Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام قائدتحریک الطاف حسین کا 61 ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں تقاریب منعقد کی گئیں۔


ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام قائدتحریک الطاف حسین کا 61 ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں تقاریب منعقد کی گئیں۔
 Posted on: 9/24/2014
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام قائدتحریک الطاف حسین کا 61 ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ کینیڈا کے تمام چیپٹرز میں تقاریب منعقد کی گئیں۔
الطاف حسین ایک دور اندیش سیاستدان ہیں اور ایک باصلاحیت لیڈر ہونے کے ناطے ملک و قوم کو درپیش آنے والے مسائل سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ طالبانائزیشن اور دیگر مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔ اسی طرح نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی یونٹس کا فارمولا اور تجویز وقت کی اہم ضرورت ہے یہ فارمولا بھی ملک بچانے کے لئے الطاف بھائی نے دے دیا ہے .آصف قاضی
کینیڈا : ستمبر2014
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے تمام چیپٹرز بشمول ٹورانٹو، کیلگری، مونٹریال، ونڈ سر اور ایڈمنٹن میں قائد تحریک الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ جس میں کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسین، اراکین سنٹرل کمیٹی، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، چیپٹرز انچارج و کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ٹورانٹو میں منعقدہ مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آصف قاضی نے کہا کہ ’’ الطاف حسین ایک ہر دلعزیز لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باصلاحیت اور دوراندیش سیاستدان بھی ہیں اور ان کی ہر ہر پیشن گوئی درست ثابت ہوتی ہے۔ طالبانائزیشن کے خطرات ہوں یا بیرونی الطاف حسین سالوں پہلے ان کی نشاندہی کرچکے تھے اور وقت نے اسی حقیقت کو درست ثابت کیا۔ بالکل اسی طرح ملک کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی اور سلامتی کے لئے الطاف حسین نے نئے صوبہ اور انتظامی یونٹ کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے اور آنے والا وقت پھر ثابت کرے گا کہ الطاٖف حسین کا یہ فارمولا وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں لانے میں مثالی ہوگا۔ ایم کیو ایم ملک کی سب سے پہلی جماعت ہے جس نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور 37 سالہ جدوجہد میں وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے ظلم کا نشانہ بنی اور اپنے ہزاروں کارکنان اس حق پرستی کی جدوجہد میں قربان کئے اور قائد تحریک کو جلاوطن زندگی گزارنے اور ملکی و بین الاقوامی سازشوں کے جال میں پھنسایا گیا۔ لیکن ایم کیو ایم ان مظالم کے آگے کبھی سرنگوں نہیں ہوئی بلکہ پاکستانی سیاست کا لازم جز بن چکی ہے۔‘‘
ٹورانٹو میں سالگرہ کے اجتماع میں مسی ساگا کے نامزد میئرMR, DERICK نے خصوصی شرکت کی اور ایم کیو ایم کے قائد کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایم کیو ایم انسانی حقوق اور درمیانہ طبقہ کے لئے انصاف کے حصول کے لئے پاکستان میں قابل ستائش جدوجہد کر رہی ہے۔
اس موقع پر تنظیمی ترانے بجائے گئے اور کارکنان اور پاکستانی ڈائیسپورا کی کثیر تعداد نے قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جس سے ہال گونج اٹھا۔ آخر میں شرکاء نے ملک کی سلامتی و خوشحالی ، الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

9/29/2024 6:26:04 PM