچاہئے ۔ورنہ حق پرست عوام اوران کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی آپ کامحاسبہ کرینگے اور کسی صورت عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ادارے کے قوانین اور شہری سہولتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رشوت اورسفارش کی بنیادپر بلڈنگز کے نقشے پاس کئے جارہے ہیں ، ہمارے پاس جب بھی ان اداروں کے اختیارات ہوں گے تو ہم ایسی تمام بلڈنگز کی غیر قانونی منظوریوں کو اور پاس کئے گئے نقشوں کو کینسل کریں گے اور عمارتوں کو بلڈوز کردیں گے لہٰذا ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران اور تمام بلڈرز اس بات کو مد نظر رکھیں اور ایسے کسی بھی عمل سے دور رہیں ورنہ عوام اورعوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی آپ کا محاسبہ کریں گے ۔ متحدہ قومی موومنٹ نے حق پرست منتخب نمائندوں پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں کمیٹیوں کے اراکین متعلقہ اداروں کے ایڈمنسٹریٹرزاورافسران بالاسے ملاقاتیں کرکے عوام کے مسائل کوحل کرائیں گے ، اداروں کی کار کردگی کاجائزہ لیں گے اور ہر صورت میں کرپشن اور بد عنوانی کاخاتمہ کرینگے تاکہ اداروں کے مالی وسائل کااستعمال مناسب اور ایماندارانہ طریقے سے ہوسکے۔محمد حسین ، محمدکامران اختر،ارتضیٰ فاروقی، سید وقار حسین شاہ اور شیراز وحید نے حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ آپ کی حلیف جماعت ہے آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ کراچی کی تعمیروترقی اور مسائل کے حل کے لئے کیے جانے والے فیصلوں میں حق پرست اراکین سے مشاورت کریں۔کراچی کے حق پرست منتخب اراکین کسی طورپر یہ برداشت نہیں کرینگے کہ انہیں نظر اندازکرکے اور عوام کے مفادات کے برعکس شہری سندھ کے انتظامی اورمالی معاملات چلائے جائیں۔اداروں میں کرپشن ،اقرباء پروری کاخاتمہ کیاجائے اور مالی وسائل کا استعمال منصفانہ ہو، ان اداروں میں لوٹ مارکاسلسلہ روکا جائے،سرکاری افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ رشوت کی بنیادپرنہیں کی جائے ۔حکومت سندھ کوچاہیے کہ عوام کی خدمت کرنے والے ان اداروں کی کارکردگی کو بہتربنانے ان کی ضرورتوں کوپوراکرنے اورعوام کے مسائل کوحل کرنے کے لئے

9/29/2024 6:22:57 PM