Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صرف صوبہ سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کی نام نہاد قوم پرستوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کرنا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سنگین مجرمانہ عمل ہے، گلفراز خان خٹک


صرف صوبہ سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کی نام نہاد قوم پرستوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کرنا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سنگین مجرمانہ عمل ہے، گلفراز خان خٹک
 Posted on: 9/23/2014
صرف صوبہ سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کی نام نہاد قوم پرستوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کرنا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سنگین مجرمانہ عمل ہے، گلفراز خان خٹک 
الطاف حسین کی انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز کو ایک مرتبہ پھر غلط انداز میں دیکھا جارہا ہے جبکہ انتظامی یونٹس کے قیام کا تعلقبراہِ راست نچلی سطح تک عوام کے فوائد سے وابستہ ہے ، گلفراز خان خٹک 
انتظامی یونٹس کے قیام سے عوام خوشحال جبکہ جاگیردار ، وڈیرے اورسردار بدحالی کا شکار ہوجائیں گے، گلفراز خان خٹک 
الطاف حسین نے اپنی جماعت کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرکے لسانیت کا لیبل اتار پھینکا ہے ، گلفراز خان خٹک 
اورنگی ٹاؤن فرید کالونی اور جمشید ٹاؤن میں پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت منعقدہ اجتماعات سے خطاب 
کراچی ۔۔۔23، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ صرف صوبہ سندھ میں انتظامی یونٹس کے قیام کی نام نہاد قوم پرستوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مخالفت کرنا قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سنگین مجرمانہ عمل ہے جبکہ انتظامی یونٹس کے جائز مطالبے کو لسانیت کا رنگ دینے والے اپنے دکانداری بند ہوجانے کے خوف میں مبتلا ہوکر حقائق کے برخلاف باتیں اور منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام اورنگی ٹاؤن میں واقع فرید کالونی اور جمشید ٹاؤن میں منعقد ہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شیر ولی آفریدی واراکین بھی موجود تھے ۔ اجتماعات میں پختون کارکنان ، ہمدردوں اور علاقے کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ گلفراز خان خٹک نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دیا اور اپنی جماعت کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرکے اس پر سے لسانیت کا لیبل اتار پھینکا اور اب ایم کیوایم مظلوم پختونوں ، بلوچوں ، سندھیوں ، پنجابیوں ، سرائیکیوں، بنگالیوں ، گلگتیوں کی بھر پور نمائندگی کرنے والی ملک گیر جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ملک کے بھر کے مظلوم عوام کے جائز مسائل کے حل اور ترقی و خوشحالی کیلئے ملک بھر میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز دی جسے ایک مرتبہ پھر غلط انداز میں دیکھاجارہا ہے اور اسے سندھ کی تقسیم سے تعبیر کیاجارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انتظامی یونٹس کے قیام کی تجویز کا تعلق براہِ راست نچلی سطح تک عوام کے فوائد سے وابستہ ہے اور ان کے قیام سے عوام خوشحال جبکہ جاگیردار ، وڈیرے اورسردار بدحالی کا شکار ہوجائیں گے ۔گلفراز خان خٹک نے واضح الفاظ میں کہاکہ ایم کیوایم محب وطن جماعت ہے اور اس پر ایک ہی طرح کی الزام تراشی کرکے اسے بار بار بدنامی کے طوق پہنانے والے اب باز آجائیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ملک بھر میں انتظامی یونٹس بن سکتے ہیں تو سندھ میں بھی بنیں گے اور کوئی بھی طاقت اب سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو جائز حقوق کے حصول سے نہیں روک سکتی اور نہ ہی لسانیت اور دھمکیوں کی بنیاد پر سندھ کے مستقل باشندوں کو اب دست و گریباں کیاجاسکتا ہے ۔ 


9/29/2024 6:25:56 PM